پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کوالٹی کراچی 6 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 222 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق کرمسن کوالٹی مشین کلین مال 238 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال بھرپور گرم نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق کینیڈا سے انڈیا کیلئے 745 میں کرمسن مسور کے سودے ہوے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی گرم نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق اگست جن امپورٹرز نے پاکستان کیلئے 640 میں مسور نمبر 2 گریڈ بک کرائی تھی۔ اس میں سے ایک امپورٹر نے انڈیا کو مال فروخت کیا ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ زیادہ گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق کراچی میں لمبے چوڑے مال نہیں ہیں۔ اور اگر امپورٹر بکنگ بھی کراتا ہے تو دو ماہ ڈھائی ماہ لگ جائیں گے مال پاکستان آنے میں۔ اس لئے لوکل مارکیٹ میں کوئی بھی ریٹ بن سکتا ہے۔