Desi Chickpeas | کالا چنا
Jul 25 2026
Jul 13 2022 12:04:54 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 109 روپیہ کلو تک خریدار بن جاتا ہے جبکہ سیلنگ 110 تک آتی ہے۔ کراچی کی ملوں میں ابھی تک لیبر نہیں پہنچی اس لئے تقریباً ملیں بند ہیں۔ بکنگ 485 ڈالر میں کام ہوا ہے ترکی سے جولائی سے لیکر 15 اگست تک شپمنٹ ہو گی۔ جو کراچی آکر 116.10 تک پڑے گی۔ ڈالر انٹر بنک میں 211.50 تک ٹریڈ ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں 3 جولائی کو جو ڈاکیومنٹ بنک میں آنے تھے انکو ابھی تک ڈالر نہیں ملے ہیں۔ اس کے علاؤہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سے پہلے زندگی میں اس طرح کبھی بھی نہیں ہوا کہ بنک دس دس دن ڈالر ہی نہ دیں۔ یہ پہلی دفعہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ .
Jul 13 2022 11:26:11 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 9600/9650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ زیادہ تر کاروباری حضرات مارکیٹوں میں نہیں آئے ہیں۔ ابھی تک کوئ کام کاج نہیں ہوئے ہیں۔ .
Jul 13 2022 11:22:10 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 230 روپیہ کلو جیسے حالات تھے۔ آج فیصل آباد اور کراچی مارکیٹ میں کوئ کام کاج نہیں ہیں۔ زیادہ تر کاروباری حضرات سیٹوں پر نہیں آئے ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 210.50 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ بکنگ کرمسن 780 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 178.14 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Jul 13 2022 10:39:25 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 5300/5400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ حیدرآباد میں 5450 روپیہ من جیسے حالات ہیں نئی مونگ 5650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مونگ کی کاشت کے علاقوں میں اچھی بارشیں ہوئیں ہیں۔ بعض علاقوں میں نقصان کی اطلاعات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جمعرات سے 18 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ اگر بارشیں زیادہ ہوئیں تو مزید نقصان ہو سکتا ہے۔ تاہم بارشوں کے بعد ہی اندازہ لگ سکے گا۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 07 2022 16:27:07 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن 230 روپیہ کلو کی بیچ ہے گاہک نہیں ہے۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ مارکیٹیں اب عید کے بعد ہی کھلیں گی۔ .
Jul 07 2022 15:59:15 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 108.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئ ہے ۔آج کراچی مارکیٹ میں کام نہیں ہیں۔ چھٹی جیسا ماحول ہی ہے۔ مارکیٹیں عید کے بعد کھلیں گی۔ .
Jul 07 2022 15:53:47 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 9600/9650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے،آج نیچے ریٹیل میں کام کچھ خاص نہیں تھے مارکیٹیں اب عیس کے بعد کھلیں گی۔ .
Jul 07 2022 15:48:19 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے 5300/5400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے کاج کاج نہیں ہیں۔ مارکیٹیں اب عید کے بعد ہی کھلیں گی۔ .
Jul 07 2022 11:05:24 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 108.5 جبکہ عید کے بعد کی پیمنٹ پر 109.5 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں کام کاج نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ ملیں بند ہو گئی ہیں۔ بکنگ 480/85 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر بھی 209.5 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ .
Jul 07 2022 10:59:58 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 9600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کھل کر کراچی سے سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ بنک والے ڈاکیومنٹ نہیں کلئیر کر رہے ہیں۔ ایک آدھ لاٹ کلیئر کرتے ہیں پھر دو دن ٹھہر کے دوسری لاٹ کلیئر کرتے ہیں کیونکہ ڈالر کی قلت نظر آرہی ہے۔ چونکہ ابھی تک آئ ایم ایف سے معائدہ طے نہیں پایا اس لئے بنک تھوڑے تھوڑے ڈالر مہیا کر رہے ہیں۔ ایمپورٹرز کو پورٹ پر 5 دن سے زیادہ مال رکھے تو جرمانہ الگ دینا پڑ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 20 ڈالر کم ہوئی ہے اور 1080 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں۔ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے شپنگ لائنوں کے کرایوں میں بھی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جسکی وجہ سے ماش کا ریٹ کم ہوا ہے۔ .
Jul 25 2026
Jul 25 2026
Jul 25 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott