Desi Chickpeas | کالا چنا
Aug 27 2026
Jul 29 2025 17:22:29 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 10600 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ بکنگ بھی بہتر ہے۔ 875 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ میں بہتری کی وجہ سے لوکل میں بیچ تھوڑی کم ہے۔ برما سے بکنگ انڈیا میں زیادہ بارشوں کی وجہ سے بہتر ہوئ ہے۔ انڈیا میں ماش ثابت کی بیجائ بھی پچھلے سال کی نسبت کم ہے۔ کیونکہ پچھلے 3/4 سالوں میں ماش کی کراپ بارشوں کی وجہ سے ڈیمیج ہو جاتی ہے اور پھر مارکیٹ میں اس کا اتنا ریٹ نہیں ملتا اس لیے زیادہ تر کسان دوسری فصلوں پر شفٹ ہو گئے ہیں۔ زیادہ تر کسانوں نے مکئ لگائئ ہے۔ جس کی وجہ سے ماش کا رقبہ کم کاشت ہوا ہے اور مجموعی طور پر انڈیا میں ماش ثابت کی 6/7 ٪ تک ایکریج کم آنے کے امکانات ہیں پچھلے سال کی نسبت۔۔ تاہم یہ صرف اندازہ ہے۔ ابھی قبل از وقت چیزوں کو صحیح گننا نہیں جا سکتا۔ سنٹرل انڈیا میں جو مین علاقہ ہے بوندل کھنڈ کا جو اکیلا 5/6 لاکھ ٹن ماش پیدا کرتا ہے۔ وہاں بارشوں سے فصلیں بہت متاثر ہیں۔ یہ علاقہ انڈیا کی ماش فصل کا تیسرا حصہ اگاتا ہے۔ دوسری جانب سنٹر نے انڈیا میں اس سال ماش کی سپورٹ پرائس بھی بڑھائ ہے۔ پچھلے سال 7400 روپیہ کوئنٹل تھی انڈین کرنسی میں جبکہ اس سال 7800 روپیہ کوئنٹل سپورٹنگ پرائس ہے انڈین کرنسی میں۔ یہ 900 ڈالر کا لیول بنتا ہے۔ مزید براں سپلائ میں برما کے ساتھ ساتھ برازیل کی فصل میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اور پاکستانی مارکیٹ میں پچھلے سال چمن ماش بھی کافی آئے ہیں۔ پورا سال ہی آتے رہے ہیں اور ابھی بھی مارکیٹوں میں چمن ماش پڑے ہوئے ہیں۔ لیکن چمن کے ٹریڈرز سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ چمن کی مارکیٹ بھی برما کے پیچھے ہی چلتی ہے۔ اگر برما بوکنگ کا ریٹ تیز ہوتا ہے تو چمن والے بھی ریٹ تیز کر دیں گے۔ فل حال لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹ دونوں بہتر نظر آ رہی ہیں۔ .
Jul 29 2025 17:21:15 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کرمسن مسور جہاز والے مالوں کی 192 روپیہ کلو تک کی بیچ ہے۔ گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ نرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیو کراپ نومبر دسمبر شپمنٹ 590 ڈالر میں کام ہوا ہے کنٹینرز میں جو کراچی پورٹ پر 182 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Jul 29 2025 14:59:50 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کرمسن مسور جہاز والے مالوں کے 192 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 198 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل میں کرمسن اور نپر زیادہ مال آ گئے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ دباؤ میں ہے۔ بکنگ نیو کراپ نومبر دسمبر شپمنٹ 615 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ ٹریڈرز نیو کراپ بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ .
Jul 29 2025 14:35:52 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 117/117.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال ضرورت کا کام ہے۔ بکنگ 350/55 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انٹربینک میں ڈالر 283.6 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jul 29 2025 14:35:24 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں معمول سے زائد بارشوں کے وجہ سے راجھستان گجرات کے علاقوں میں کراپ متاثر ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب مدھیہ پردیش میں نئے مالوں کی آمدن شروع ہوگئی ہے اور ریٹ تیز ہیں 6855 سے 7070 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Jul 29 2025 12:12:07 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 300/400 روپیہ من مارکیٹ کمزور اوپن ہوئی ہے اور 8900/9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی ٹھنڈی ہے۔ مارکیٹ کمزور ہی ہے۔ .
Jul 28 2025 17:47:06 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی سست ہے۔ .
Jul 28 2025 17:38:21 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 117/117.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ییلو پیس دال کے 128 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں خاموشی ہے۔ .
Jul 28 2025 17:37:52 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کرمسن مسور جہاز والے مالوں کے 191 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں پیمنٹ کا بحران ہے جسکی وجہ سے ٹریڈرز رکے ہوئے ہیں۔ .
Jul 28 2025 17:23:46 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں گاہکی کمزور ہے۔ ضرورت کے مطابق کام کاج ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott