Desi Chickpeas | کالا چنا
Jul 25 2026
Jun 07 2022 11:26:01 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 213/14 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کرمسن مسور کراچی بازار دھارا 215/16 جبکہ پرچون کوالٹی 218/220 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سیلنگ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈالر تیز ہوا ہے اور امپورٹ میں 205 روپیہ تک پہنچ گیا ہے انٹر بینک میں۔ .
Jun 07 2022 11:03:12 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 25 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور 8650 روپیہ من کا گاہک ہے بیچ کم ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ایس کیو 8900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا کی ڈیمانڈ کی وجہ سے 20 ڈالر بہتر ہوئ ہے اور بکنگ ایس کیو 1030 ڈالر جیسے حالات ہیں جو کراچی پورٹ پر 9037 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈالر انٹر بینک میں تیز ہوا ہے اور 205 روپے جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Jun 07 2022 10:49:05 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 107 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں تاہم سیلنگ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈالر انٹر بینک میں مزید تیز ہوا ہے اور 202.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ بکنگ رشیا سے 520 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 114.77 روپیہ کلو کا پڑتا ہے اور رشیا کے مالوں میں کلیرنس کے مسائل بھی ہیں۔ انڈیا سے ہلکے مال 490 ڈالر ہیں۔ لیکن وہ امپورٹرز ُبک نہیں کروا رہے ہیں۔ وہ بہت ہلکے مال ہیں یہاں نیچے ریٹیل میں نہیں بکتے۔ پہلے انڈیا اور رشیا ییلو پیس دال میں 2 روپیہ کلو کا فرق تھا۔ ابھی 5/6 روپیہ کلو کا فرق ہو گیا ہے گاہک انڈین مال کا خریدار نہیں بنتا۔ .
Jun 07 2022 10:35:06 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 50 روپیہ من بہتر اوپن ہوئ ہے اور 4250/4350 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 4400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹاکسٹ حضرات گاہک ہیں۔ .
Jun 06 2022 15:35:12 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 4200/4300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی تھل کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تھل کے علاقے میں جہاں کپاس کی کاشت ہوئی تھی بعض علاقوں میں بیج جل گیا ہے اسکی جگہ مونگ کی کاشت نئے سرے سے ہوئی ہے۔ لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ لیٹ کاشت کی اوسط پیداوار کم ہوتی ہے۔ پہلے ماہرین کا خیال تھا کہ 30/40% کاشت ہے جبکہ اب ماہرین 60/65 فیصد کاشت کی باتیں کر رہے ہیں۔ گورنمنٹ کے اعداد وشمار ابھی ہمارے پاس موصول نہیں ہوے ہیں۔۔ جب سرکاری اعداد وشمار آئیں گے تب صحیح اندازہ ہو گا کہ کاشت کتنی ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر فصل 65% بھی ہو جائے تب بھی ماہرین تیزی گنتے ہیں۔ کیونکہ دوسری دالیں اتنی مہنگی ہیں کہ ان میں اسٹاک کرنے کا فائدہ نہیں ہے۔ اس لئے ماہرین کے مطابق مونگ جذبات گرم ہی نظر آ رہے ہیں .
Jun 06 2022 15:23:32 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 50 پیسے مزید تیز ہوئی ہے اور 106.5 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ دال کی ڈیمانڈ کم ہے لیکن اسٹاکسٹ خریدار ہیں کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر دوبارہ تیز ہوا ہے اور 200.40 تک پہنچ گیا ہے۔ جسکی وجہ سے مارکیٹ میں گرما گرمی کا ماحول بن گیا ہے۔ .
Jun 06 2022 15:20:40 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 8625 روپیہ من پہ رکا ہوا ہے ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ 1010 ڈالر ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر شام کے اوقات میں 200.40 پیسے کاہو گیا ہے۔ .
Jun 06 2022 15:13:05 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی شام کے اوقات میں دو روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 213/14 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نپر مسور صرف فالکن بریج کے پاس پڑا ہوا ہے 12000 بوری اسکے علاوہ مال نہیں ہیں۔ جسکی وجہ سے مارکیٹ گرم ہو گئی ہے۔ کرمسن مسور کراچی 215/16 سے 218 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Jun 06 2022 07:11:31 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی دوپہر کے اوقات میں 210/11 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ کرمسن مسور پورٹ کے سودے 213 پیک 215 جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 216 جیسے حالات ہیں ریگولر کوالٹی کے۔ سپریم کوالٹی 218 جیسے حالات ہیں۔ بکنگ نپر 960 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 205 تک پڑتا ہے۔ جبکہ کرمسن 930 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 199 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے کیونکہ جیسے ہی کوئی پورٹ پر مال لگنے شروع ہو گئے وہاں مارکیٹ ٹوٹ سکتی ہے .
Jun 06 2022 06:40:09 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی ایک روپیہ کلو تیز اوپن ہوئی ہے اور 106 کا خریدار بن گیا ہے جبکہ سیلنگ 106.5 تک آتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر تیز ہوا ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئی ہے۔ ڈالر انٹر بنک میں 200.40 پہ پہنچ گیا ہے۔ ایک گھنٹہ قبل 199.40 تھا۔ .
Jul 25 2026
Jul 25 2026
Jul 25 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott