Desi Chickpeas | کالا چنا
Jul 08 2026
Jun 29 2022 15:40:44 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 9675 تک کام ہوے ہیں۔ عید کی جے بعد کی پیمنٹ پر 9800 تک کام ہوے ہیں۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ بکنگ شام کے اوقات میں 10 ڈالر مندہ ہوئی ہے اور 1120 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ٹیکنیکل ریسرچ ٹیم نے ایک ٹیکنیکل چارٹ تیار کیا ہے ڈاٹا سائنس کی روشنی میں جس سے اندازہ ہوتا ہے ماش ثابت 1375 ڈالر تک جا سکتا ہے۔ نیچے دئیے گئے چارٹ میں واضح دیکھ سکتے ہیں کہ انورس ہیڈ اینڈ شولڈرز پیٹرن بنا ہے جو تیزی کی علامت کو ظاہر کرتا ہے۔ماش ثابت پر ٹیکنیکل تجزیہ .
Jun 29 2022 11:27:57 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 108 روپیہ کلو کی بیچ ہے جبکہ گاہک 107.5 روپیہ کلو تک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیچے ییلو پیس دال میں تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ شروع ہوئ ہے۔ بکنگ رشیا سے 500 ڈالر ہے ییلو پیس ثابت کی جو کراچی پورٹ پر 111.72 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں نیچے آیا ہے اور 205 روپے تک ہے امپورٹ میں .
Jun 29 2022 11:12:36 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کراچی مارکیٹ کمزور ہے نپر مسور کے 40 دن پیمنٹ پر 234 روپیہ تک کام ہوئے ہیں۔ نیچے گاہک خاموش ہے مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ بھی کمزور ہ لوڈڈ کارگو جو راستے میں مال ہیں ان مال کی 225 کی سیلنگ ہے۔ مسور کرمسن بکنگ مزید 15 ڈالر کمزور ہوئ ہے اور 810 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 177.67 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی گاہک خاموش ہے۔ نپر اور نگٹ مسور 860 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ڈالر انٹر بینک میں 205 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jun 29 2022 10:59:49 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 150/200 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 9750/9800 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہوئ ہے جس کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں بھی لوگوں کے جزبات گرم ہو گئے ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں مال اتنے زیادہ نہیں جو بھی تھوڑے تھوڑے مال پورٹ پر آ رہے ہیں ِبک جاتے ہیں۔ پورٹ پر کھل کر آمدن نہیں ہو رہی ہے۔ ماش ثابت ایس کیو بکنگ 1130 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 9914 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں نیچے آیا ہے اور 205 روپیے تک ہے انٹر بینک میں .
Jun 29 2022 10:42:31 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 5100/5200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 5250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ہاڑو مونگی کے 5550 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں تاہم ابھی سیلنگ کم ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے مونگ کی مارکیٹ میں۔ .
Jun 28 2022 16:49:05 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی شام کے اوقات میں 240/45 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اچھی کوالٹی 245 میں کام ہو جاتے ہیں۔ ہلکی کوالٹی 240 سمجھنا چاہیے۔ کراچی میں مال کم ہیں۔ نپر مسور کراچی 238 کی سیلنگ ہے گاہک 235 تک بنتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کینیڈا کی مارکیٹ کافی ٹوٹ گئی ہے 825 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 182/83 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ نپر مسور 860 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 190 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ مسور کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کا رحجان ہے۔ اس لئے احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ضرورت کے مطابق خریداری کریں۔ کیونکہ جب پورٹ پر آمد ہو گی مارکیٹ ٹوٹنے کے امکانات ہیں۔ .
Jun 28 2022 16:25:04 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور 108 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ خریدار 107.50 کا بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل میں گاہکی پہلے سے تھوڑی بہتر ہوئی ہے۔ کراچی میں لمبے چوڑے مال نظر نہیں آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج ایسٹ یورپ کے ایک ملک مالڈووا سے 80/90 کنٹینر کی بکنگ ہوئی ہے 500 ڈالر میں۔ جولائی اگست شپمنٹ کی۔ یہ مال تقریباً ڈھائی ماہ بعد پاکستان کی پورٹ پر پینچے گا اور کراچی آکر 111.75 تک پڑتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جب تک پورٹ پر کھل کر آمد نہیں ہوتی مارکیٹ بہتر رہنے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ .
Jun 28 2022 16:08:10 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 9600 روپیہ من کا خریدار بن جاتا ہے۔ گزشتہ روز پورٹ پر مال لگنے کے باوجود مارکیٹ تیز ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما میں بکنگ 1160 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں ماش کی کاشت کم ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ گزشتہ دو تین سال میں کاشتکاروں کو خاطر خواہ منافع نہیں ملا ہے دالوں کی کاشت میں۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال کسان ماش کی کاشت پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔ حتمی تعداد تو ایک ماہ بعد ہی پتا چلے گی کہ کتنی کاشت کم ہوئی ہے۔ لیکن ابتدائی اندازے کے مطابق فل الحال کم بیجائ کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ چونکہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خریدار ہے ماش کا اس لئے جب انڈیا میں بیجائ کم ہو گی تو اسکا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔ 1160 والا ماش کراچی پورٹ پر آکر 10275 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی پورٹ پر آمد کے باوجود مارکیٹ گرم ہے۔ .
Jun 28 2022 16:05:10 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 5100/5200 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں اس دفعہ کاشتکار مونگ کی بیجائ میں دلچسپی کم لے رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ انڈیا میں کسان چاول تل کاٹن سویا بین وغیرہ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ انڈیا میں پچھلے سال کی نسبت بیجائ کم ہو رہی ہے۔ تاہم حتمی تعداد اگست میں ہی سامنے آئے گی کہ کتنی کم کاشت ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جب انڈیا میں کسی دال کی کاشت کم ہو تو آسکا اثر پوری دنیا میں ہوتا ہے۔ کیونکہ ہندوستان دالوں کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ پاکستان میں بھی ماہرین کا خیال ہے کہ مونگ کہ یہ ریٹ انتہائی مناسب ریٹ ہیں۔ یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی دکھائی دے رہا ہے .
Jun 28 2022 11:16:12 4 years ago
0 Comments
پاکموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 109 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے نیچے ییلو پیس دال کی گاہکی سست ہے۔ بکنگ رشیا سے 500 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جبکہ انڈیا سے بھی 500 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ 500 ڈالر والی ییلو پیس کراچی پورٹ پر 113.08 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott