Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Dec 06 2025
Jul 31 2025 18:49:31 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ میں جے ڈی گروپ 16800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لوڈنگ نہیں ہے فلحال کوئی خاص کام کاج نہیں ہیں۔ .
Jul 31 2025 13:53:53 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ میں خاموشی ہی ہے گاہکی بھی نہیں ہے اور ملوں سے لوڈنگ بھی نہیں ہو رہی ہے۔جے ڈی گروپ کے 16800 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فارورڈ میں بھی کوئ کام نہیں ہو رہے ہیں۔ .
Jul 30 2025 18:11:52 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 25 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور جے ڈی ڈبلیو گروپ کے 16800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں کام کھل کر نہیں ہو رہا ہے۔ نیچے ڈر کا ماحول ہے۔ جس کی وجہ سے اگے پائپ لائن ڈسٹرب ہو سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے چینی کے شعبے سے فعال مداخلت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چینی کی صنعت کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ (نجی شعبے کے سپرد) کرنے کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اور حکومت کا کردار صرف 500,000 ٹن بفر اسٹاک رکھنے تک محدود ہو گا۔ وفاقی حکومت کے علاوہ اور بھی ادارے ہوتے ہیں جو اس طرح کی چیزوں کو مونیٹر کرتے ہیں۔ جس میں پاسمہ، ایف بی آر، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، نیشنل ایگری ٹریڈ اور فوڈ سیفٹی وغیرہ شامل ہیں۔ .
Jul 30 2025 13:33:27 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز 17400 سفینہ رمضان 17250 اور المعیز 2 17200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ ملز نو سیل ہیں۔ جنوبی پنجاب میں آر وی کے شوگر ملز 16900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو گروپ 16825 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ 17050/17100 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ میں کام نہیں ہے۔ دکان داروں کا کہنا ہے کہ ہمیں چینی ہول سیل ریٹ پر ملے تو ہم ریٹیل ریٹ پر مال بیچیں جبکہ نیچے دکان داروں کو ہول سیل ریٹ پر چینی نہیں مل رہی ہے۔ تھوڑے بہت مال 5/10 گاڑی ہر مل سے حکومت کے کہنے پر ملز کی طرف سے ڈیلرز کو دیے گئے تھے جو بازاروں میں فروخت ہوئے ہیں۔ نیچے دکانداروں پر سختی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے دکان دار مال ہی نہیں لے رہے ہیں اور سپلائ لائن ڈسٹرب ہو رہی ہے۔ اگر یہی صورتحال چلتی رہی تو بازاروں میں چینی کی قلت ہو سکتی ہے۔ فل حال مارکیٹ نرم ہے کیونکہ جولائ کے سودوں میں پھڈے پڑے ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ جہاں جولائ کے سودے نپٹ گئے بازار شوٹ آپ کر سکتا ہے۔ 2/4 دن تک امپورٹ ٹینڈر کی بھی صورتحال واضح ہو جائے گی۔ .
Jul 29 2025 18:52:23 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ جے ڈی ڈبلیو 15 روپیہ نرم ہوئی ہے اور 16835 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آج روٹین کے مطابق ہی کام کاج ہیں۔ .
Jul 29 2025 15:52:45 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ جے ڈی ڈبلیو کے 16840/50 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 29 2025 13:49:02 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز 17400 سفینہ رمضان 17250 اور المعیز 2 17200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ ملز نو سیل ہیں۔ جنوبی پنجاب میں آر وی کے شوگر ملز 16900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور مہران فاران 17100 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ حاضر میں کھل کر کام نہیں ہو رہے ہیں ۔ فارورڈ میں بھی کوئ کام نہیں ہو رہا ہے۔ ٹینڈر بھرنے کا وقت 31 جولائ تک ہے۔ ابھی صورتحال واضح نہیں ہے۔ .
Jul 28 2025 19:00:45 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر مارکیٹ جے ڈی ڈبلیو 16875 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی سی ہے کام کاج کھل کر نہیں ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آج میٹنگ میں منسٹر آف نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی ریسرچ نے کہا ہے کہ حکومت ملز میں موجود سٹاک پڑ کڑی نظر رکھے گی اور ہر مل میں اپنا بندہ متعین کرے گی اس کام کے لیے اور خیال رکھے گی کہ جو معاہدہ ہوا ہے اس کے مطابق ہی مال بکیں۔ تاہم منسٹر چئیرڈ پاسمہ کے نمائندوں نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال پر دوبارہ نظر ثانی کی جائے۔ موجودہ میٹنگ میں کئ شوگر ملز نے چینی کی سپلائ اور موجودہ صورتحال پر اظہار یک جہتی نا کرنے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فل حال وقت پر چینی ڈسپیچ نا ہونے کی وجہ سے مسائل بن سکتے ہیں لوکل بازار میں بھی اور انڈسٹری کے ساتھ بھی۔ ایک بات تو طے ہے کہ چینی کی امپورٹ ہی قیمتوں میں متوازن پیدا کر سکتی ہے اور پھر امپورٹ کے پڑتے کے حوالے سے دوبارہ ریٹ فکس کیے جا سکتے ہیں۔ .
Jul 28 2025 16:12:12 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور جے ڈی ڈبلیو کے 16880/16900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آروائے کے 16950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 28 2025 13:42:49 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز 17400 سفینہ رمضان 17250 اور المعیز 2 17200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ ملز نو سیل ہیں۔ جنوبی پنجاب میں آر وی کے شوگر ملز 16900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور مہران فاران 17100 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ حالات واضح نہیں ہیں۔ کیونکہ گورنمنٹ کی بھی سختی ہے۔ ملز مال کھل کر نہیں بیچ رہی ہیں۔ ڈیلرز بھی کھل کر کام نہیں کر رہے ہیں۔حاضر دکان دار بہت کم مال خرید رہے ہیں۔ اور فارورڈ میں بھی پھڈے پڑے ہوئے ہیں۔ گورنمنٹ کے کہنے پر تھوڑے بہت 5/10 گاڑی ملز نے ڈیلرز کو 165 روپیہ کوئنٹل پر دی ہیں جو کہ بازار میں بکی ہیں۔ اس کے علاؤہ امپورٹ میں بھی حالات واضح نہیں ہیں کیونکہ لوکل میں فل حال امپورٹ کے مقابلے میں ریٹ کم ہے۔ حاضر میں جن کے پاس مال پڑے ہیں ہولڈ رکھیں فل حال۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott