Clover Seed | برسیم
Aug 29 2026
May 25 2026 17:35:15 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 10 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور اے کے ٹی ڈہرکی شوگر ملز کے 13600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مئی فکس کے سودوں کے 13610 جبکہ جون فکس کے سودوں کے 13657 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
May 25 2026 17:12:31 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا مارکیٹ 50 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 6550/6600 روپیہ من تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے تھوڑی بہت مزید بہتری بن سکتی ہے۔ .
May 25 2026 15:53:10 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں اتحاد شوگر ملز کے 13660 جبکہ ڈہرکی اے کے ٹی شوگر ملز کے 13610 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مئی فکس کے سودوں کے 13650 جبکہ جون فکس کے سودوں کے 13690 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کورنگ والے گاہک ہیں جسکی وجہ سے فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
May 25 2026 15:24:17 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی 164 جبکہ نپر مسور 165/166 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی سست ہے۔ .
May 25 2026 15:22:22 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ ایرانی ٹکڑا 14500 جبکہ گولی کوالٹی 18500/19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بلوچستان سائڈ آج مارکیٹس بند ہیں۔ بکنگ 10 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 1330 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
May 25 2026 15:20:17 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن سندھ کی منڈیوں میں کچا مال 38500/40000 روپیہ من جبکہ مشین کلین مال 44500/45000 روپیہ من جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ہماری ٹیم ڈاٹا اکٹھا کر رہی ہے چند دنوں تک آپ کو لوسن کی مکمل ریسرچ فراہم کریں گے۔ فل الحال خریداری میں جلد بازی نہ کریں .
May 25 2026 15:17:01 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم واہنڈو منڈی میں 4000/5000 بوری کی آمد تھی 9000 سے 14000 ہزار تک بولی ہوئی ہے۔ پرانا مصری برسیم کراچی 14500 جبکہ نیا مصری برسیم کراچی 15 ستمبر 15 اکتوبر 17000 روپیہ من جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گزشتہ دنوں ہمارا وزٹ تھا واہنڈو منڈی کا۔ واہنڈو منڈی میں ہماری کافی آڑھتیوں سے بات چیت ہوئی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال تقریباً 125000 بوری کی فصل متوقع ہے۔ کئی لوگ تو 150000 بوری کی باتیں بھی کرتے ہیں لیکن زیادہ تر سوا لاکھ بوری پر متفق ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق سوا لاکھ بوری سے تقریباً 110000 بوری تیار مال نکلے گا۔ پرانا مصری اور دیسی ملا کر تقریباً 110000 بوری پاکستان میں پڑی ہے کچھ امپورٹرز کے ہاتھوں میں ہے اور کچھ پرچون فروشوں کے پاس پڑی ہوئی ہے یعنی نیا پرانا ملا کر تقریباً 220000 بوری ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پاکستان کی برسیم کی لاگت تقریباً 225000 سے 250000 بوری کے لگ بھگ ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ شیخو پورہ اور واہنڈو کے علاؤہ دریائے راوی والی پٹی دریائے ستلج والی پٹی اور دریائے چناب والی پٹی پر بھی برسیم پکتا ہے۔ یہ پٹیاں جس سال خالی ہوں اس سال لاگت ڈھائی لاکھ سے تین لاکھ بوری ہو جاتی ہے اور جب ان پٹیوں میں بھی برسیم پک جائے پھر لاگت سوا دو لاکھ سے ڈھائی لاکھ بوری ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق مصر کی فصل بھی اچھی ہے۔ اس سال پاکستان پچھلے سال جتنی امپورٹ نہیں کرے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر پچھلے سال جتنی فصل مصر میں نکل اتی ہے تو ہو سکتا ہے اس سال مصر میں 800/1000 کنٹینر بچ جاے گا۔ مختصر بات یہ ہے کہ سپلائی بہت وافر ہے۔ پرچون فروش بھی اپنی ضرورت کا مال پہلے ہی خرید لیں گے کیونکہ ریٹ چھوٹا ہے۔ اور وکرے کے وقت پریشانی والا معاملہ بن سکتا ہے۔ برسیم کا کاروبار اس طرح کریں کہ 25 ستمبر سے پہلے پہلے فارغ ہو جائیں۔ کیونکہ جب پائپ لائن بھر جائے تو وکرے کے وقت مال ہی نہیں بکتا 2012/2013 میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ البتہ وکرے سے پہلے تھوڑی بہت مندہ تیزی چلے گی دوسری اہم بات یہ ہے کہ مصر سے بعض اوقات شپمنٹ لیٹ ہو جائے تب 1000/2000 کی اونچ نیچ ہو جاتی ہے۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ مارکیٹ وکرے کے وقت ڈیڈ ہو سکتی ہے۔ اس لئے ضرورت کے مطابق ہی کام کریں۔ .
May 25 2026 15:10:55 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن سندھ کی منڈیوں میں کچے مال 38000 سے 40000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ مشین کلین پلانٹ والے مال 44000/45000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
May 25 2026 15:00:34 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 33000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 34200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں چھٹی والا ماحول ہے۔ بکنگ 30 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 2080 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں ایف او بی میں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott