Desi Chickpeas | کالا چنا
Jul 08 2026
Jul 13 2022 11:53:27 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد اور بھلوال شوگر ملز 8075 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ المعز 2 7975 جبکہ جھنگ زون میں سفینہ اور کشمیر 8000 جبکہ فیصل آباد کسان شوگر ملز 8075 کمالیہ 8000 جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں حمزہ 7840 آر وائی کے 7850 جے ڈی ڈبلیو 7835 اتحاد 7835 یونائیٹڈ 7835 جیسے حالات ہیں جبکہ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 7835 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں النور اور العباس 8000 مہران فاران 8050 شاہ مراد اور آبادگار 8060 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں گاہکی نہ ہونے کے برابر ہے۔ جولائی کے سودے 7920 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ابھی تک جولائی کے سودوں کی پیمنٹ ملوں میں نہیں گئی ہے۔ جبکہ کل سے 14/15 جولائی کے سودے جو ملوں نے فروخت کئے ہوے ہیں انکی پیمنٹ بھی سر چڑھ جاے گی۔ جبکہ جمعرات سے بارشوں کا سلسلہ پورے پاکستان میں شروع ہو گا جو تقریباً 18/19 جولائی تک رہے گا۔ بارشوں کا سلسلہ انتہائی شدید بارشوں کا باعث بنے گا۔ اس دوران حاضر میں ڈیمانڈ خاموش رہنے کی توقع ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے حالات سازگار نہیں ہیں۔ .
Jul 13 2022 11:26:11 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 9600/9650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ زیادہ تر کاروباری حضرات مارکیٹوں میں نہیں آئے ہیں۔ ابھی تک کوئ کام کاج نہیں ہوئے ہیں۔ .
Jul 13 2022 11:22:10 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 230 روپیہ کلو جیسے حالات تھے۔ آج فیصل آباد اور کراچی مارکیٹ میں کوئ کام کاج نہیں ہیں۔ زیادہ تر کاروباری حضرات سیٹوں پر نہیں آئے ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 210.50 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ بکنگ کرمسن 780 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 178.14 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Jul 13 2022 10:59:54 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 33500/34000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ ایرانی زیرے کے 35000/36000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ابھی مارکیٹ مکمل طور پر کھلی نہیں ہے۔ کام کاج نہیں ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jul 13 2022 10:55:31 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 10000/10500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 13500/14000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ابھی مارکیٹ عیف کی چھٹیوں کے بعد مکمل کھلی نہیں ہے۔ زیادہ تر کاروباری حضرات مارکیٹ میں نہیں آیے ہیں۔ .
Jul 13 2022 10:50:51 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9900/10000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ چھانگا مانگا 9600/9700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد مارکیٹ میں ابھی کام کاج شروع نہیں ہوئے ہیں۔ زیادہ تر کاروباری حضرات چھٹی پر ہی ہیں۔ .
Jul 13 2022 10:43:08 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سرخ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں ہائبرڈ کوالٹی 15000/15500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ جام پور کوالٹی 13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جام پور کوالٹی کی سیلنگ نہیں آ رہی ہے جبکہ ہائبرڈ بھی ابھی تک کوئی کام کاج نہیں ہوا ہے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جمعرات سے 18 جولائی تک لودھراں اور جام پور کے علاقوں میں انتہائی شدید بارشوں کے امکانات کی پیشگوئی ہے۔ جبکہ سندھ میں بھی انتہائی شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور زیریں سندھ میں 100 سے 200 ملی میٹر بارش کی پیشگوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اگر انتہائی شدید بارشیں پڑتیں ہیں تو مرچ کی فصل کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ صحیح اندازہ بارش کے بعد ہی لگ سکے گا۔ دوسری جانب بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث مرچ کی فصل تباہ ہو گئی ہے۔ .
Jul 13 2022 10:39:25 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 5300/5400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ حیدرآباد میں 5450 روپیہ من جیسے حالات ہیں نئی مونگ 5650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مونگ کی کاشت کے علاقوں میں اچھی بارشیں ہوئیں ہیں۔ بعض علاقوں میں نقصان کی اطلاعات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جمعرات سے 18 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ اگر بارشیں زیادہ ہوئیں تو مزید نقصان ہو سکتا ہے۔ تاہم بارشوں کے بعد ہی اندازہ لگ سکے گا۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 13 2022 10:17:09 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 2600/2700 روپیہ من پہ رکی ہوئی ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن وغیرہ 155 جبکہ پرولائن جوار 215 جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہےسدا بہار جوار اوکاڑہ 2700/50 روپیہ من جیسے حالات ہیں اوکاڑہ منڈی بند ہے۔ تاہم ملتان میں بھی کام کاج نہ ہونے کے برابر ہیں۔ پنجاب بھر میں بھرپور بارشیں ہورہی ہیں جمعرات سے بارشوں کا سپیل دوبارہ شروع ہو رہا ہے جو کہ 18/19 جولائی تک رہے گا۔ تقریباً پورے پاکستان میں بارشیں متوقع ہیں امید ہے بارشوں کے بعد ڈیمانڈ نکلے گی۔ .
Jul 13 2022 10:13:49 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 12000 باریک تل 11500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott