Sorghum | جوار
Apr 22 2026
Apr 26 2023 17:13:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان دادو کوالٹی 3900/4000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ سبی والی جوار 4500 روپیہ من جیسے حالات ہیں ملتان منڈی میں۔ گاہکی اچھی ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان میں گنگا اور لائن وغیرہ 288 جبکہ پرولائن جوار 314 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ملا جلا رجحان ہےسدا بہار جوار اوکاڑہ 5800 روپیہ من جبکہ ملتان منڈی میں 5500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پرانی سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 5200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سدا بہار جوار کی شارٹیج نظر آرہی ہے۔ اور تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ابھی ڈیمانڈ شروع ہوئی ہے سدا بہار جوار کی گاہکی اگست تک رہتی ہے۔ مال اتنے زیادہ نظر نہیں آ رہے ہیں چونکہ پچھلے سال لوگوں نے سدا بہار جوار میں نقصان کیا تھا اس لیے اس دفعہ اتنا اسٹاک نہیں ہوا۔ جنہوں نے پچھلے سال والی جوار سنبھال لی تھی وہ نقصان سے بچ گئے بلکہ اس وقت پرافٹ میں ہیں۔ فل الحال سدا بہار کی مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Apr 26 2023 17:07:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو کراچی پورٹ کے مال 270 سے 280 جیسے حالات ہیں۔ رشین چیکو میں کوالٹی ناقص آئ ہے جس کی وجہ سے ریٹ میں فرق زیادہ ہو گیا ہے۔ گودام کے مال کے 290/295 جیسے حالات ہیں سارٹیلس مال 300 جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالَی مال 10 روپیہ کلو تیز ہوئے ہیں اور 300/310 جیسے حالات بن گئے ہیں اچھے مالوں کے۔ سوڈان میں سیاسی حالات خراب ہیں۔ بکنگ کی آفرز نہیں آ رہی ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 320/325 جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 360/365 جبکہ کینیڈا 8/9 مکس اچھے مال 370 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ 5 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے۔ کینیڈا 9 ایم ایم 400 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ 410 جبکہ برانڈڈ مال 480/485 جیسے حالات ہیں۔ موٹے چنوں کی سیلنگ نہیں ہے کھل کر۔ .
Apr 26 2023 16:55:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 8550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل الحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ٹیم ریسرچ کر رہی ہے کہ ہاڑو مونگ کب تک شروع ہو گی پھر اس حساب سے مندہ تیزی کا تعین ہو گا۔ امید ہے اگلے دو تین روز تک مکمل معلومات ہماری ٹیم کے پاس آ جائیں۔ جیسے ہی ہمارے پاس مکمل معلومات آئیں گی ہم فورآ اپنے صارفین کیلئے اپڈیٹ کر دیں گے۔ .
Apr 26 2023 16:38:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی پورٹ کے مال 13250 جبکہ گودام کے مال 13350 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق عید سے پہلے تقریباً 25 کنٹینر پورٹ پر آے تھے جبکہ آئندہ آنے والے دنوں میں مزید کچھ مال پورٹ پر لگیں گے۔ تاہم انٹر نیشنل مارکیٹ کافی گرم ہے۔ آج برما میں 1070 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی آکر تقریباً 13300 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 285 روپیہ کی سطح پر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق سب بنکوں سے کھانے پینے والی اشیاء کیلئے ڈالر کی ترسیل بہتر ہوئی ہے۔ یعنی ڈالر مل رہے آسانی سے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مئ جون جولائی گرمیوں کے سیزن میں ماش ثابت کی کھپت پاکستان میں بڑھ جاتی ہے۔ اس لئے جہاں گاہکی نکلی مارکیٹ تیز ہونے کے امکانات ہیں۔ یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ .
Apr 26 2023 16:29:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 222 روپیہ کلو جبکہ کرمسن مسور 225 سے 229 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کئی چھٹیوں کے بعد آج مارکیٹ اوپن ہوئی ہے کام کاج تھوڑا سست ہی تھا۔ تاہم مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے کہ کیونکہ کراچی کے گوداموں میں مال اتنے زیادہ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلیا سے 8 ہزار ٹن نپر بک ہوا ہوا ہے جو 6 مئ کو آسٹریلیا سے نکلے گا جبکہ کراچی پورٹ پر مئ کی آخری تاریخوں یا جون کی شروع کی تاریخوں میں پاکستان پہچے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلیا سے بکنگ اس وقت 720/30 ڈالر فی ٹن کے لیول پر ہے جبکہ کینیڈا سے پاکستان کیلئے تھوڑی بہت بکنگ 750/55 ڈالر میں ہوئی تھی مئ جون شپمنٹ۔ تاہم ابھی کینیڈا سے انڈیا بھی خریدار ہے اور کینیڈا بکنگ 775/80 ڈالر کے لگ بھگ ہو گئی ہے نمبر ون کوالٹی کی جو کراچی آکر تقریباً 240 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق عید سے پہلے تقریباً 100 کنٹینر کے لگ بھگ بک ہوے تھے۔ کنٹینر میں 25 ٹن کے قریب مال ہوتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے ابھی اگر کینیڈا سے بکنگ کرائیں گے تو کم از کم تین چار ماہ پاکستان آنے تک وقت درکار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مئ جون جولائی مسور سالم کے زبردست گاہکی کے مہینے ہوتے ہیں کیونکہ دال چاول میں بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے۔ کراچی کے گوداموں میں سپلائی اتنی زیادہ نہیں ہے جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ شورٹ اپ ہو جائے گی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مسور کی خریداری یہاں کر لینی چاہیے آئندہ آنے والے دنوں میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Apr 26 2023 16:02:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں کچھ بہتر ہوئی ہے 140 روپیہ کلو تک خریدار بن جاتا تھا جبکہ بیچ 141 سے کم نہیں آ رہی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق رمضان المبارک سے پہلے جو 40 ہزار ٹن کا جہاز پورٹ پر آیا تھا اس میں سے تقریباً 25 ہزار ٹن مال فروخت ہو گیا ہے جبکہ 15 ہزار ٹن مال شیڈ میں پڑا ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق کینیڈا کی وائٹیرا کمپنی کا بھی ایک 20 ہزار ٹن کا جہاز پورٹ پر لگا ہے عید سے پہلے۔ یہ جہاز چائنہ کیلئے بک ہوا تھا لیکن چائنہ کی کمپنی نے یہ جہاز چھوڑ دیا اس لئے وائٹیرا نے یہ جہاز پاکستان منگوا لیا ہے۔ تاہم وائٹیرا فل الحال مال فروخت نہیں کر رہا ہے اس نے کسٹم سے 3 ماہ کیلئے شیڈ بک کرا لیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق رشیہ سے بھی 200 کنٹینر کا کام ہوا ہے پاکستان کیلئے 410 ڈالر میں جو کراچی آکر تقریباً 128/129 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ابھی جو رشیہ سے بکنگ ہو رہی ہے وہ 3/4 ماہ بعد ہی پاکستان پہنچے گی۔ فل الحال ییلو پیس میں ملا جلا رجحان ہے۔ وقتی طور پر مارکیٹ تیز ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Apr 26 2023 15:52:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ شام کے اوقات میں کراچی مارکیٹ میں 0.50 سے 1 روپیہ کلو تک تیز ہوے ہیں اور 174.50 سے 175 جیسے حالات بن گئے ہیں ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ جبکہ نمبر ون کوالٹی 2 روپیہ کلو اوپر سمجھنا چاہیے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلیا میں اس وقت 428000 ٹن کے اسٹاک موجود ہیں۔ جبکہ آسٹریلیا کی نئی فصل اکتوبر کے آخر اور نومبر میں شروع ہوتی ہے۔ نومبر میں جو مال شپ ہوتے ہیں وہ جنوری میں پاکستان آتے ہیں۔ نئ فصل کا تخمینہ مئ کے آخر میں آ جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت جو اسٹاک آسٹریلیا میں پڑا ہوا ہے اس میں پاکستان بھی خریدار ہے جبکہ دبئی اور بنگلہ دیش بھی تھوڑا تھوڑا لے جاتے ہیں۔ آسٹریلیا میں فل الحال سپلائی اتنی زیادہ نہیں ہے ماہرین کا خیال ہے کہ جہاں پاکستان کے ایمپورٹرز فل فلیج خریدار بنیں گے وہاں آسٹریلیا کی مارکیٹ بھی تیز ہونے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آسٹریلیا سے اس وقت 565 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی آکر تقریباً 175 تک پڑتا ہے۔ دوسری جانب انویسٹرز حضرات لوکل مارکیٹ سے 175 تک خریداری کر رہے ہیں ان ریٹوں میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ مئی کے مہینے میں ایک اچھی تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ہمیں صرف جنوری تک 4 لاکھ ٹن کے قریب مال درکار ہو گا آسٹریلیا سے۔ جبکہ دوسرے ممالک کو بھی مال چاہیے ہو گا اس لئے انٹرنیشنل مارکیٹ بھی بہتر رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ .
Apr 26 2023 13:52:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 10500 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں ٹیکس پیڈ کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودوں کی 10600 جبکہ مئ کے سودوں کی 11320 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ فل الحال ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پنجاب میں کچھ ملوں نے لوڈنگ بند کر دی ہے ملیں کہتی ہیں ڈی سی او سے پرمٹ لے کر آئیں پھر لوڈنگ ہو گی۔ دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ملوں کی کل یا پرسوں چیف سیکرٹری سے میٹنگ بھی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملیں سننے میں آ رہا ہے کہ حکومت کو اپنا ریٹ 130 روپیہ دینے کا ارادہ رکھتی ہیں ملیں گورنمنٹ کے مقرر کردہ 98 روپیہ کلو والے ریٹ کو ہر گز ماننے کو تیار نہیں ہیں ۔ پاک کموڈیٹیز کی چند ڈیلروں سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ایک دو دن تک ریٹیل میں گاہکی بھی نکل آئے گی۔ فل الحال پرمٹ کے چکروں میں لوڈنگ نہیں ہورہی ہے۔ نیچے کی سطح پر مال کی کٹنگ ہو رہی ہے۔ امید ہے دو دن تک حکومت اور ملوں کے معاملات کلیئر ہو جائیں گے۔ پھر مارکیٹ ترتیب سے چلے گی۔ .
Apr 26 2023 13:30:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 19200 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مال مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ اونچی ہے لوکل مارکیٹ سے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں چائنہ کی ڈیمانڈ ہے۔ چائنہ نے برما سے خریداری کی ہے لیکن برما مزید ڈیمانڈ پوری نہیں کر سکتا چائنہ کی۔ چائنیز امپورٹرز نائجیریا اور تنزانیہ کی نئ فصلوں کے گاہک ہیں۔ .
Apr 26 2023 13:22:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو کراچی 290/310 جیسے حالات ہیں۔ سوڈان 280/295 جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 320/325 جیسے حالات ہیں۔ ایران 8 ایم ایم 375/385 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 355/365 جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 400 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ 410 جبکہ برانڈڈ مال 480 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott