Sugar | چینی
Apr 13 2026
Mar 04 2023 18:14:46 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی شام کے اوقات میں 5 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 295/305 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبک سارٹیکس مالوں کے 315 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشین چیکو پاؤڈر والے ہلکے مال 270 تک کام ہوئے ہیں۔ نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے۔ سوڈان کوالٹی 300 اسٹریلیا 6/7/8 320/345 روپیہ کلو۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 330/340 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا مال ہلکے ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 330/350 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں اچھے مال۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اور ترکی 9 ایم ایم 380/390 ۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390/400 روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ 10 روپیہ مزید تیز ہوئے ہیں اور 490/500 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیرکن مال شارٹ ہیں۔ .
Mar 04 2023 18:06:33 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز شام کے اوقات میں 9085/90 پہ رکی ہوئی تھی ٹکس پیڈ۔ جبکہ ٹیکس ان پیڈ 9015 جیسے حالات تھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودوں کا 9320 کا گاہک ہے۔ اگر چہ ریٹیل میں آج تھوڑا گاہک سست تھا اس کے باوجود مارکیٹ مضبوط ہی ہے۔ کیونکہ ڈیلر حضرات کھل کر مال بھی نہیں بیچتے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے ایک دو دن کی بات ہے مارکیٹ پھر چل پڑے گی کیونکہ ملیں مضبوط ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی سندھ کے ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ سندھ کی ملوں گا ایکسپورٹ کے کوٹہ کا سندھ ہائیکورٹ میں کیس چل رہا ہے کہ کس مل کو کتنا کوٹہ ملے گا امید ہے منگل تک فیصلہ آ جائے گا ہائیکورٹ کی جانب سے۔ چونکہ معاملہ عدالت میں ہے اس لئے چند دن ادھر ادھر ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جیسے ہی فیصلہ آنے گا سندھ کی مارکیٹ وہیں مزید پلس ہو جائے گی۔ بعض ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ سے فیصلہ آنے کے فوراً بعد زیریں سندھ کی مارکیٹ 9500 بن سکتی ہے حاضر میں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جنوبی پنجاب کی ملیں بھی سیل نہیں کر رہی ہیں جبکہ سینٹرل پنجاب میں سرگودھا اور فیصل آباد سائیڈ کی ملیں بھی کھل کر مال نہیں بیچ رہی ہیں۔ اس لئے پیر کی شام سے مارکیٹ دوبارہ بہتر ہونا شروع ہو جاے گی۔ حاضر میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پیسے والے دل کھول کر خریداری کریں۔ .
Mar 04 2023 17:40:08 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈیلیوری 161 شیڈ کے مال 155 جبکہ جہاز کے مال میں 148/50 روپیہ کلو تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شیڈ سے مال تقریباً فارغ ہو گیا ہے 2 ہزار ٹن مال ہے جو اگلے تین چار دن تک فارغ ہو جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایک جہاز آج آیا ہے لیکن فل الحال جہاز سمندر میں ہی کھڑا ہے ماہرین کے مطابق جہاز کو 8 تاریخ تک برتھ ملے گا اتنی دیر میں شیڈ والے مال فارغ ہو جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گاہکی اسوقت اچھی ہے تقریباً 20 ٹرالے روزانہ لوڈ ہو رہے ہیں یہ تقریباً 800 ٹن ییلو پیس بنتی ہے روز کی۔ آگے جہاز میں ڈیلیوری امید ہے 15 مارچ تک شروع ہو گی۔ اگر اس درمیان گاہکی زیادہ نکل آئ تو مارکیٹ میں ایک ہفتے کا گیپ بھی بن سکتا ہے۔ اور مارکیٹ تیز بھی ہو سکتی ہے۔ .
Mar 04 2023 17:32:59 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد مرچ ثابت فیصل آباد شہزادی کوالٹی 17500/18500 جبکہ کولڈ اسٹور والی ہائبرڈ 19000/19500 جیسے حالات ہیں۔ نئی ہائبرڈ 21000 میں کام ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی آج بھی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ صرف گاہکی نکلنے کی دیر ہے ہمارے پاس صرف ایک ماہ کا مال ہی نظر آ رہا ہے۔ آج انڈیا میں 200 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 3200 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج بھی پاکستانی ایکسپورٹرز کے کنری منڈی کے ٹریڈرز کو فون آے ہیں کہ ہمیں مال چاہیے لیکن پاکستان کی کنری منڈی میں کچرا کوالٹی مال آرہے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ تو بہت مضبوط ہے لیکن فیصل آباد منڈی میں گاہکی کا انتظار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ امید ہے اگلے ہفتے سے گاہکی نکل آے گی۔ .
Mar 04 2023 17:12:59 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد شام کے اوقات میں 200 روپیہ مزید تیز ہوا ہے اور 18200 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مال شارٹ ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔ .
Mar 04 2023 17:11:42 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 8350/8450 روپیہ من تک ہیں۔ مارکیٹ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہے۔ .
Mar 04 2023 16:48:53 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں سبی کوالٹی 3900 تک کام ہوے ہیں ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا اور کے بی آر 278 جبکہ پرولائن 320 تک کام ہوے ہیں۔ سدا بہار جوار ملتان 4000/4100 جبکہ اوکاڑہ 4150/4200 جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے .
Mar 04 2023 16:46:42 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 50/75 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 2900/25 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھل پنجاب کی منڈیوں میں 100 روپیہ کوئنٹل تیز ہوا ہے اور 7400 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی کی ڈیمانڈ ہے۔ جبکہ پنجاب کی منڈیوں میں بھی گاہکی نکلی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ تیز ہو گئی ہے۔ فل الحال تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Mar 04 2023 16:41:51 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 200/300 روپیہ کوئنٹل تیز ہوا ہے اور 13200 کا گاہک بن گیا ہے۔ جبکہ کراچی بھی 93.310 کلو کے 14000 جیسے بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے ملرز خریدار ہیں۔ اگر گوار میل کے ریٹ میں 10 روپیہ کلو کی کمی ہوئی ہے اور 155 جیسے حالات بن گئے ہیں لیکن انٹر بنک میں ڈالر تیز ہونے کی وجہ سے گم کا پڑتا اچھا ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس ریٹ میں بھی ملر کو وارہ ہے۔ پنجاب کی مارکیٹ مضبوط نظر آرہی جبکہ سندھ بھی مضبوط ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مال انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے اتنی زیادہ بیچ نہیں آتی ہے .
Mar 04 2023 16:32:00 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 50/100 روپیہ من کم ہوے ہیں اور 12500 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ریٹیل میں گاہکی سست تھی تھوڑا سا پیمنٹ کا بحران بھی ہے۔ البتہ مال نہیں ہیں اتنے زیادہ مارکیٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما سے پابندیوں کی وجہ سے ہر ایمپورٹر بکنگ نہیں کرا رہا ہے جس کی بنکوں میں سیٹنگ ہے وہی بکنگ کراتا ہے۔ اس وقت ایس کیو کی بکنگ 980 ڈالر فی ٹن ہے اور ایف اے کیو کی بکنگ 880 ڈالر ہے۔ ایس کیو کراچی آکر تقریباً 11835 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ جس ایمپورٹر کا مال پورٹ سے کلئیر ہو جاتا ہے وہ فوراً بیچ بھی جاتا ہے۔ تاہم بکنگ بہت تھوڑی تھوڑی ہو رہی ہے۔ فل الحال پیمنٹ کی وجہ سے مارکیٹ سست ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott