Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Apr 15 2026
Mar 10 2023 14:24:03 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کے پی کے سائیڈ چشمہ شوگر ملز 9600 میرن شوگر ملز 9550 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ ہیں۔ سرگودھا زون دریا خان شوگر ملز 9575 بھلوال 9750 جوہر آباد نو سیل رمضان 9650 پاپولر 9650 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سائیڈ کسان شوگر ملز 9600 کنجوانی کمالیہ اور کشمیر 9525 جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں حمزہ 9450 آر وائی کے 9475 اتحاد 9425 جے ڈی ڈبلیو 9425 یونائیٹڈ 9425 جیسے حالات ہیں۔ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 9425 جبکہ ایس جی ایم 9440/45 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ میں 9560/9570 جیسے حالات ہیں۔ مارچ کے سودوں کی 9450/55 جیسی صورتحال ہے۔ ریٹیل میں کام کاج سست ہے۔ .
Mar 09 2023 20:47:31 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 15/20 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئی ہے اور 9400 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس پیڈ مال کے۔ جبکہ مارچ کے سودے 9445 میں ہوے ہیں ٹیکس ان پیڈ کے۔ فل الحال مارکیٹ نرم ہے .
Mar 09 2023 19:33:51 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 5/10 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئی ہے اور 9415/20 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ٹیکس پیڈ مال کے۔ جبکہ مارچ کے سودے 9450/55 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق مارکیٹ میں فل الحال پرافٹ ٹیکنگ ہو رہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جن لوگوں نے مارچ کے سودے لئے ہوئے ہیں ان کو ایک دفعہ پرافٹ ٹیکنگ ضرور کرنی چاہیے۔ اگرچہ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے لیکن سٹے کی مارکیٹ میں مارکیٹ اوپر نیچے ضرور ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مارچ کا سٹہ بہت بڑی مقدار میں ہوا ہے اور زیادہ تر جن لوگوں نے مارچ کے سودے خریدے ہوے ہیں ان 15/20 فیصد لوگ ہیں جو مارچ کی آخری تاریخ کو پیمنٹ بھیج کر مال پیڈ کرائیں گے باقی اسی فیصد لوگوں نے مال پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے مال فارغ کرنا ہوتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کی ہزاروں گاڑیوں کے سودے ہوے ہوے ہیں اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ مارچ کا کم از کم آدھا مال یا تو لوڈ ہو کر دوکانداروں کے پاس چلا جائے یا پھر آدھا مال اپریل میں ٹرانسفر ہو تب بات بنے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت جے ڈی ڈبلیو اتحاد اور یونائیٹڈ مل سے جو لوڈنگ ہو رہی ہے وہ پیڈ مال کی لوڈنگ ہورہی ہے۔ مارچ کے سودے سارے کے سارے لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ دوسری جانب ابھی تک اپریل کا کام شروع نہیں ہوا ہے۔ کیونکہ زیادہ تر بڑے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جب تک مارچ کے سودوں میں کوریکشن نہیں آتی اپریل کے سودوں کی خریداری نہیں کرنی چاہیے کیونکہ سٹے کے کام میں تھوڑی سی انٹری غلط ہو جائے تو آدمی چال سے آؤٹ ہو جاتا ہے۔ ہر بال پر چھکا مارنا ضروری نہیں ہوتا۔ جب سٹے کے کام میں ایک دفعہ اچھا منافع مل رہا ہو تو اسے فارغ کر کے کچھ دن ریسٹ ضروری ہوتی ہے۔ جس نے نقد میں چینی لی ہوتی ہے اسے تو فرق نہیں پڑتا وہ دو ماہ انتظار بھی کر لے گا اور جس نے فارورڈ کے سودے خریدے ہوتے ہیں اس کو یکم اپریل کو مال کو کلئیر کرنا ہوتا ہے اس لئے فارورڈ کا کام کرنے والوں کو ایک دفعہ مال بیچ کر نفع کھرا کرنا چاہئے پھر جب دوبارہ مارکیٹ چلنے لگے تب روپیہ مہنگا لے لینا بھی کوئی حرج والی بات نہیں ہوتی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یہ سال بہت بڑی تیزی والا سال ہے لیکن یہ تیزی یک دم نہیں آے گی۔ چونکہ اس میں بہت بڑی تعداد میں سٹہ ہوتا ہے اس لئے اپ ڈاؤن ضرور آتے رہیں گے۔ یہ کالم ہم نے خصوصی طور پر ان لوگوں کیلئے لکھا ہے جن کے پاس 8700 سے 9000 والے سودے پڑے ہوے ہیں اور وہ پرافٹ ٹیکنگ نہیں کر رہے ہیں۔ پرافٹ ٹیکنگ سے قمر مضبوط ہوتی ہے جہاں اچھا لگے وہاں دوبارہ خریداری کر لے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چینی ایسا کام ہے بعض اوقات مل والے پندرہ پندرہ دن مال نہیں بیچتے اور جہاں کہیں ملرز کو پیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے چپ کر کے کسی ڈیلر کو کم ریٹ میں سودا پکڑا جاتے ہیں۔ .
Mar 09 2023 19:15:11 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید بھاگ ناڑی 3850 جبکہ سبی لائن 3950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ہائبرڈ جوار ملتان گنگا 278/80 جبکہ پرولائن 325/30 جیسے حالات ہیں ملا جلا رجحان ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ آمدن میں ہلکے مال آ رہے ہیں۔ 4050/4150 کی مارکیٹ تھی اچھے مالوں کی بیچ نہیں ہے۔ فل حال نیچے ِبکرا نہیں ہے۔ جہاں کہیں ِبکرا نکلا مارکیٹ تیز ہو جائے گی۔ .
Mar 09 2023 18:49:13 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18300/400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نہ کھل کر گاہک ہے اور نہ ہی بیچ کھل کر آتی ہے۔ .
Mar 09 2023 18:43:54 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد شہزادی کوالٹی آج 1000/1500 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 17500 والے سودے 18500/19000 تک پہنچ گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پرانی ہائبرڈ کولڈ اسٹور والی 19200/300 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ نئی ہائبرڈ 20000/21000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اب شہزادی کوالٹی کی آمد کم ہوگئی ہے۔ گاہکی نکلنے کی ضرورت ہے مارکیٹ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Mar 09 2023 18:37:23 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 13200 جیسے حالات ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 14300 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کہ۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ بھی رکی سی ہے 5666 جیسے حالات ہیں۔ تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ میں کھل کر گاہکی نہیں آ رہی ہے۔ .
Mar 09 2023 18:30:37 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 2900 روپیہ من جبکہ تھل 7200 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ بڑی منڈیوں میں نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Mar 09 2023 17:59:13 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد جے ڈی ڈبلیو ٹیکس پیڈ شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 9425 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ مارچ کے سودے 9465 تک ہوے ہیں مارکیٹ سست ہے۔ .
Mar 09 2023 17:42:45 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 290/310 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں تیز ہے اور 282 روپیہ تک تھا۔ نیچے گاہکی اچھی ہے۔ مال ِبک رہے ہیں۔ سوڈان کوالٹی 295 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 320/330 روپیہ کلو۔ ارجنٹینا مال ختم ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 325/345 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 350 جیسے حالات ہیں لوکل برانڈ کے۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390/400 روپیہ کلو 480 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ و .
Apr 15 2026
Apr 15 2026
Apr 15 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott