Sorghum | جوار
Feb 08 2026
Apr 18 2023 19:11:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 10550 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودوں کی 10700 جیسی صورتحال بن گئ ہے۔ جبکہ مئ کے سودوں کی 11275/11300 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ بیچ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مئ کا بھرپور خریدار ہے۔ .
Apr 18 2023 16:28:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 10500 جیسے حالات ہیں ٹیکس پیڈ کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل 10550 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ نئی 11200 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی بھی سست ہے لیکن سب سے زیادہ گھبراہٹ میڈیا پہ خبروں کی وجہ سے آئ ہے گورنمنٹ کہتی ہے چینی 95 روپیہ کلو بکوائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گورنمنٹ نے ابھی تک 3000 ٹن چینی پکڑی ہے چھاپے مار کر اس میں بھی آدھی چینی دوکانداروں کی ہے دوکانداروں کی چینی ذخیرہ اندوزی کی مد میں نہیں آتی۔ بقایا آدھی چینی جو کسی کی فلور مل میں اسٹاک تھی یا کسی کاٹن فیکٹری میں اسٹاک تھی وہ اگر گورنمنٹ نیلام بھی کر دے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا پاکستان میں اس وقت 22000 ٹن چینی روزانہ کھائی جا رہی ہے۔ اس کے مقابلے میں گورنمنٹ نے جو چینی پکڑی ہے وہ دو گھنٹے کی خوراک بنتی ہے۔ لوکل لیول پر گبھراہٹ زیادہ ہے۔ اوپر لیول پر ملوں کو پرواہ ہی نہیں ہے اور نہ ہی ملیں مال سیل کر رہی ہیں۔ .
Apr 18 2023 14:08:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سہ پہر کے اوقات میں مزید 100 روپیہ کوئنٹل ٹھنڈی ہےحاضر جے ڈی ڈبلیو 10500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اپریل کے سودے ٹیکس پیڈ 10725 جیسے حالات ہیں۔ مئ کے سودوں کے 11350 جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے مارکیٹ میں گاہکی نہیں ہے۔ یہاں حاضر میں خریداری کرنی چاہیے جہاں کہیں گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ مندے میں ہی مال لینا چاہیے اور تیزی میں بیچنا چاہیے۔ مارکیٹ تقریباً سپورٹ ریٹ پر آ گئ ہے۔ اب مندہ 1/2 روپے کا ہے جبکہ تیزی کے زیادہ امکانات ہیں۔ .
Apr 18 2023 12:42:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی دوپہر کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل مزید نرم ہوئ ہے اور 10600 جیسے حالات بنگئے ہیں۔ اپریل 10850 تک ہوئے تھے۔ ابھی کوئ کام نہیں ہوئے ہیں۔ مئ کے سودوں کے 11500 جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Apr 18 2023 11:41:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال شوگر ملز 11000 سلانوالی 10950 پاپولر 10950 رمضان العریبیہ 10900 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 11000 جبکہ کمالیہ کنجوانی 10900 جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی اتحاد یونائٹڈ 10650 جبکہ حمزہ آر وای کے 10700 جیسے حالات ہیں۔ ڈھرکر اے کے ٹی 10660 گھوٹکی 10675 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں 11100 جیسے حالات ہیں مہران فاران آبادگار النور تھرپارکر وغیرہ کے۔ فل حال نیچے کام کاج سست ہے۔ تاہم مارکیٹ میں کافی تگڑی کریکشن آ چکی ہے۔ یہاں حاضر میں خریداری کرنی چاہیے جہاں کہیں گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ .
Apr 18 2023 02:27:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 10675 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے تھے ٹیکس پیڈ کے۔ جبکہ اپریل کے سودوں کی 10850 جیسی صورتحال بن گئی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مئ کے سودے 11500 تک ہوے ہیں۔ 600 ڈیپازٹ کے ساتھ 11550 تک کام ہوے ہیں۔ وقتی طور پر مارکیٹ غیر مستحکم ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین کا خیال ہے اگلا ہفتہ خریداری کا ہفتہ ہے۔ عید الفطر کے بعد جہاں ریٹیل میں گاہکی نکلی وہیں مارکیٹ سنبھل جائے گی۔ صوبہ بندی کی وجہ سے کے پی کے۔ سندھ اور بلوچستان میں سپلائی لائن شارٹ ہونا شروع ہو گئی ہے۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ چند دن بعد کے پی کے سندھ اور بلوچستان میں پنجاب کی نسبت فرق زیادہ ہو جانے کے امکانات ہیں۔ پہلے سندھ کی ملوں کا اور جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو کا فرق 250 روپیہ کوئنٹل کو ہوتا تھا جو اب بڑھ کر 450 ہو گیا ہے۔ اسی طرح کے پی کے میں بھی فرق زیادہ ہو جائے گا کیونکہ پنجاب سے دوسرے صوبوں کو کھل کر ترسیل نہیں ہو رہی ہے۔ ملیں ابھی تک سیلنگ نہیں دے رہی ہیں نہ جنوبی پنجاب کی اور نہ ہی سندھ کی ملیں مال بیچ رہی ہیں۔ صرف لوکل سطح پر گھبراہٹ ہے۔ امید ہے یہ گھبراہٹ چند دن بعد دور ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملوں میں تقریباً 4.5 سے 5 لاکھ ٹن مال ہیں جو پیڈ مال ہیں۔ یعنی یہ مال ریٹیلرز ٹریڈرز اور ڈیلر کے مال ہیں۔ جبکہ 2 جون تک ہمیں 9 لاکھ ٹن مال چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو پیڈ مال ملوں میں لوگوں کے پڑے ہوئے ہیں وہ اتنے زیادہ نہیں ہیں کہ ڈیڑھ مہینہ نکال جائیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد میں جو مال پڑے ہوئے ہیں وہ انویسٹرز کے مال ہیں جو کیش خرید کر اگلے مہینے کا ادھار بیچ دیتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جنوبی پنجاب کی کسی مل نے ابھی تک ڈیلرز کو نہیں کہا کہ آپ اپنے پیڈ مال اٹھوا لیں۔ البتہ پنجاب کے چند ڈیلرز نے اپنے طور پر لوگوں کو کہا ہے آپ اپنے مال اٹھوا لیں۔ یہ سارا کھیل عارضی ہے۔ آخر کار ڈیمانڈ پوری کرنے کیلئے ملوں کے پاس ہی جانا پڑے گا۔ اور جب ملوں کے پاس جانے کی ضرورت پڑے گی وہاں مارکیٹ بہت سپیڈ کے ساتھ جمپ کر جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چینی دو ماہ میں 8000 روپیہ کوئنٹل سے بڑھ کر 11500 تک پہنچ گئی اب 700/800 کی کوریکشن آنا یہ معمول کی بات ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں۔ .
Apr 17 2023 20:16:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد رات کے اوقات میں 75 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 10675 جیسے حالات ہیں۔ ٹیکس پیڈ مال کے۔ اپریل کے سودوں کی 10850/75 جیسی صورتحال ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مئ کے سودوں کی 11500/10550 جیسے حالات ہیں۔ 600 ڈیپازٹ کے ساتھ 11600 میں کام ہوا ہے مئ کا۔ مزید مل جاتی 11600 میں 600 ڈیپازٹ کے ساتھ۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ملوں اور گورنمنٹ کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹینگ ہوئی ہے جس میں گورنمنٹ نے ایک قانون بنایا تھا اس پر آج سے عمل درآمد شروع ہو جاے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 2021 میں قانون بنا تھا کہ جو بروکر ملوں سے ڈائریکٹ چینی خریدتے ہیں ان کو کین کمشنر ڈیپارٹمنٹ سے لائسنس لینا پڑے گا۔ اور جو دوکاندار اپنی دکانوں پر چینی منگواتے ہیں ان کو ضلعی انتظامیہ سے لائسنس لینا پڑے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گورنمنٹ نے ملوں کیلئے کیلئے ایک پورٹل بنوایا ہے جس میں جتنی چینی جس جس علاقے کیلئے ملوں سے لوڈ ہو گی ملیں اس پورٹل میں درج کریں گی یہ چینی کس ضلعے میں گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یہ سارا نظام گورنمنٹ نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بنایا ہے۔ ماہرین کا جب لائسنس کے ساتھ بلٹی وغیرہ لگ جائے گی تو گورنمنٹ کسی کے مال پر چھاپہ وغیرہ بھی نہیں مارے گی اور دوکاندار بھی آسانی سے جتنا اسٹاک ضرورت ہو گا وہ رکھ سکیں گے۔ پاک کموڈیٹیز ایک چند ڈیلرز سے تفصیلی بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا اس سے کاروبار کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جن لوگوں کے پاس پکی انفارمیشن نہیں ہے وہ گھبراہٹ کا شکار ہیں اور گورنمنٹ کی کاروائیوں سے ڈرے ہوئے ہیں۔ یہ چند دن کی بات ہے تمام معاملات سیٹ ہو جائیں گے اور چینی کا کاروبار پر سکون انداز میں چلے گا۔ گورنمنٹ کی اس پکڑ دھکڑ سے پائپ لائن دن بدن خالی ہو رہی ہے پاک کموڈیٹیز کے مطابق چینی میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں جو جو دوکاندار اپنی دکانوں پر چینی منگواتے ہیں وہ ضلعی انتظامیہ سے لائسنس بنوا لیں اور سکون سے اپنی اپنی دکانوں پر کھل کر چینی فروخت کریں۔ جب آپ گورنمنٹ کے قانون کے مطابق کام کریں گے کوئی ضلعی انتظامیہ آپ تنگ نہیں کرے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملیں کم ریٹ پر چینی فروخت نہیں کر رہی ہیں۔ یہ ان لوگوں کی چینی نیلام ہو رہی ہے جن کو سارے معاملات کی خبر نہیں ہے۔ یہ ریٹ چینی کی خریداری کرنے والے ریٹ ہیں۔ جہاں گاہکی نکلی وہاں مارکیٹ گھوم جاے گی۔ .
Apr 17 2023 16:20:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد 11750 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اپریل کے سودے 100 روپیہ کوئنٹل مندہ ہوے ہیں اور 10900 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کے ذرائع کے مطابق مئ کے سودوں کی 11650 جیسی صورتحال بن گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس وقت مندہ کھیلنے والے مارکیٹ کو دبا رہے ہیں چونکہ یہ سٹہ ہے اس کو یوں سمجھ لیجئے یہ کبڈی کا اکھاڑہ ہے اس میں دونوں پہلوان اپنا پورا زور لگاتے ہیں۔ اس لئے بعض اوقات کمزور دل حضرات حوصلہ چھوڑ جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گھبراہٹ کی ضرورت نہیں مارکیٹ جب چلے گی تو ساری کسر نکال دے گی۔ یہاں دل کھول کر خریداری کرنی چاہیے۔ لازمی نہیں ہوتا کہ سب سے نیچے والا ریٹ ہاتھ میں آئے اسی طرح جب تیزی ہوتی ہے تو سب سے اوپر والا ریٹ بھی کبھی ہاتھ میں نہیں آتا۔ .
Apr 17 2023 13:30:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر 40 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور 10760 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ جبکہ اپریل ٹیکس ان پیڈ کے 10920 تک کام ہوئے ہیں اپریل ٹیکس پیڈ کے 11000 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ مئ ٹیکس پیڈ کے 11650 جیسے حالات ہیں۔فل حال نیچے گاہک سست ہے۔ .
Apr 17 2023 11:30:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال سلاںوالی پاپولر رمضان العریبیہ سفینہ 11000 روپیہ کوئنٹل کےلیول پر ہیں۔ فیصل آباد سائڈ مارکیٹ کمزور ہے اور کسان شوگر ملز 11000 جبکہ کمالیہ کنجوانی 10900 جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو اتحاد یونائٹڈ 10800 جیسے حالات ہیں۔ ڈھکری اے کے ٹی 10850 گھوٹکی 10865 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں 11125/11150 جیسے حالات ہیں۔ تھرپارکر النور مہران فاران وغیرہ کے۔ فل حال حاضر میں کام سست ہے۔ اپریل 11030 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جبکہ مئ کے سودوں کے 11750 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے 10 دن میں 10 روپے کی کریکشن آ چکی ہے۔ نیچے جہاں کہی حاضر میں گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ یہاں حاضر میں ساتھ ساتھ خریداری کرنی چاہیے۔ .
Apr 16 2023 02:48:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 10875 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے تھے۔ اپریل کے سودوں کی 11200 جیسی پوزیشن تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مئ کے سودے 11900 تک ہوے ہیں۔ فارورڈ کے سودوں کی کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ فارورڈ کے سودے بہت مضبوط ہیں۔ .
Apr 15 2023 20:55:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 10850/75 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اپریل کے سودوں کا 11175 کا خریدار ہے جبکہ مئ کے سودوں کا 11875 کا گاہک ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ فارورڈ کے سودوں کا بھرپور خریدار ہے لیکن فارورڈ کے سودوں کی کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے .
Apr 15 2023 16:20:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 75 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 10850 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اپریل کے سودوں کی 11125 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ جبکہ مئ کے سودوں کا 11850 کا بھرپور خریدار ہے۔ وقتی طور پر ریٹیل میں گاہکی سست ہے تاہم اوور آل تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے .
Apr 15 2023 11:34:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی بھلوال شوگر ملز 11400 سلانوالی پاپولر رمضان العریبیہ 11200 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 11200 کمالیہ کنجوانی کشمیر 11100 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈیڈبلیو اتحاد یونائٹڈ 10925 جیسے حالات ہیں جبکہ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 10950 جیسے حالات ہیں۔ فل حال حاضر میں نیچے کام نہیں ہے۔زیریں سندھ میں 11200 جیسے حالات ہیں۔ فارورڈ میں زیادہ تر کام افتاری کے بعد ہی ہوتے ہیں۔ .
Apr 15 2023 01:56:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 10975 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے تھے پیر کی پیمنٹ کے۔ جبکہ اپریل کے سودے 11200 روپیہ کوئنٹل تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مئ کے سودوں کی 11925 روپیہ کوئنٹل جیسی صورتحال بن گئی تھی۔ فارورڈ کے سودے آج بڑھ کر 12000 تک ہوے ہیں مئ کے۔ تاہم رات کو حاضر مارکیٹ تھوڑی ٹوٹی جسکی وجہ سے مئ بھی 11925 پہ آگئ۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق حاضر میں گاہکی سست ہونے کی وجہ سے مارکیٹ نرم ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ ملیں نو سیل ہیں خصوصاً جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد حاضر سیلنگ نہیں دے رہی ہے جبکہ اتحاد شوگر ملز والا مئ کے سودوں کا 13500 مانگتا ہے جے ڈی ڈبلیو 12800 مانگتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ اوپن مارکیٹ سے مئ کے سودے خرید رہے ہیں۔ جس کے پاس پیمنٹ کی گنجائش ہو وہ حاضر میں مال لے کر چلے۔ جہاں ریٹیل میں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ دوبارہ گرم ہو جاے گی۔ جو فارورڈ کا کام کرتے ہیں تھوڑی بہت نیچے آے تو فارورڈ کے سودے بھی لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ چینی میں فارورڈ کے سودوں میں اس وقت جنگ کا سما ہے۔ مندے والے بھی مارکیٹ گرانے کیلئے پورا زور لگا رہے ہیں جبکہ تیزی والے بھی پورا زور لگا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے 100/200 روپیہ کوئنٹل کی مندہ تیزی کی کوئی اہمیت نہیں رہی ہے۔ لیکن جس سپیڈ سے چینی ملوں سے لوڈ ہو رہی اور مل والے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اس سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ مندہ عارضی ہے۔ مارکیٹ جہاں گاہکی آئ وہاں گھوم جاے گی۔ .
Apr 14 2023 15:32:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور حاضر جے ڈی ڈبلیو 10985/10995 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ اپریل کے سودے 50 روپیہ من تیز ہوئے ہیں اور 11250 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ مئ کے سودوں کا 11950/11975 کا گاہک ہے۔ فارورڈ کے سودوں میں بھرپور گاہک ہے۔ .
Apr 14 2023 13:50:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال 11400 جیسے حالات ہیں۔ سلانوالی پاپولر 11250 رمضان العریبیہ 11200 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 11200 کمالیہ کنجوانی کشمیر 11100 جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد 10975 جیسے حالات ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 11015 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں 11250/11300 جیسے حالات ہیں۔ آج نیچے حاضر میں کام نہیں ہے جہاں کہیں گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ تاہم لانگ ٹرم انویسٹرز اور فارورڈ کا کام کرنے والے بھرپوپر گاہک ہیں۔ اپریل 11200 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ مئ کے سودوں کی فل حال کوئ بیچ ہی نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملز زیادہ مقدار میں مال نہیں بیچ رہی ہیں۔ تھوڑا سا مال بیچ کر ریٹ بڑھا دیتی ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کے ہی امکانات نظر آ رہے ہے۔ .
Apr 14 2023 01:24:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 50 سے 75 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 11025 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اپریل کے سودے 11375 تک ہوے ہیں جبکہ مئ کے سودوں کی 12025/50 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Apr 13 2023 20:54:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 50 سے 75 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 10950/75 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اپریل کے سودوں کا 11300 کا خریدار ہے۔ جبکہ مئ کے سودوں کا 11925 کا خریدار ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ .
Apr 13 2023 13:56:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 10900 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں 75 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودوں کا 11155 کا خریدار ہے۔ جبکہ مئ 11800 کا خریدار ہے۔ یہی چند دن ہیں چینی کی خریداری کے۔ اس کے بعد ان شاءاللہ تیز ہو جائے گی۔ .
Apr 13 2023 11:31:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون 11500 رمضان العریبیہ 11250 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 11500 کمالیہ کنجوانی کشمیر 11300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو اتحاد یونائٹڈ 10975 جبکہ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 11025 جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ زیریں سندھ میں 11250 جیسے حالات ہیں النور تھرپارکر وغیرہ کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال فارورڈ مئ کے مال مل ہی نہیں رہے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کے ہی امکانات ہیں۔ .
Apr 12 2023 21:26:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 11025 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس پیڈ کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودوں کی 11325 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ جبکہ مئ کے سودوں کا 12000 کا بھرپور خریدار ہے۔ .
Apr 12 2023 16:19:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 100 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 11025 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اپریل کے سودے 11350 تک ہوے ہیں۔ جبکہ مئ کے سودے 11975 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں پیمنٹ کی وجہ سے تھوڑا دباؤ ہے لیکن فارورڈ میں کوئی لچک نہیں ہے کیونکہ مئ کے سودوں کا بھرپور خریدار ہے۔ یہ خریداری کا وقت ہے۔ چینی جتنی ملے لے کر چلیں۔ مارکیٹ اچانک ہی پلٹا کھا جاے گی۔ .
Apr 12 2023 13:13:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 11125 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اپریل 11350 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فارورڈ میں ابھی کام کاج نہیں ہے۔ فارورڈ کا کام رات کو ہی چلتا ہے۔ .
Apr 12 2023 11:23:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال شوگر ملز 11600 جبکہ سلانوالی پاپولر 11450 رمضان العریبیہ 11400 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 11600 جبکہ کمالیہ کنجوانی 11400 جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو اتحاد یونائٹڈ 11150 حمزہ آر وائ کے 11200 جیسے حالات ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو اپریل 11475 جبکہ مئ 12000 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں 11350/11400 جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ تاہم مل سے زیادہ مقدار میں مال نہیں ملتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بڑے ڈیلرز کے پاس بھی زیادہ مال نہیں ہیں۔ فل حال حاضر ریٹوں میں بھی زیادہ مقدار میں مال ملتا نہیں ہے۔ جہاں کہیں تگڑی گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ .
Apr 12 2023 02:48:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 60 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 11150 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس پیڈ کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودوں کی 11475 جیسی صورتحال بن گئی ہے جبکہ مئ کے سودے 12100 تک ہوے ہیں۔ حاضر میں تھوڑا بہت دباؤ ہے لیکن یہ دباؤ عارضی ہے۔ عید کی گاہکی کے دوران سب مال فارغ ہو جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فارورڈ کے سودوں کا بھرپور خریدار ہے بیچ کھل کر نہیں آ رہی ہے۔ مارکیٹ کسی وقت بھی تیزی کی جانب گھوم سکتی ہے۔ ملیں مال سیل نہیں کر رہی ہیں۔ یہاں خریداری کرنی چاہیے اگر 25/50 کمزور ہو جائے تب بھی کوئی بات نہیں ہے جہاں چلے گی مارکیٹ پکڑائی نہیں دے گی۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Apr 11 2023 18:37:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 11210 تک کام ہوے ہیں۔ اپریل کے سودوں کی 11510 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ جبکہ مئ کے سودے 12100 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Apr 11 2023 14:20:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر جے ڈی ڈبلیو 11200 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ اپریل کے سودوں کا 11525 کا گاہک ہے ۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Apr 11 2023 13:47:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر مارکیٹ گرم ہے جے ڈی ڈبلیو 11200 جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ اپریل کے سودوں کے 11425 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ فارورڈ کے سودوں کا گاہک ہے بھرپور۔ .
Apr 11 2023 12:46:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں کمزور ہے جے ڈی ڈبلیو 11025 جیسے حالات ہیں جبکہ فارورڈ کے سودوں میں بھرپور گاہکی ہے مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 11340 کا گاہک ہے۔ جبکہ بیچ نہیں ہے۔ مارکیٹ تیز نظر آ رہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott