Desi Chickpeas | کالا چنا
Jul 07 2026
Feb 14 2026 12:02:12 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں میں 164/165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کراچی مارکیٹ میں سوموار منگل پیمنٹ والے مالوں کے۔ جبکہ تھل لائن بھی 7000 روپیہ من کا لیول ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل میں امپورٹرز سیلنگ روک نہیں رہے ہیں ان ریٹوں میں بھی امپورٹرز کو اچھا نفع ہے۔ فل حال وقتی سیزن بھی ہے اور مال بھی کافی ہیں۔ تاہم آگے لانگ ٹرم میں فل حال نہیں جانا چاہیے۔ پاکستان بیجائ بھی اچھی ہوئ ہے اور اور ابھی فل حال آسٹریلیا میں سٹاک بھی کافی پڑے ہیں۔ اگر انڈیا نہیں خریدتا تو انٹرنیشنل مارکیٹ دوبارہ کمزور ہو سکتی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مندے کا سائکل چل رہا ہے۔ ریٹ تو کم ہیں لیکن سپلائیاں زیادہ ہیں ہر طرف۔ .
Feb 13 2026 15:35:44 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید کمزور ہوئ ہے اور 164.5/165 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں سوموار منگل پیمنٹ پر۔ فل حال اوپر لیول پر پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ بلک میں جو مال آئے ہیں امپورٹرز نفع بھی پکا کرتے ہیں۔ سیلنگ روکتے نہیں ہیں۔ .
Feb 12 2026 18:00:06 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ میں اوپر لیول پر پیمنٹوں کا پریشر ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ ڈاؤن ہے۔ .
Feb 12 2026 15:28:36 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید نرم ہے اور 166.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر ایل ڈی سی کے مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے اور اوپر لیول پر پیمنٹوں کے پریشر کی وجہ سے بازار ڈاؤن ہے۔ .
Feb 12 2026 12:08:39 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور یڈوانس پیمنٹ پر 167.5/168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کیش پیمنٹ پر 168.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 7200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ فروری مارچ شپمنٹ 545 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 166.63 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق نیچے ڈیمانڈ تو اچھی ہے تاہم اوپر لیول پر امپورٹرز پرافٹ ٹیکنگ بھی کر رہے ہیں کیونکہ امپورٹرز کے ہاتھوں میں نفع والے مال ہیں۔ .
Feb 11 2026 18:35:47 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور 168.5 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے جبکہ اوپر لیول پر پیمنٹ کا بحران ہے۔ .
Feb 11 2026 14:51:35 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہے اور 169.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ تو بہتر ہے لیکن امپورٹرز ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا مال بیچ بھی رہے ہیں بریک نہیں لگا رہے ہیں۔ یہی دنوں میں سیزن کی ڈیمانڈ ہے۔ اسی ٹائم میں مال نکالنے بھی ہیں۔ .
Feb 11 2026 12:14:01 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 170.5 جبکہ کیش پیمنٹ پر 172 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 7250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ امپورٹرز کی بیچ بھی ہے جبکہ نیچے گاہکی بھی اچھی ہے۔ .
Feb 10 2026 18:09:53 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور بدھ جمعرات پیمنٹ پر 171 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ آج گاہکی تھوڑی سست تھی۔ .
Feb 10 2026 12:07:56 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ گرم اوپن ہوئ ہے اور 172/172.5 روپیہ کلو تک جاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال امپورٹرز کھل کر مال نہیں بیچ رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ بھی بہتر ہوئ ہے اور 550/60 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 168.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم فل حال ٹریڈرز بکنگ میں نہیں جا رہے ہیں۔ آگے مزید بکنگ رسکی ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں ہی زیادہ دلچسپی ہے نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے دال چنے کی۔ لوکل مارکیٹ رمضان المبارک کے سیزن کی وجہ سے فل حال بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Feb 09 2026 17:05:57 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہے اور 171 جبکہ کیش پیمنٹ پر 172 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ .
Feb 09 2026 16:45:44 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 170 جبکہ کیش پیمنٹ پر 171.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں آرہی ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Feb 09 2026 13:52:27 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 1 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور جمعرات پیمنٹ پر 170 جبکہ پیر منگل پیمنٹ پر 171 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فلحال لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Feb 09 2026 13:03:46 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے جبکہ بکنگ میں مندہ لگ رہا ہے۔ آگے رمضان المبارک کا سیزن ہے اور ریٹ کم ہونے کی وجہ سے فل حال ریٹیل میں ڈیمانڈ اچھی ہے۔ پچھلے چار سالوں میں کالے چنے کا ریٹ اس سال کم ترین سطح پر ہے رمضان المبارک کے موقع پر۔ ابھی بھی رمضان المبارک میں وقت ہے۔ لوکل ریٹ بہتر ہی لگ رہا ہے۔ 2025 رمضان المبارک میں ریٹ 185/190 تھا۔ 2024 رمضان المبارک میں ریٹ 180/185 تک تھا۔ 2023 رمضان المبارک میں کالے چنے کا ریٹ 180/190 ہی تھا۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جنوری میں بلک میں 54000 ٹن مال آیا ہے جبکہ اس کے علاؤہ کنٹینر میں آسٹریلیا سے 715 کنٹینر آئے ہیں اور تنزانیہ سے 33 کنٹینر آئے ہیں۔ رشیا سے 52 کنٹینر کالا چنا آیا ہے جنوری میں۔ پہلے جس طریقے سے پائپ لائن میں میں تھے اس میں کمی کرائی گئی ہے۔ اور جو مال کنٹینرز میں ٹریڈرز نے لیے تھے نیچے ریٹوں میں 450/470 کے لیول پر وہ زیادہ تر بعد میں جب ریٹ اچھا ہوا تو ری سیل میں ہی امپورٹرز نے نکال دیے۔ ابھی بھی لوکل میں مال تو کافی زیادہ ہے لیکن آگے رمضان المبارک کا سیزن بھی ہے اور ریٹ کم ہونے کی وجہ سے دکان داروں کا رجحان اچھا ہے لوکل میں۔ پچھلے دو چار سیزن میں رمضان المبارک میں ڈیمانڈ کم دیکھنے میں آئی ہے لیکن اس سے بھی پیچھے اگر جائیں تو 70/80 ٹن بھی رمضان المبارک میں مال بکا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں بہتری کا ہی رجحان ہے۔ .
Feb 07 2026 17:53:03 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 167.5/168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آج کراچی مارکیٹ میں کام کاج سست ہے۔ .
Feb 07 2026 13:20:45 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 168.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حال اگلے دنوں گاہکی اچھی رہنے کے امکانات ہیں لوکل میں۔ جس کی وجہ سے اوپر لیول پر امپورٹرز بھی تھوڑا بہت مال سیل کر کے اب ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں بھی بازار بہتر ہوا ہے اور 7100/7150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال حاضر لوکل میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Feb 06 2026 15:56:53 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 168.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں سوموار منگل پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال لوکل بازار بہتر ہے تاہم اسی بہتری میں ہی ساتھ ساتھ مال بھی فارغ کرنے چاہیں آخری ریٹ کی طرف نہیں جانا چاہیے۔ بعد میں جب مارکیٹ ڈھیلی ہو گی پھر مال بکتا ہی نہیں ہے مال تیزی میں ہی بکتا ہے۔ ان ریٹوں میں بلک جو مال آیا ہے ان کو اچھا نفع ہے کنٹینر میں بھی کچھ ٹریڈرز کے نیچے ریٹوں والے مال ہیں ان کو بھی اچھا نفع ہے۔ وہ ساتھ ساتھ مال فارغ بھی کر رہے ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ 16 روپیہ کلو بہتر ہو چکی ہے۔ ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کرنا چاہیے۔ .
Feb 03 2026 19:00:52 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 169 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال حاضر مارکیٹ تیز ہے۔ نیچے گاہکی اچھی ہے۔ .
Feb 03 2026 11:53:16 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 169 جبکہ کیش پیمنٹ پر 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال حاضر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ بکنگ فروری مارچ شپمنٹ 540/545 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 02 2026 21:16:05 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ گرم ہو گئ ہے۔ مارکیٹ 2 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 168/169 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ کیش پیمنٹ پر 170 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ فل حال حاضر مارکیٹ گرم ہے کیونکہ نیچے ڈیمانڈ بہت اچھی ہے اور کوورنگ والے گاہک ہے۔ یہ جو مال پورٹ پر لگا ہے بلک میں جب سے یہ بک ہوا ہے تب سے بکے جا رہا ہے۔ فارورڈ ٹریڈرز نے بلائنڈ بیچ بیچ کر مارکیٹ گرائ ہوئ ہے۔ نیچے وائٹئرا کے جہاز کے 145/150 میں بلائنڈ مال بکے ہوئے ہیں اور ابھی ریٹ کم ہونے کی وجہ سے نیچے گاہکی بہت اچھی ہے۔ فل حال وقتی حاضر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ تاہم شارٹ ٹرم میں فروری میں تیزی ہی ہے حاضر کام کرنا چاہیے جبکہ لانگ ٹرم میں آگے اپریل مئ میں دوبارہ مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ بکنگ میں کام نہیں کرنا چاہیے بکنگ دوبارہ کمزور ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Feb 02 2026 18:43:28 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 166 جبکہ کیش پیمنٹ پر 167 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ .
Feb 02 2026 17:48:40 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 165/165.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 6950/7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو مال آگے جہاز میں آنا ہے اسکی سیٹلمنٹ کی باتیں چل رہی ہیں تاہم فلحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں آیا ہے۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Feb 02 2026 15:37:32 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 165 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں پیر منگل پیمنٹ پر۔ .
Feb 02 2026 12:49:47 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 162.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کیش پیمنٹ پر 163.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 6900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیچے گاہکی ہے پورٹ سے لوڈنگ ہو رہی ہے تاہم اوپر لیول پر سیلنگ بھی ہے۔ .
Jan 31 2026 18:32:44 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 162.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ لوکل مارکیٹ میں نیچے گاہکی بھی ہے اور اوپر لیول پر پورٹ پر مال بھی کافی لگے ہوئے ہیں ساتھ ساتھ سیلنگ بھی ہے۔ امپورٹرز ساتھ ساتھ سیلنگ بھی دے رہے ہیں کیونکہ یہی اگلے 30/40 دن پیک ڈیمانڈ کے ہیں اور اسی ٹائم میں مال بھی فروخت کرنا ہے۔ .
Jan 31 2026 15:11:07 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 162 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں پیر منگل پیمنٹ پر۔ مارکیٹ میں ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ .
Jan 31 2026 12:18:04 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 163 جبکہ کیش پیمنٹ پر 164 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی اچھی ہے تاہم اوپر لیول پر بیچ بھی ہے۔ .
Jan 30 2026 15:57:15 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 164 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ کیش پیمنٹ پر 165روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کیش پیمنٹ پر 7050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق وقتی پورٹ پر بلک میں مال کافی لگا ہے اور مال لگنے کے باوجود کالا چنا کی مارکیٹ پلس ہو گئ ہے۔ پہلے جب مارکیٹ بکنگ میں بھی اور لوکل میں بھی نیچے چلی گئ تھی وہاں پر امپورٹرز اور ٹریڈرز نے نیچے ریٹوں میں کافی مال بیچ دیے تھے وئٹیرا کے 148/150 میں۔ دوسری جانب کالا چنا کا ریٹ کم ہونے کی وجہ سے ڈیمانڈ نیچے بہت اچھی ہے۔ کراچی سے لوڈنگ اچھی ہے اور پہلی تاریخوں میں مزید اچھی ڈیمانڈ نکل سکتی ہے۔ اس وقت ملرز کی دال اگلے دنوں کی بھی ایڈوانس بکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی اچھی ہونے کی وجہ سے کوئئ پیمنٹ پریشر اتنا بنا نہیں اور شارٹ کوورنگ کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہو گئ ہے۔ فل حال بازار تو بہتر ہے لیکن کالے چنے میں کام ساتھ ساتھ ہی کرنا چاہیے۔ حاضر تھوڑا بہت کے کر جو بھی تھوڑا بہت نفع ہو مال بیچنا بھی چاہیے۔ لمبا کام نہیں کرنا چاہیے۔ اب مارکیٹ 10 روپیہ کلو بہتر ہو چکی ہے اور بلک میں بھی جن امپورٹرز کے مال لگے ہیں وہ اب پرافٹ میں ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ تھوڑی بہتر ہوئ ہے انڈیا نے 535 ڈالر میں مال خریدا ہے۔ انڈیا لوکل بازار کافی بہتر ہوا ہے۔ پچھلے ایک ماہ میں 5500 والا بازار 5934 روپیہ کوئنٹل تک ہو گیا ہے انڈین کرنسی میں۔ انڈیا نے امپورٹ پر بھاری ڈیوٹی لگائی ہے اپنی لوکل مارکیٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے۔ تاہم اسٹریلیا میں سپلائ کافی زیادہ ہے اور مجموعی طور پر مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے اور پاکستان بیجائ بھی بہت اچھی ہوئ ہے۔ 10/12 سالوں بعد اتنی بیجائ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ وقتی بازار بہتر ہے۔ جیسے جیسے لوکل بازار اوپر جائے ساتھ ساتھ نفع پکا کرنا چاہیے۔ .
Jan 29 2026 17:24:05 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں پیر منگل پیمنٹ پر 163 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ تھل مارکیٹ 7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی اچھی ہے۔ فلحال مارکیٹ مضبوط ہی نظر آرہی ہے۔ .
Jan 29 2026 14:13:26 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ مزید گرم ہے اور 164/165 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں کیش پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott