Desi Chickpeas | کالا چنا
Jul 07 2026
Nov 01 2022 11:17:56 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 149 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سی ایچ کے ایم 145 جبکہ تنزانیہ مال 142 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کل کراچی پورٹ پر 110 کنٹینر کی آمدن تھی کالا چنا اسٹریلیا کی۔ آج انٹر بینک میں ڈالر کم ہوا ہے اور 220.80 پیسےتک ہے امپورٹ میں۔ بکنگ مزید بہتر ہوئ ہے اور نومبر دسمبر 625 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ب گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 3247 کنٹینر کی آمدن تھی اکتوبر کے مہینے میں کراچی پورٹ پر جس میں 2348 اسٹریلیا جبکہ 899 کنٹینر تنزانیہ کے ہیں۔ ماہ اکتوبر میں 80568 ٹن کالا چنا Vessel ڈال کر پورٹ پر لگا تھا ۔ آج Vessel کا بقایا 3000 ٹن بھی کلیر ہو جائے گا انشاءاللہ تعالی ۔ چونکہ تھل سے اب 5 گاڑیاں بھی ایک ساتھ نہیں ملتی اور 98 فیصد ضرورت کراچی پورٹ سے ہی پوری ہو رہی ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق ماہ اکتوبر میں 50000 ٹن چنا کراچی سے لوڈ ہوا ہے پورے پاکستان کو ۔ اس وقت پورٹ پر 600 کنٹینر آسٹریلیا ۔ تنزانیہ اور Vessel میں سے 6000 ٹن کے برابر مال گوداموں میں موجود ہے ۔یا یہ سمجھ لینا چاہیے کہ کراچی میں 2 لاکھ بوری سے زائد موجود ہے ۔ تعداد میں غلطی کی گنجائش موجود ہے ۔ .
Oct 31 2022 15:35:52 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 152 جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 147 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔۔ انٹر بنک میں آج ڈالر تھوڑا کمزور ہوا ہے اور 221.5 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ آسٹریلیا سے نمبر ون کوالٹی 610 جبکہ سی ایچ کے ایم 570 ڈالر ہے۔ تنزانیہ بھی پاکستان کیلئے 570 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ 610 والا کراچی آکر تقریباً 146 جبکہ 570 ڈالر والا 136/37 تک پڑتا ہے۔ .
Oct 31 2022 11:21:11 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 152 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سی ایچ کےایم 148 جبکہ تنزانیہ کا کالا چنا 143/144 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 221.95 پیسے تک ہے لیکن ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 580 ڈالر ہو گئ ہے۔ جبکہ نمبر 1 کوالٹی بھی 615/620 ڈالر تک ہو گئ ہے۔ .
Oct 29 2022 15:01:42 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 25 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 6575 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی بھی ایک روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 151 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 146/47 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے ریٹیل میں گاہکی بھی اچھی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 600/10 ڈالر جیسے حالات موصول ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آسٹریلیا میں بارشیں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے فصل ڈیمیج ہونے کا اندیشہ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ 20/25% فصل ڈیمیج ہو چکی ہے۔ اس کے علاؤہ جو مال کراچی پورٹ پر کنٹینر کی صورت میں آئے ہیں بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلیا سے ایک اور جہاز پاکستان کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔ جو 11 نومبر کو سنگا پور پہنچے گا اس کے بعد پاکستان آنے گا اندازہ ہے 20/21 نومبر تک پاکستان پہنچنے گا۔ .
Oct 29 2022 10:14:35 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1/2 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 149/150 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی بھی 144/145 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے 30/40 دن میں مارکیٹ 205 والی 150 ہو گئ ہے۔ فل حال گاہکی اچھی ہے اور مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں 6550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 28 2022 21:21:46 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی پورٹ پر 92 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے۔ 1 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 148 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 142 جبکہ تنزانیہ 134 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مارکیٹ سست ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 222.50 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ .
Oct 27 2022 14:43:42 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی نمبر ون 149 نمبر دو 143 جبکہ تنزانیہ کالا چنا 137.50 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک جہاز جو ابھی پورٹ پر کھڑا ہے اس میں تقریباً 125000 بوری لوڈ ہو چکی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پیر منگل تک تقریباً جہاز خالی ہو جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ایک اور جہاز جو آج رات کو آسٹریلیا سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گا وہ بھی 20/25 دن میں کراچی پورٹ پر پہنچ جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز جب آسٹریلیا سے روانہ ہو جائے گا اس کے بعد ایک دو روز تک پتا چلے گا کہ اس میں کتنا مال ہے اور پاکستان کب پہنچے گا۔ جیسے ہی ہمیں اپڈیٹ موصول ہو گی۔ ہم اپنے صارفین کو آگاہ کر دیں گے۔ یہ جہاز جو ابھی آسٹریلیا سے لوڈ ہو کر نکل رہا ہے یہ 560 اور 530 ڈالر میں بک ہوا تھا۔ دوسری جانب آسٹریلیا سے فریش بکنگ نمبر ون کی 595 جبکہ سی ایچ کے ایم کی بکنگ 550 ڈالر فی ٹن جیسے حالات موصول ہونے ہیں جو کراچی آکر تقریباً بالترتیب 142 اور 131 روپیہ کلو تک پڑے گا۔ تنزانیہ کی بکنگ بھی 550/60 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 27 2022 10:38:58 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 150 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملتان منڈی میں 6500 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 6400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں بہتر ہوا ہے اور 221 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Oct 26 2022 14:42:25 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ 3 روپیہ کلو تیز ہے اور نمبر 1 کوالٹی کے 151 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 145 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ تنزانیہ مال بھی 139 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال بھرپور گاہک ہے۔ ملرز بھی خریاداری کر رہے ہیں۔ دکان دار بھی خریداری کر رہے ہیں اور سٹاکست بھی مال خرید رہے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ کالا چنا تنزانیہ سے کراچی پورٹ پر 116 کنٹینر کی آمدن تھی جبکہ اسٹریلیا سے 5 کنٹینر کی .
Oct 25 2022 14:25:19 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 146 تک کام ہوے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سی ایچ کے ایم جو پہلے 11 روپیہ کلو کے فرق سے فروخت ہو رہا تھا آج 9 روپیہ کلو کے فرق کے ساتھ 137 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ تنزانیہ 135/36 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ملرز کی جانب سے بھرپور گاہکی دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ریٹ بہت مناسب ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے کھل کہ کام شروع ہو گیا ہے۔ یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ .
Oct 25 2022 11:09:36 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 6400 کراچی جہاز کا مال 144 جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 133 اور تنزانیہ 133 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سی ایچ کے ایم کوالٹی مال پہلے کی نسبت کچھ بہتر نکل رہی ہے۔ نمبر ون کوالٹی ابھی جہاز سے باہر نہیں نکلا۔ امید ہے وہ مال بھی اچھا مال ہی ہو گا۔ فل الحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جہاز کے علاؤہ پورٹ پر کنٹینر بھی کافی مقدار میں پڑے ہوئے ہیں۔ آسٹریلیا اور تنزانیہ دونوں ہی کراچی پورٹ پر پڑے ہوے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ دوسری جانب فریش بکنگ نمبر ون کوالٹی 590 جبکہ نمبر دو کوالٹی 550 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً بالترتیب 140 اور 131 تک پڑتا ہے۔ .
Oct 24 2022 14:55:22 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی صبح کی لوڈنگ 150 جبکہ جہاز والے مال کی پرسوں سے لوڈنگ شروع ہو جاے گی 143/44 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 136/37 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ اور ملا جلا رجحان ہے۔فریش بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 540 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 128 تک پڑتا ہے۔ جبکہ نمبر ون کوالٹی کی بکنگ 575 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 137 تک پڑتا ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ رکی ہوئی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس وقت پورٹ پر جہاز کے علاؤہ بھی آمد بہت ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ سست ہے۔ کالا چنا کے علاؤہ مسور سفید چنا ماش ییلو پیس وغیرہ بھی پورٹ پر دھرا دھڑ لگ رہے ہیں ہو سکتا ہے آئندہ آنے والے دنوں میں پیمنٹ کا بحران پیدا ہو جاے۔ .
Oct 24 2022 10:41:13 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 3/5 روپیہ کلو مزید کمزور ہوا ہے اور 152/154 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں حاضر ڈلوری والے مالوں کے۔ جہاز والے مال کے 148 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل کراچی پورٹ پر 222 کنٹینر کالےچنے کی آمدن تھی۔ سرگودھا منڈی میں 6650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملتان 6550 جبکہ فیصل آباد 6450 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 25 پیسے بہتر ہوا ہے اور 221.5 پیسے تک ہے انٹر بینک میں۔ .
Oct 22 2022 14:55:38 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 3 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 157 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 147 جبکہ تنزانیہ کالا چنا 139 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کے مال میں 149 تک کام ہوے ہیں نمبر ون کوالٹی کے جبکہ نمبر دو کوالٹی 139 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Oct 22 2022 11:01:13 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈلیوری مال 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 160 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں 6800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ ملتان 6750 جبکہ فیصل آباد 6700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 21 2022 17:21:26 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔کالا چنا کا ایم وی۔اے ایم آئی ٹی وائی نامی جہاز آسٹریلیا سے 25803 ٹن کی ایک کھیپ لے کر کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کے مال میں 2 روپیہ کلو کا مندہ دیکھنے میں آیا ہے اور 147 تک کام ہوے ہیں مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ .
Oct 21 2022 14:24:31 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی حاضر لوڈنگ 161/62 جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 151/52 جیسے حالات ہیں۔ جہاز والے مال نمبر ون جے کوالٹی 149 جبکہ سی ایچ کے ایم 139 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی گزشتہ رات ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے جہاز کے مال اوپر ریٹ میں خریدے ہوے ہیں پیمنٹ کا بندوست نہ ہونے کی وجہ سے واپس سیٹلمنٹ کرانے آ رہے ہیں۔ جسکی وجہ سے جہاز کے مال میں تھوڑا دباؤ نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے ایک اور جہاز جو اکتوبر میں آسٹریلیا سے لوڈ ہونا تھا بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ جہاز بھی آسٹریلیا کے پورٹ پر چلا گیا ہے لوڈنگ کیلئے اور بعض ماہرین کہتے ہیں کہ وہ جہاز ایک دو روز تک چلا جائے گا لوڈنگ کیلئے۔۔ اس کے علاؤہ کنٹینر بھی پورٹ پر لگنے ہیں۔ فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ انٹر بنک میں ڈالر بھی مندہ ہونے کی خبریں آ رہی ہیں۔ آج انٹر بنک میں ڈالر کے 221 جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 20 2022 15:16:42 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں نمبر ون کوالٹی حاضر لوڈنگ 162 تک کام ہوے ہیں۔ نمبر دو کوالٹی 152 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ تنزانیہ کالا چنا 145 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والے مال میں نمبر ون کوالٹی 149/50 جبکہ نمبر دو کوالٹی 139/40 جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اگر ڈالر کو دیکھیں تو بہتری لگتی ہے کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 221.50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اور اگر پورٹ پر آمد کو دیکھیں تو مال پورٹ پر دھڑا دھڑ لگ رہے ہیں۔ .
Oct 20 2022 10:27:32 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 162 روپیہ کلو کا ریٹ تو بروکر حضرات دے رہے ہیں لیکن سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائعکے مطابق ڈالر کا ریٹ 221.5 ہے لیکن مل نہیں رہا ہے۔ امپورٹرز کے مال پورٹ پر ہی پڑے ہیں۔ ڈاکیومنٹ کلیئر نہیں ہو رہے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6850/6900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 19 2022 15:27:51 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 6900 کا خریدار ہے سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ کراچی 3 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور حاضر لوڈنگ 161 کا خریدار بن گیا ہے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 151 کا خریدار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والے مال میں بھی تین چار روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 154 کا خریدار بن گیا ہے 155 ہی سمجھنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز میں نمبر ون کوالٹی تقریباً سارا ہی فروخت ہو گیا ہے۔ بیچ نہ ہونے کے برابر ا رہی ہے۔ اس لئے مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Oct 19 2022 10:29:28 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا منڈی میں 6675/6700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملتان منڈی میں 6650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 6550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور 158 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کراچی پورٹ پر تنزانیہ کالا چنا 70 کنٹینر کی آمدن تھی۔ ڈالر انٹر بینک میں 221 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Oct 18 2022 14:56:28 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 6700 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی حاضر لوڈنگ 159 جبکہ تین چار دن بعد کی لوڈنگ 157 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں مارکیٹ ٹھنڈی ہے تاہم جو جہاز 22/23 تاریخ کو پورٹ پر لگے گا اس جہاز میں 149.50 تک کام ہوے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر بہتر ہونے کی وجہ سے انویسٹرز جہاز کے مال کے بھرپور خریدار ہیں۔ دوسری اہم بات یہ بھی ہے کہ جہاز کا مال حاضر سے 10 روپیہ کلو سستا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جہاز کے مال میں کام کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے کیونکہ ڈالر انٹر بنک میں روپیہ کے مقابلے میں دوبارہ بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ آج انٹر بنک میں ڈالر 220.50 جیسے حالات تھے۔ دوسری اہم بات یہ بھی ہے کہ بنک کھل کر ڈالر بھی فراہم نہیں کر رہے ہیں ایمپورٹرز کو۔ .
Oct 18 2022 10:22:18 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 160 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں 50 روپیہ من نرم اوپن ہوا ہے اور 6700 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ نومبر دسمبر شپمنٹ 610 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی پورٹ پر 145.27 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 219.5 پیسے تک تھا امپورٹ میں۔ .
Oct 17 2022 15:35:21 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 150 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 6750 جیسے حالات بن گئے ہیں کراچی 5 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 160 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والا مال بھی 3/4 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 148/49 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جہاز ابھی لگنا ہے 22/23 تاریخ کو جب کہ اس سے پہلے بھی پورٹ پر کافی مال لگ چکا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں دباؤ کی کیفیت بنتی جا رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جہاز لگنے سے پہلے پہلے تمام ایمپورٹرز نے پیمنٹ کلئیر کرنی ہوتی ہے۔ بعض ایمپورٹرز نے جہاز کے سودے بیچ بھی دیئے ہیں پاکستانی کرنسی میں۔ اب پیمنٹ کا بحران رہ سکتا ہے چار پانچ دن۔ .
Oct 17 2022 10:11:41 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 6900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کراچی نمبر ون کوالٹی 165 جیسے حالات ہیں حاضر لوڈنگ۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 155 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ 23 تاریخ والے جہاز میں 152/53 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ دو تین دن میں 365 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے پورٹ پر۔ جبکہ آج کل میں مزید تنزانیہ کے مال بھی پورٹ پر لگنے کی توقع ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر بھی 219.50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Oct 15 2022 15:26:21 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3/4 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے حاضر میں اور 161/62 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Oct 15 2022 10:28:43 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2/3 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 157 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں حاضر ڈلیوری مالوں کے جبکہ جہاز والے مال کے 148 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔فل حال ملا جلا جحان تھا مارکیٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹے بازوں کی وجہ سے حاضر مارکیٹ میں جان نہیں ہے ۔ تاہم آج انٹر بینک ڈالر ریٹ نہیں آیا آج ہفتہ ہے۔ سوموار کو ڈالر کا ریٹ آئے گا۔ سرگودھا منڈی منڈی میں 6700 روپیہ من، ملتان 6600 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 6550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 14 2022 15:17:59 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا گزشتہ روز 160 تک کام ہوے تھے تاہم آج ایمپورٹرز فل الحال ریٹ نہیں دے رہے ہیں کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر بھی تھوڑے تیز ہے۔ دوسری جانب بنک سے اے ڈی والے ایمپورٹرز کو ڈاکیومنٹ نہیں دے رہے ہیں۔ سی اے ڈی ایمپورٹ کی وہ اصطلاح ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کیش اگینسٹ پیمنٹ یعنی اس میں بنک گارنٹر نہیں ہوتا جب ایمپورٹرز بنک کو پیمنٹ دیتے ہیں بنک ڈالر ریٹ طے کر کے دوسرے ملک کے ایکسپوٹرز کو ڈالر فراہم کر دیتا ہے۔ جبکہ اگر بنک میں سائٹ ایل سی کھل جائے تو بنک باقاعدہ گارنٹی فراہم کرتا ہے کہ اگر ایمپورٹرز پیمنٹ نہ بھی کریں تب بھی بنک دوسرے ملک کے ایکسپوٹرز کو ڈالر فراہم کرتا ہے۔ دالوں کی ایمپورٹ جو زیادہ تر کنٹینر کی صورت میں ہوتی ہے وہ سی اے ڈی پر ہوتی ہے جبکہ جہازوں کے سودوں میں ایل سی کھلتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال کراچی کے ایمپورٹرز کالا چنا کا بھاؤ نہیں دے رہے ہیں۔ اب ایمپورٹرز ڈاکیومنٹ ریٹائر ہونے کے بعد ہی مال فروخت کریں گے۔ .
Oct 13 2022 14:23:01 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی حاضر لوڈنگ 160 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ پیر منگل کی لوڈنگ 158 جیسے حالات ہیں۔ فل الحال مارکیٹ سست ہے۔ بکنگ نمبر ون کوالٹی 570 جبکہ نمبر ٹو کوالٹی 545 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 13 2022 10:39:52 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 157/158 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست تھی۔ سرگودھا منڈی میں 75 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 6750 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں پیمنٹ کا بحران نظر آ رہا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 218.5 روپیہ تک تھا انٹر بینک میں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott