Desi Chickpeas | کالا چنا
Jul 07 2026
Nov 18 2022 15:55:44 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی سی ایچ کے ایم کوالٹی 134 جبکہ نمبر ون کوالٹی 136 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ سی ایچ کے ایم (ملنگ کوالٹی) 560 جبکہ نمبر ون کوالٹی 600 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 21/22 نومبر کو پورٹ پر ایک جہاز بھی لگے گا۔ تقریباً 22/24 ہزار ٹن کا۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے جو نومبر دسمبر کے سودے بک ہوے ہوے ہیں کنٹینر کی شکل میں وہ ایمپورٹرز سیٹل کرانا شروع ہو گئے ہیں تقریباً 300/400 کنٹینر سیٹل ہو چکے ہیں۔ ایمپورٹرز نے 555 سے 580 ڈالر تک سودے خریدے ہوئے تھے اور سیٹلمنٹ بھی اسی ریٹ میں ہورہی ہے کیونکہ ہماری لوکل مارکیٹ کافی نیچے آ گئ ہے جس کی وجہ سے ایمپورٹرز آسٹریلیا میں ہی سودے کٹوا رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ابھی دو تین دن انتظار کرنا چاہیے کیونکہ جہاز جب پورٹ پر لگ جائے گا تب صورت حال واضح ہو گی کہ کب خریداری کرنی چاہیے۔ دوسری جانب انٹر بنک میں ڈالر کے 223.17 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بنک ڈالر بھی کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آئ ایم ایف نے حکومت کو 800 ارب کے مزید ٹیکس لگانے کو کہا ہے یعنی منی بجٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ شاید انٹر بنک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہو سکتا ہے۔ اس لئے زیادہ تر انویسٹرز اس انتظار میں ہیں کہ مارکیٹ تھوڑی بہت ٹوٹے تو خریداری شروع کر دیں۔ تاہم ابھی تک سب دیکھ رہے ہیں کہ مارکیٹ کتنی اور ٹوٹ سکے گی۔ کیونکہ پورٹ پر کالا چنا کے علاؤہ دوسری دالوں کی آمد بھی ہو رہی ہے۔ اس لئے پیمنٹ کا بحران بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ .
Nov 17 2022 15:41:48 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 1/2 روپیہ کلو ارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 136 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مال کے جبکہ سی ایچ کے ایم 133/134 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پورٹ پر 31 مزید کنٹینر کی آمدن تھی۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Nov 17 2022 11:20:09 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی نمبر ون کوالٹی 138 نمبر دو کوالٹی 136 جبکہ تنزانیہ کالا چنا 138 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ سرگودھا منڈی میں 5950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی پورٹ پر 17 کنٹینر کی آمدن تھی۔ ڈالر انٹر بینک میں 223.20 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ .
Nov 16 2022 15:33:07 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی نمبر ون کوالٹی 138/39 نمبر دو کوالٹی 137 جبکہ تنزانیہ کالا چنا 138/39 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ 20 نومبر والے جہاز میں 134 اور 137 جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Nov 16 2022 11:25:01 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1/2 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے نمبر 1 کوالٹی 138 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ سی ایچ کے ایم 135/136 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جہاز والے مال کےبھی 135/136 روپیہ کلو تک کام ہو رہے ہیں۔ تنزانیہ کے مال 138 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔فل حال نیچے گاہکی اچھی ہے۔ سرگودھا منڈی میں 5925 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Nov 15 2022 19:50:34 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں مزید مندہ ہوا ہے اور سی ایچ کے ایم کوالٹی 134 جبکہ نمبر ون کوالٹی 136 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ کا سی ایچ کے ایم کوالٹی 129 میں کام ہوا ہے۔ جبکہ جو جہاز 21/22 کو لگے گا اس میں سی ایچ کے ایم کی 131 کی بیچ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ بعض ایمپورٹرز نے مال تو ایمپورٹ کر لیا ہے لیکن ان کے پاس ڈاکیومنٹ ریٹائر کرانے کے پیسے نہیں ہیں۔ اور جب وہ انویسٹرز کو مال فروخت کرتے ہیں تو مال پورٹ سے باہر آنے میں 15/20 دن بھی لگ جاتے ہیں اس لیے ایڈوانس پیمنٹ کا اور پہچنے کی پیمنٹ کا فرق زیادہ ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انویسٹرز اب ہر ایمپورٹر کو پیمنٹ بھی نہیں دے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں پیمنٹ کا بحران پیدا ہو گیا ہے اور مارکیٹ دباؤ میں ہے۔ .
Nov 15 2022 15:23:41 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 137 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 135 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 21/22 نومبر کو جو جہاز لگ رہا ہے اس میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 133 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال دباؤ میں ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ایچ کے ایم کی بکنگ بھی آج ٹوٹی ہے دسمبر جنوری شپمنٹ 560 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تاہم نمبر ون کوالٹی کا ریٹ ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے۔ یقیناً نمبر ون کوالٹی کی بکنگ بھی کم ہی آے گی۔ دوسری جانب کنٹینر کی صورت میں بھی پورٹ پر بھرپور آمد ہو رہی ہے۔ .
Nov 15 2022 11:24:31 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 1 روپیہ کلو مارکیٹ مزید کمزور ہوئ ہے اور 137/138 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ جبکہ سی ایچ کے ایم اور تنزانیہ 135/136 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے فل حال۔ سرگودھا منڈی میں 6000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر 193 کنٹینر اسٹریلیا کالا چنا 21 کنٹینر رشیا کالا چنا اور 12 کنٹینر تنزانیہ کالا چنا کی آمدن تھی۔ .
Nov 14 2022 15:31:08 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 3 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 139 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 137 جبکہ تنزانیہ 139 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Nov 14 2022 15:27:23 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 3 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 139 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 137 جبکہ تنزانیہ 139 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Nov 14 2022 11:20:30 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ نمبر 1 کوالٹی 142 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ۔ سی ایچ کے ایم 140 جبکہ تنزانیہ 139 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6150 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ کل کراچی پورٹ پر 75 کنٹینر تنزانیہ جبکہ 61 کنٹینر اسٹریلیا کالا چنا کی آمدن تھی۔ دوسری جانب بکنگ نمبر 1 کوالٹی 635 ڈالر ہو گئ ہے جو کراچی پورٹ پر 153 روپیہ کلو سے اوپر کا پڑتا ہے۔ .
Nov 12 2022 15:49:55 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 6150 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی نمبر ون کوالٹی ایڈوانس پیمنٹ پر 142 جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 143 تک کام ہوے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی ایڈوانس 140 پہنچنے کی پیمنٹ پر 141 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ ملرز اور اسٹاکسٹ دونوں خریدار ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی گزشتہ روز ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت بنک سے ڈالر لینا انتہائی دشواری کا کام ہو گیا ہے۔ اس ہفتے پہلے کی نسبت زیادہ تنگی دیکھنے میں آ رہی ہے بنک انتہائی سست انداز میں ڈالر فراہم کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوکل مارکیٹ میں اسٹاکسٹ اور ملرز بھرپور خریدار بنے ہوئے ہیں .
Nov 12 2022 11:17:38 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 142 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 مالوں کے سی ایچ کے ایم 139/140 جبکہ تنزانیہ کے مال 137/138 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ سرگودھا منڈی میں 6100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Nov 11 2022 14:29:19 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور 141 روپیہ کلو کا گاہک ہے نمبر 1 مالوں کا سیلنگ کم ہے۔ سی ایچ کے ایم 139 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ تنزانیہ 137 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ آج جمعہ ہے سرگودھا مارکیٹ بند ہے آخری 6000 روپیہ من سے اوپر چلی گئ تھی۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے نیچے گاہکی اچھی ہے۔ .
Nov 10 2022 20:46:55 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں دوبارہ 2/3 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 139 تک کام ہوے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی بھی 138 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ریٹیل میں دال چنا کی گاہکی بہت اچھی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کی سرگودھا کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ سرگودھا کے ملرز ایکٹو ہیں اور بھرپور خریدار ہیں۔ دوسری جانب ایمپورٹرز کا کہنا ہے کہ بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ ڈالر کی اس وقت شدید قلت نظر آرہی ہے۔ جس کی وجہ سے پورٹ سے مال ریلیز ہونے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ اس کے علاؤہ موجودہ ریٹ بھی چھوٹا ریٹ شمار ہوتا ہے اس لئے۔ ملرز۔ دوکاندار اور اسٹاکسٹ کالا چنا کی بھرپور خریداری میں مصروف ہو گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج مارکیٹ دوبارہ گرم ہو گئی ہے۔ دوسری جانب فریش بکنگ 630 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 151 تک پڑتا ہے۔ بکنگ کا ریٹ اونچا ہونے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ کافی متحرک دکھائی دے رہی ہے۔ .
Nov 10 2022 15:57:19 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 5900 سے 5950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ شام کے اوقات میں کراچی نمبر ون کوالٹی 137 جبکہ نمبر دو کوالٹی 136 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Nov 10 2022 11:37:06 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 5900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی نمبر ون کوالٹی 139 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نمبر دو کوالٹی 137 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پورٹ پر متفرق دالوں کے تقریباً 581 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے جس میں کالا تقریباً 150 کنٹینر تھا۔ پورٹ پر دالوں کی آمد کا پریشر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 21/22 نومبر کو جو جہاز لگے گا اس میں 137 تک کام ہوے ہیں۔ .
Nov 08 2022 15:44:24 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 138/39 نمبر دو کوالٹی 136/37 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ آج کام کاج نہ ہونے کے برابر ہے۔ مارکیٹ سست نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے نمبر ون کوالٹی کی بکنگ 630 ڈالر ہو گئی ہے جو کراچی آکر 151 تک پڑتا ہے جبکہ نمبر دو کوالٹی 590 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 142 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جو جہاز 21/22 نومبر تک پورٹ پر لگے گا اس میں نمبر ون کوالٹی 590 ڈالر میں بعض ایمپورٹرز نے فروخت کیا ہے۔ اس کے علاؤہ اس جہاز میں 138/39 تک پاکستانی کرنسی میں بھی کام ہوا ہے۔ فل الحال لوکل مارکیٹ میں ڈیمانڈ سست ہے۔ پورٹ پر بھی مال پڑے ہوے ہیں اور آمد بھی ہو رہی ہے۔ اسکے علاوہ 11/12 کو ایک جہاز ییلو پیس اور پھر 21/22 کو ایک جہاز کالا چنا کا پورٹ پر آکر لگے گا۔ فل الحال پیمنٹ کا بحران پیدا ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ میں ہے۔ .
Nov 08 2022 13:32:46 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا مارکیٹ بند ہے۔ تاہم کراچی کی مارکیٹ میں 1/2 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 138/39 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نمبر دو کوالٹی 136/37 جیسے حالات ہیں مارکیٹ سست ہے۔ .
Nov 08 2022 11:30:43 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔کالا چنا آج سرگودھا مارکیٹ بند ہے۔ صدر انجمن تاجران جناب ساجد حسین تارڑ صاحب کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن .
Nov 07 2022 15:33:11 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 3 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 140 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نمبر دو کوالٹی بھی 138 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تنزانیہ 135/36 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مارکیٹ دباؤ میں کیونکہ روزانہ پورٹ پر آمد ہورہی ہے۔ اس کے علاؤہ 21/22 نومبر تک ایک جہاز بھی پورٹ پر آے گا۔ تقریباً 25000 ٹن کے لگ بھگ مال ہے اس میں۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ فل الحال مارکیٹ کا انتظار کرنا چاہیے کیونکہ روزانہ مارکیٹ ٹوٹ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین فل الحال مزید مندہ گن رہے ہیں کیونکہ پیمنٹ کا بحران بھی نظر آرہا ہے اور دوسری اہم بات یہ ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں تقریباً 5576 کنٹینر متفرق دالوں کے پورٹ پر آمد ہوئی ہے یہ تقریباً 13 لاکھ 38 ہزار 240 بوری بنتی ہے۔ اس کالا چنا صرف 8 لاکھ بوری پورٹ پر آیا ہے۔ ابھی مزید بھی تھوڑا تھوڑا مال پورٹ پر لگ رہا ہے۔ اس کے بعد 21/22 نومبر کو ایک جہاز بھی لگے گا اس صورتحال میں احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ماہرین کا خیال ہے نومبر کے مہینے میں پورٹ پر ییلو پیس ثابت اور ایک جہاز کالا چنا کا شامل کریں تو 1800 کنٹینر یہ آمد ہو گی۔ اسکے علاوہ پورٹ پر مونگ ثابت۔ ماش ثابت۔ سفید چنا اور دیگر دالیں بھی کنٹینر کی شکل میں پورٹ پر آئیں گی جس سے مارکیٹ میں مزید دباؤ آ سکتا ہے۔ .
Nov 07 2022 11:25:34 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 143 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم 141 جبکہ تنزانیہ کالا چنا 140 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نئے سی ایچ کے ایم اور تنزانیہ مال اچھے آئے ہیں جس کی وجہ سے فرقہ کم ہو گیا ہے۔ فل حال پورٹ پر آمدن کی وجہ سے لوکل مارکیٹ دباؤ میں ہے۔ کل کراچی پورٹ پر 79 کنٹینر اسٹریلیا اور 68 کنٹینر تنزانیہ کالا چنا کی آمدن تھی۔ سرگودھا منڈی میں 6075/6100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Nov 05 2022 16:01:03 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو نرم ہوا ہے اور 146 تک کام ہوے ہیں۔ نمبر دو کوالٹی 144 تک کام ہوے ہیں۔ نمبر دو کی کوالٹی اچھی ہونے کی وجہ سے فرق بہت کم ہو گیا ہے۔ .
Nov 05 2022 11:18:49 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 6225 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی نمبر 1 147 نمبر 2 144 تنزانیہ 141/42 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 04 2022 14:27:34 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 147 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی کے۔ سی ایچ کے ایم 145 جبکہ تنزاننیہ 142 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت ارائول بھی بھرپور ہو رہی ہے اور سٹاکسٹ بھی بھرپور گاہک ہے۔ کل کراچی پورٹ پر 120 کنٹینر اسٹریلیا سے مزید آمدن تھی۔ دوسری جانب امپورٹرز بھی بکنگ میں کام کرنے کی بجائے لوکل سٹاک کو ترجیح دے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ایک امپورٹر سے بات کرنے پر انہوں نے بتایا کے فل حال امپورٹرز کو ڈر ہے روپے کی قدر کم ہونے کا اور دوسری جانب بینک والے ذلیل و خوار کر رہے ہیں ڈاکیومنٹ کلیر کرنے میں۔ اگر ڈالر ہی بہتر ہو تو پڑتا مہنگا ہو جاتا ہے۔ .
Nov 03 2022 15:37:58 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی نمبر ون کوالٹی 146 جبکہ نمبر دو کوالٹی 144 تک کام ہوے ہیں۔ تنزانیہ کی بکنگ 15 ڈالر تیز ہوئی ہے۔ جبکہ آسٹریلیا سے نمبر ون کوالٹی 615 اور نمبر ٹو کوالٹی 575 جیسے حالات موصول ہوے ہیں۔ جو کراچی آکر تقریباً 148 اور 138 تک پڑتا ہے۔ آج پورٹ پر 140 کنٹینر تنزانیہ جبکہ 46 کنٹینر آسٹریلیا کالا چنا کی آمد ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر تیز ہے۔ 223 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ڈالر کی دستیابی انتہائی کم ہے۔ ایمپورٹرز پریشان ہیں کئ کئ دن سے مال پورٹ پر پڑے ہوے ہیں ڈیمریج اور ڈیٹینشن لگ رہا ہے۔ پورٹ سے اگر پانچ دن کے اندر اندر مال نہ اٹھایا جائے تو روزانہ کی بنیاد پر ڈیمریج لگتا ہے۔ جبکہ 14 دن بعد جس شپنگ لائن کے کنٹینر ہوتے ہیں اگر 14 دن کے اندر اندر کنٹینر خالی نہ کئے جائیں تو شپنگ کمپنی ڈیٹینشن لگاتی ہے۔ اس لئے ایمپورٹرز کا پڑتا مہنگا ہو جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پہلے دالوں کی ایمپورٹ پر دو فیصد انکم ٹیکس لگتا تھا اور تقریباً 6/7 فیصد خرچہ آتا تھا۔ جولائی میں کسٹم نے 1.5 فیصد بڑھا دیا تھا اور کل 3.5% انکم ٹیکس کر دیا تھا ایمپورٹ پہ۔ تاہم یہ 1.5% جو نیا انکم ٹیکس لگایا تھا یہ ایمپورٹرز سے وصول نہیں کیا جا رہا تھا۔ اب جولائی سے لیکر اب تک جتنی ایمپورٹ ہوئی ہے دالوں کی اس پر 1.5 فیصد مزید وصول کیا جاے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس وقت کالا چنا کا ریٹ مناسب ہونے کی وجہ سے انویسٹرز حضرات بھرپور خریدار ہیں۔ کیونکہ اگر آسٹریلیا میں یہی ریٹ رہے صرف انٹر بنک ڈالر ہی تیز ہو جائے تو پڑتا مہنگا ہو جاتا ہے۔ انویسٹرز کے خیال کے مطابق یہ ریٹ انتہائی مناسب ہیں۔ .
Nov 03 2022 11:19:50 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید نرم اوپن ہوئ ہے اور 145 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سی ایچ کے ایم 142 جبکہ تنزانیہ کالا چنا 140 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ سرگودھا منڈی میں 6300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 222.70 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ .
Nov 02 2022 15:57:09 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 146 روپیہ کلو پہ رکا ہوا ہے۔ نمبر دو کوالٹی 142 جیسے حالات ہیں۔ فل الحال مارکیٹ میں ٹھہراؤ نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے ڈائریکٹ بکنگ نمبر ون کی 625 جبکہ نمبر دو 585/90 جیسے حالات ہیں۔ تاہم جو جہاز 21/22 نومبر کو کراچی پورٹ پر آے گا اس میں نمبر ون کوالٹی 595 اور نمبر ٹو کوالٹی 575 ڈالر میں مل جاتا ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 142 تک پڑتا ہے۔ اور نمبر ٹو کوالٹی 137 تک پڑتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پچھلے ماہ بہت تگڑی آمد ہوئی ہے پورٹ پر اس لئے پائپ لائن کافی بھر گئی ہے جس کی وجہ سے 21/22 نومبر والے جہاز میں کھل کر کام نہیں ہو رہا ہے۔ .
Nov 02 2022 11:13:37 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو کمزور اوپن ہوئ ہے اور 146 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 142.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6400 روپیہ من ملتان 6250 فیصل آباد 6250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست تھی۔ پورٹ پر 50 کنٹینر کی ارائول تھی۔ ڈالر انٹر بینک میں 221.5 روپیہ تک ہے انٹر بینک امپورٹ میں۔ .
Nov 01 2022 16:22:23 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 148 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست تھی۔ سرگودھا منڈی میں بھی 6400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott