Yellow Peas | ییلو پیس
Mar 04 2026
Dec 05 2022 21:45:44 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا بھی رات کے اوقات میں 1.5 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 144 تک کام ہوے ہیں۔ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 146 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Dec 05 2022 19:30:32 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 1.50 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 142.5 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ ریٹ چنے کے انتہائی چھوٹے ریٹ ہیں۔ جس کے بعد مارکیٹ میں انویسٹرز متحرک ہو گئے اور کالا چنا کی خریداری شروع کر دی۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ فل الحال اچھی لگ رہی ہے۔ .
Dec 05 2022 16:36:37 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ بہتر ہوا ہے اور 141 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم (ملنگ کوالٹی) کے 136 جبکہ تنزانیہ کالا چنا 141.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پہنچنے کی پیمنٹ پر دو روپیہ کلو اوپر ریٹ سمجھنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال ملا جلا رجحان ہی دیکھنے میں آ رہا ہے کیونکہ اکتوبر نومبر دو ماہ میں تقریباً 16 لاکھ بوری پورٹ پر آئ ہے کالا چنا کی۔ جبکہ دسمبر میں آج تک تقریباً 275 کنٹینر آ چکے ہیں۔ پھر دسمبر کے آخری ایام میں ایک اور جہاز بھی پورٹ پر لگے گا۔ اس صورتحال کے پیش نظر ماہرین کا خیال ہے کہ دسمبر کا مہینہ اسی طرح مارکیٹ گھسائی ہوتی رہے گی۔ تاہم ڈالر کی پوزیشن مستحکم نہیں ہے انٹر بنک میں ڈالر کے کافی مسائل ہیں۔ جسکی وجہ سے ماہرین کا خیال ہے کہ ان ریٹوں پر تھوڑی تھوڑی خریداری جاری رکھنی چاہیے۔ لانگ ٹرم میں بہتری ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری میں بھی ایک جہاز لوڈ ہو گا آسٹریلیا سے پاکستان کیلئے لیکن اسکی بنک میں ابھی تک ایل سی نہیں کھل رہی ہے۔ فل الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ سیل سی اوپن ہو گی یا نہیں اس بابت ہمارے پاس جونہی کوئی خبر آے گی ہم اپڈیٹ کر دیں گے۔ .
Dec 05 2022 11:21:42 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1/1.5 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور نمبر 1 کوالٹی مالوں کے 139.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی کے 137 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال ملا جلا رجحان ہے۔ سرگودھا منڈی میں 5950 ملتان 5850 فیصل آباد 5850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کل کراچی پورٹ پر 10 کنٹینر تنزانیہ کالا چنا 2 کنٹینر برما کالا چنا، 21 کنٹینر اسٹریلیا کالا چنا اور 77 کنٹینر رشیا سے کالا چنا کی آمدن تھی۔ ڈالر انٹر بینک میں 224.9 روپیہ تک ہے لیکن کھل کر ملتا نہیِں ہے۔ .
Dec 03 2022 16:54:35 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 141 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ سی ایچ کے ایم 139/139.50 جیسے حالات ہیں جبکہ تنزانیہ کالا چنا 139 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر روپیہ دو روپیہ کلو اوپر ریٹ میں کام ہو رہے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔نوٹ۔ ہر پوسٹ کے لنک واٹس ایپ پر بھی سینڈ کئے جاتے ہیں۔ اگر کسی کو واٹس ایپ پر لنک موصول نہیں ہو رہے ہیں تو ہماری ٹیکنیکل ٹیم سے رجوع کریں+923015247927 .
Dec 03 2022 11:36:12 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 140//141 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ سرگودھا منڈی میں 6000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر 20 کنٹینر کالا چنا اسٹریلیا اور 10 کنٹینر کالا چنا تنزانیہ کی آمدن تھی۔ نوٹ۔ ہر پوسٹ کے لنک واٹس ایپ پر بھی سینڈ کئے جاتے ہیں۔ اگر کسی کو واٹس ایپ پر لنک موصول نہیں ہو رہے ہیں تو ہماری ٹیکنیکل ٹیم سے رجوع کریں+923015247927 .
Dec 02 2022 16:22:44 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی نمبر ون کوالٹی 140/41 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تقریبا اکتوبر اور نومبر دو ماہ میں تقریباً 16 لاکھ 22 ہزار بوری کالا چنا کراچی پورٹ پر آیا ہے۔ آمد زیادہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ابھی دسمبر کے آخر میں ایک اور جہاز بھی آے گا تقریباً 19 ہزار ٹن کا یہ جہاز ہے۔ اس کے علاؤہ ایک 12000 ٹن کا جہاز فالکن بریج کمپنی کا بھی لوڈ ہونا ہے اور ایک جہاز جنوری میں جے کے کمپنی کا بھی لوڈ ہونا ہے۔ ان جہازوں کے بعد مزید ابھی کوئی بکنگ نہیں ہوئی ہے۔ بکنگ نمبر ون کوالٹی 600 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 146 تک پڑتا ہے۔ جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی کی بکنگ 550 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 136 تک پڑتا ہے۔ تاہم فل الحال ایمپورٹرز نئی بکنگ نہیں لے رہے ہیں کیونکہ لوکل مارکیٹ میں دم خم نہیں ہے۔ تاہم دوسری جانب بنک سے ڈالر ملنے کا عمل انتہائی سست ہے۔ ایمپورٹرز کو پورٹ پر ڈیمریج اور ڈیٹینشن کی شکل میں جرمانہ لگ رہا ہے۔ ڈالر بھی کھل کر نہیں مل رہے ہیں جسکی وجہ سے ماہرین یہی مشورہ دیتے ہیں کہ لوکل مارکیٹ میں خریداری کرنی چاہیے۔ نوٹ۔ ہر پوسٹ کے لنک واٹس ایپ پر بھی سینڈ کئے جاتے ہیں۔ اگر کسی کو واٹس ایپ پر لنک موصول نہیں ہو رہے ہیں تو ہماری ٹیکنیکل ٹیم سے رجوع کریں+923015247927 .
Dec 01 2022 16:19:11 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ۔کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو نرم تھی اور 141 روپیہ کلو جیسے حالات تھے. سرگودھا منڈی بھی 100 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور 6000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ آج پہلی تاریخ ہے زیادہ تر لوگ پیمنٹوں میں مصروف ہیں۔ مارکیٹ میں خاموشی تھی۔ .
Dec 01 2022 11:35:29 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 142 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سرگودھا منڈی میں 6100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ کراچی پورٹ پر 85 کنٹینر اسٹریلیا کالا چنا اور 2 کنٹینر برما کالا چنا کی آمدن تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے مہینے کراچی پورٹ پر 3311 کنٹینر کی آمدن تھی۔ جس میں اسٹریلیا کالا چنا 2296 کنٹینر اور تنزانیہ 1015 کنٹینر شامل ہیں۔ .
Nov 30 2022 16:06:40 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 142 سے 142.5 جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 139/40 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے کیونکہ ایمپورٹرز کے جو مال پورٹ پر لگے ہوئے ہیں انکو انٹر بنک سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی چند ماہرین سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ڈالر کا ریٹ انٹر بنک میں 224.5 پہ رکا ہوا ہے لیکن ملتا مشکل سے ہے اس لئے ڈالر 250 کا ذہن میں رکھ کر کام کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایک جہاز نومبر میں لوڈ ہو کر نکلا ہے آسٹریلیا سے گزشتہ روز ایک ایمپورٹر کے بتانے پر معلوم ہوا کہ اس میں 19000 ٹن کے قریب مال ہے۔ یہ جہاز پہلے بنگلہ دیش جاے گا وہاں کچھ مال اتار کر پاکستان کیلئے روانہ ہو گا۔ اگلے ہفتے تک معلوم ہو جائے گا کہ یہ جہاز کب پاکستان کی بندر گاہ پر پہنچے گا۔ اس کے علاؤہ اب صرف ایک جہاز جے کے کمپنی کا تقریباً 24/25 ہزار ٹن کا مزید لوڈ ہو گا جنوری میں۔ جب ایک 12 ہزار ٹن کا جہاز فالکن بریج کمپنی کا بھی لوڈ ہونا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اسوقت کراچی کے گوداموں میں اتنا زیادہ مال نہیں ہے اور نہ ہی ملرز کے پاس لمبا چوڑا اسٹاک ہے۔ مال پورٹ پر پڑے ہوے ہیں تھوڑے تھوڑے باہر نکل رہے ہیں اور ساتھ ساتھ کھاے جا رہے ہیں۔ .
Nov 30 2022 11:29:36 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے اور 142 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست تھی۔ .
Nov 29 2022 16:20:21 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 142.50/143 روپیہ کلو جیسے حالات تھے۔ ملا جلا رجحان تھا۔ سی ایچ کے ایم 140 جیسے حالات ہیں۔ .
Nov 29 2022 11:29:15 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 143 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6150 روپیہ من، ملتان 6100 ، فیصل آباد 6000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Nov 28 2022 15:34:30 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں اسٹاکسٹ دوبارہ متحرک ہو گئے اور 2.50 روپیہ کلو کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایڈوانس پیمنٹ پر جہاز کا مال 143.50 تک کام ہوا ہے۔ پہنچنے کی پیمنٹ پر 145.5 جیسے حالات ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 141.5 اور پہنچنے کی پیمنٹ پر 143.5 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج پورٹ پر آمد کی وجہ سے سٹے بازوں نے مارکیٹ توڑ دی تھی تاہم دوبارہ انویسٹرز حضرات کی بھرپور گاہکی کی وجہ سے مارکیٹ پلس ہو گئی ہے۔۔ بکنگ نمبر ون کوالٹی کی 600 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی آکر تقریباً 146 تک پڑتا ہے۔ سی ایچ کے ایم 550/55 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی آکر تقریباً 135 تک پڑتا ہے۔ تاہم فل الحال نئی بکنگ نہیں ہو رہی ہے۔ صرف پہلے والی بکنگ کے مال پورٹ پر آ رہے ہیں۔ .
Nov 28 2022 11:22:59 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 5/6 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 140/141 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے جبکہ سی ایچ کے ایم 137 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6050/6100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد 5900 ملتان 6000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کل کراچی پورٹ پر 648 کنٹینر کالا چنا کی آمدن تھی جس میں کالا چنا اسٹریلیا 284 کنٹینر جبکہ کالا چنا تنزانیہ 364 کنٹینر کی آمدن تھی۔ فل حال پورٹ پر آمدن کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ میں ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 224.70 روپیہ تک ہےانٹر بینک امپورٹ میں۔ .
Nov 26 2022 15:40:29 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 3 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 146 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی کے 143 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ .
Nov 26 2022 11:36:38 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی نمبر ون کوالٹی 143 ایڈوانس جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 145 جیسے حالات ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 140/141 ایڈوانس جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ آج کراچی پورٹ پر 66 کنٹینر اسٹریلیا اور 35 کنٹینر تنزانیہ کالا چنا کی آمدن تھی۔ .
Nov 25 2022 15:42:51 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی نمبر ون کوالٹی 144 ایڈوانس جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 145.5/146 جیسے حالات ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 142 ایڈوانس جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 143.5/144 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ بکنگ سی ایچ کے ایم 550 جبکہ نمبر ون کوالٹی 600/10 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر کے 224.5 جیسے حالات ہیں۔ .
Nov 24 2022 15:51:59 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 0.50 سے 1 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 144 تک کام ہوے ہیں۔ سی ایچ کے ایم (ملنگ کوالٹی) 142/43 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی سرگودھا کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کراچی کے گوداموں میں لمبے چوڑے اسٹاک نہیں ہیں اور نہ ہی سرگودھا کے ملرز کے پاس لمبے چوڑے اسٹاک ہیں۔ جو مال ہے سب پورٹ پر ہے۔ اور روزانہ تھوڑا تھوڑا پورٹ سے نکل کر لوڈ ہو رہا ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ آسٹریلیا میں آج بکنگ دوبارہ تیز ہوئی ہے اور 620 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر ون کوالٹی کے۔ آج انٹر بنک میں ڈالر کے بھی 225 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بنک کھل کر ڈالر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ .
Nov 24 2022 11:33:26 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور 143 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ ڈالر کھل کر نہ ملنے کی وجہ سے انویسٹرز لوکل میں ہی خریداری کر رہے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Nov 23 2022 15:35:57 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 142 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 140 تک کام ہوے ہیں جبکہ تنزانیہ 144 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے ایک مزید 24/25 ہزار ٹن کا جہاز لوڈ ہو رہا ہے۔ 24 نومبر کو آسٹریلیا سے روانہ ہو گا۔ تاہم یہ جہاز پہلے بنگلہ دیش جاے گا وہاں گندم اتارے گا اس کے بعد پاکستان آنے گا۔ تقریباً ایک ماہ لگ جائے گا پاکستان پہنچنے میں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اب پیچھے آسٹریلیا میں صرف دو جہاز لوڈ ہونے ہیں۔ ایک 12 ہزار ٹن کا فالکن بریج کمپنی کا اور ایک 24 ہزار ٹن جے کے کمپنی کا لوڈ ہونا باقی ہے یہ دونوں جہاز جنوری میں لوڈ ہونگے۔ ابھی جو مال پورٹ پر ا رہے ہیں ایمپورٹرز مارجن پہ ڈاکیومنٹ اٹھا رہے ہیں بنک ڈالر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ بعض ایمپورٹرز کو ایک ایک ماہ سے ڈالر نہیں ملے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو آنے والے دنوں میں کوئی بکنگ کہ نزدیک بھی نہیں جاے گا۔ اس وقت ایمپورٹرز سخت پریشانی سے دو چار ہیں کیونکہ ڈالر کی فراہمی انتہائی محدود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انویسٹرز لوکل مارکیٹ کو ترجیح دے رہے ہیں اور پاکستانی کرنسی میں خریداری کر رہے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 224 کی سطح پر ہے۔ .
Nov 23 2022 11:24:33 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1.5 روپیہ کلو تیز اوپن ہوئ ہے اور نمبر 1 کوالٹی مال کے 141.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سرگودھا مارکیٹ بھی 6000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ ڈالر کا ریٹ تو 224 روپیہ تک ہے امپورٹ میں لیکن کھل کر نہیں مل رہا ہے۔ .
Nov 22 2022 19:25:09 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 140 روپیہ کلو تک کام ہوا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ 5 دسمبر کی پیمنٹ پر 142.10 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ انویسٹرز متحرک ہیں۔ .
Nov 22 2022 16:02:03 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 0.5 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 138.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پہنچنے کی پیمنٹ پر 140 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سی ایچ کے ایم کیش پیمنٹ پر 138.5 روپیہ کلو تک کام ہو گیا ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ .
Nov 22 2022 13:55:12 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں ایک روپیہ کلو بہتر ہوا ہے اور 138 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ تنزانیہ پورٹ کے مال کے 138 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں بھی اچھی گاہکی ہے 5950 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Nov 22 2022 11:34:26 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 137 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مال کے ایڈوانس پیمنٹ پر ۔ سی ایچ کے ایم 133 روپیہ کلو جبکہ تنزانیہ بھی 136/137 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 60 کنٹینر اسٹریلیا کالا چنا کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر۔ ڈالر انٹر بینک میں 223.90 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ لیکن کھل کر نہیں مل رہا ہے۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں 5850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد 5700 ملتان 5750 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Nov 21 2022 15:31:42 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی نمبر ون کوالٹی 137 جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 134 جیسے حالات ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ ایڈوانس پیمنٹ پر 136 اور 133 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر جو جہاز لگا ہوا ہے اس میں 136 اور 133 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ اسٹاکسٹ آہستہ آہستہ خریداری کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایمپورٹرز کو بنک سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ آج انٹر بنک میں ڈالر بھی تیز ہوا ہے اور 224.50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی کی 560 جبکہ نمبر ون 600 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ جو کراچی آکر تقریباً 136 اور 145 تک پڑتا ہے۔ تاہم اب ایمپورٹرز مزید بکنگ نہیں کرا رہے ہیں کیونکہ لوکل مارکیٹ میں دم خم نہیں ہے۔ البتہ انویسٹرز لوکل مارکیٹ سے خریداری کر رہے ہیں کیونکہ جب پورٹ پر آمد کا سلسلہ بند ہو جانے گا تو ماہرین کے مطابق مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ آسٹریلیا سے ایک اور جہاز نومبر کے آخر میں لوڈ ہونا تھا اس کے متعلق خبریں آ رہی ہیں کہ وہ جہاز ایمپورٹرز کوشش کر رہے ہیں کہ لیٹ ہو جائے تاہم ابھی کوئی پکی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ جیسے ہی کوئی مستند خبر آے گی ہم اپڈیٹ کر دیں گے۔ فل الحال یہی صورتحال سامنے آ رہی ہے کہ اسٹاکسٹ کالا چنا خریدے جا رہے ہیں۔ .
Nov 21 2022 11:28:52 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 134.5/135 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سرگودھا منڈی میں 5800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال پورٹ پر ارائولز کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ میں ہے۔ کل کراچی پورٹ پر 117 کنٹینر تنزانیہ سے کالا چنا کی آمدن تھی۔ ڈالر انٹر بینک میں 224.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں لیکن کھل کر نہیں مل رہا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت امپورٹرز کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ڈالر کا نہ ملنا ہے۔ .
Nov 19 2022 16:42:08 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی کل 23877 ٹن کا ایک جہاز پورٹ پر لگ رہا ہے۔ جہاز کے مال میں 135.5 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ نمبر دو کوالٹی 133 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج اسٹاکسٹ تھوڑے بہت متحرک ہوے ہیں اور خریداری کر رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں تھوڑا تھوڑا لینا شروع کر دینا چاہیے۔ کیونکہ ریٹ مناسب ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پورٹ پر حالات انتہائی سنگین ہیں۔ ایمپورٹرز کو ڈالر نہیں مل رہے ہیں۔ کئ ایمپورٹرز کے ایک ایک ماہ سے مال پورٹ پر ہیں جو ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے کلئیر نہیں ہو رہے ہیں۔ بعض ایمپورٹرز نے آسٹریلیا کی پارٹیوں کو یہ بھی کہہ دیا ہے کہ ہم مال کلئیر نہیں کرا سکتے کیونکہ بنک سے ڈالر نہیں مل رہے اور مال پر جرمانہ کی صورت میں ڈیمریج اور ڈیٹینشن لگ رہا ہے۔ اس کے علاؤہ جو مال ابھی آسٹریلیا سے لوڈ نہیں ہوے ہوے وہ بھی ہو سکتا ہے ایمپورٹرز کہہ دیں پچھلی پارٹیوں کو کہ ابھی لوڈنگ نہ کرائیں کیونکہ پاکستانی بنک ڈالر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ اس لئے لوکل مارکیٹ میں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ محسوس یہی ہو رہا ہے کہ اب ایمپورٹرز مزید بکنگ بھی نہیں لیں گے اور جو مال ابھی لوڈ نہیں ہوے ان کو بھی لیٹ کرانے کی کوشش کریں گے۔ .
Nov 19 2022 11:24:23 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 0.5/1 روپیہ کلو مارکیٹ مزید نرم ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 135/135.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سی ایچ کے ایم 2 روپیہ کلو کم فروخت ہوتا ہے۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں 5925 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔نیچے گاہکی سست تھی فل حال۔ 20 نومبر کو ایم وی دریا کاوری کے نام سے پورٹ پر جہاز کی آمدن ہے جس میں 23877 میٹرک ٹن کالا چنا ہے اسٹریلیا سے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott