Clover Seed | اہم رپورٹ برسیم
Apr 18 2026
Jan 17 2023 11:40:53 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 167 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سرگودھا منڈی 6850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ .
Jan 16 2023 17:57:12 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کا جہاز 22013 ٹن کی کھیپ لے کر کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس جہاز میں فالکن بریج کمپنی کا 10000 ٹن مال ہے۔ جبکہ دیگر ایمپورٹرز کا 12000 ٹن مال ہے۔ اس جہاز میں ٹوٹل 6 پارٹیوں کا کالا چنا ہے جس میں سب سے زیادہ مقدار فالکن بریج کمپنی کی ہے۔ باقی دوسرے 5 ایمپورٹرز کا مال ہے۔ .
Jan 16 2023 17:12:45 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 166/166.50 روپیہ کلو پہ رکا ہوا تھا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر ایک جہاز لگنا ہے جہاز ابھی لائن میں کھڑا ہے۔ جیسے ہی جہاز کو برتھ ملے گا پورٹ پر لگ جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جب جہاز کو برتھ مل جاتا ہے تب مینیفسٹ آتی ہے جس میں تمام معلومات درج ہوتی ہے کہ کتنا مال لگا ہے۔ فل الحال مینیفسٹ نہیں آئ ہے۔ جیسے ہی مینیفسٹ آے گی اپڈیٹ کر دیں گے۔ .
Jan 16 2023 11:38:34 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو نرم ہوا ہے اور نمبر 1 کوالٹی مال کے 166 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نیچے ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ میں تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ بھی نظر آ رہی ہے۔ لیکن زیادہ تر سٹاکسٹ مال کو ہی ہاتھ میں رکھنے میں ترجیح دے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت مندہ تیزی کے حالات ڈیمانڈ اور سپلائ سے زیادہ ڈالر سے منسلک ہیں۔ ماہرین کے خیال کے مطابق جب تک ڈالر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مجموعی طور پر جو چیزیں امپورٹ ہو رہی ہیں ان میں بہتری کے ہی امکانات ہیں۔ .
Jan 14 2023 16:03:13 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 168 روپیہ کلو پہ رکا ہوا ہے۔ آج کام کاج کافی ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو جنوری میں جہاز لوڈ ہونا تھا اس کی ایل سی کھلنے کا مسئلہ تھا۔ تاہم آج ایمپورٹرز نے کراچی کے ایک چاول کے بہت بڑے ایکسپورٹر کے ذریعے ایل سی کا بندو بست کیا ہے جس پر تقریباً 26 ڈالر فی ٹن زائد خرچہ دینا ہو گا۔ فروری والا جہاز بھی ہو سکتا ہے اسی کنڈیشن پر ہو۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15/16 جنوری کو جو جہاز لگ رہا ہے اس میں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے 660 ڈالر میں کام ہوے ہیں جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 164 تک پڑتا ہے اگر ڈالر 229 پہ کھڑا رہا تو۔ اگر انٹر بنک میں ڈالر بڑھے گا تو پڑتا بڑھ جاے گا۔ .
Jan 14 2023 11:40:48 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور 168 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی 50 روپیہ من تیز اوپن ہوئ ہے اور 6900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ نہ زیادہ گاہکی ہے اور نہ ہی کھل کر بیچ آتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذتائع کے مطابق اس وقت مندہ تیزی کا دارومدار ڈیمانڈ اور سپلائ سے زیادہ ڈالر پر ہے۔ بینکوں سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں اور آگے کھل کر سیلنگ نہیں آتی۔ ٹریڈرز بھی تھوڑا تھوڑا نفع پکا کرنے کے ساتھ ساتھ مال بھی ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ .
Jan 13 2023 15:32:07 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 169.5/170 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ نیچے گاہک تو کھل کر خریداری نہیں کرتا تاہم اوپر لیول پر سیلنگ انتہائ کم ہے ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے۔ .
Jan 12 2023 16:03:11 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور 168/169 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ فل حال گاہک بن جاتا ہے جبکہ بیچ کم ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں۔ سٹاکسٹ مضبوط ہی ہیں۔ .
Jan 12 2023 11:29:25 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1/2 روپیہ کلو نرم ہوئ ہےاور 166/167 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ کالا چنا سی ایچ کے ایم 165 جبکہ کالا چنا تنزانیہ 171 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں بہت کم پرافٹ ٹیکنگ ہے زیادہ تر سٹاکسٹ فل حال مال کو ہی سٹاک کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ .
Jan 11 2023 22:04:32 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں مزید گرم ہوا ہے۔ پیر منگل کی پیمنٹ پر 168 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آرہی ہے۔ .
Jan 11 2023 21:07:11 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں مزید 1 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 166 جیسے حالات بن گئے ہیں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Jan 11 2023 19:38:29 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 1 روپیہ کلو بہتر ہوا ہے اور 165 جیسے حالات بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری میں ایک جہاز لوڈ ہونا ہے ماہرین کے مطابق یہ جہاز 15 سے 20 جنوری کو آسٹریلیا کے پورٹ پر لوڈنگ کیلئے جاے گا۔ جب جہاز لوڈ ہو کر نکلتا ہے تو اگر ڈائریکٹ آے تو 22/23 دن لگ جاتے ہیں پاکستان پہنچنے میں۔ بعض اوقات اگر جہاز میں کسی دوسرے ملک کا کیلئے بھی مال ہو تو پھر دس دن زائد لگ جاتے ہیں پاکستان پہنچنے میں۔ یہ تمام تر تفصیلات جب جہاز روانہ ہو گا تو ہم آپ کے گوش گزار کر دیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ایک جہاز فروری میں بھی شپ ہو گا آسٹریلیا سے لیکن اسکی ایل سی ابھی تک نہیں کھلی ہے۔ کیونکہ بنک آج کل ایل سی نہیں کھول رہے ہیں۔ جب بنک میں کنفرم ایل سی کھلے گی تب ہی فروری والے جہاز کے متعلق پتا چلے گا۔ ابھی صرف آسٹریلیا سے سودا ہوا ہے۔ جب بنک میں ایل سی کھل جائے گی تب ہی ہم فروری والے جہاز کو کنفرم سمجھیں گے۔ البتہ جنوری والا جہاز کی ایل سی کنفرم ہے اور 15/20 جنوری تک لوڈنگ کیلئے آسٹریلیا پورٹ پر چلا جائے گا۔ .
Jan 11 2023 16:14:54 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہے شام کے اوقات میں اور 164 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ بینکوں سے ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے سیلنگ کھل کر نہیں آتی۔ .
Jan 11 2023 12:51:43 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ ہوئ ہے اور 162/163 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پیر منگل پیمنٹ پر 164.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سیلنگ کم ہے۔ .
Jan 11 2023 11:34:02 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 2 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 161 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ سست تھی۔ کالا چنا تنزانیہ 164 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں کالا چنا 6750 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Jan 10 2023 21:34:41 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی رات کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 163 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ سست ہے۔ .
Jan 10 2023 16:17:47 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں ایک روپیہ کلو بہتر ہوا ہے اور 165 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سی ایچ کے ایم بھی ایک روپیہ کلو بہتر ہوا ہے اور 163 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں سٹہ بازی بھی ہورہی ہے جس کی وجہ سے اپ ڈاؤن زیادہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کل جن لوگوں نے 170/71 میں مال فروخت کئے تھے آج بعض ٹریڈرز نے شارٹ کوورنگ کی ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی پلس ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال ملا جلا رجحان ہی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ البتہ لانگ ٹرم میں کالا چنا پھر میں پھر بہتری متوقع ہے کیونکہ ہمیں جس طرح کی سپلائی کی ضرورت ہے شعبان اور رمضان المبارک کے مہینوں میں اس طرح کی سپلائی شائد دیکھنے میں ںہ آئے کیونکہ پورٹ پر مال آتے ہیں تو بنک ایک ایک ماہ ڈاکیومنٹ کلئیر کرنے کیلئے ڈالر فراہم نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ بے بیشمار ایمپورٹرز نے ایمپورٹ بند کر دی ہے۔ اس وقت چھوٹے ایمپورٹرز جو کنٹینر میں مال ایمپورٹ کرتے تھے وہ مارکیٹ میں ان نہیں ہیں۔ صرف بڑے ایمپورٹرز جو جہازوں میں بکنگ کراتے ہیں وہی بکنگ کرا رہے ہیں۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ شعبان اور رمضان المبارک میں سپلائی کی شارٹیج دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ دوسری جانب بنک ڈالر بھی تعلقات کی بنیاد پر دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایمپورٹ کا والیم کافی کم ہو گیا ہے۔ .
Jan 10 2023 12:08:20 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی نمبر ون کوالٹی 3 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 164 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 162 جیسے حالات ہیں۔ پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئی ہے۔ .
Jan 09 2023 18:49:21 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 3 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 167 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج جنیوا میں ایک کانفرنس تھی جس میں پاکستان میں آنے والی سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے مختلف ممالک نے پاکستان کو امداد فراہم کی ہے۔ جس کی وجہ سے سٹہ بازوں نے مارکیٹ 3 روپیہ کلو توڑ دی ہے۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان کو امداد ملنے کی وجہ سے انٹر بنک میں ڈالر کم ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ فورآ 3 روپیہ ٹوٹ گئ ہے۔ .
Jan 09 2023 16:08:32 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 170 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط اور گرم نظر آرہی ہے۔ .
Jan 09 2023 15:22:48 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی پورٹ پر جہاز کی آمدن 15 سے 17 جنوری کو متوقع ہے۔ .
Jan 09 2023 15:03:32 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 168 تک کام ہوے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 166 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال گرم دیکھائی دے رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15 سے 17 فروری تک پورٹ پر مزید ایک جہاز کی آمد متوقع ہے۔ .
Jan 09 2023 13:56:26 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا آج دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ 3 روپیہ کلو گرم ہوئ ہے اور 166 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہےاور سیلنگ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل کراچی مارکیٹ میں دال کے امپورٹرزکی ہڑتال ہے۔ امپورٹرز کا کہنا ہے کہ ان کو بینکوں سے ڈالر نہیں مل رہے ہیں جس کی وجہ سے امپورٹرز کو ڈیمرج چارجز پڑھ رہے ہیں پورٹ سے مال نہ اٹھنے کی وجہ سے۔ یہی وجہ ہے کہ دالوں کی لوکل مارکیٹ میں قیمتیں تیز ہیں اور سیلنگ انتہائ کم ہء۔ اس حوالے سے گورنمنٹ کو ضروری اقدامات لینے ہونگے۔ .
Jan 09 2023 11:23:34 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو بہتر ہے اور 163 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سی ایچ کے ایم 161 جیسے حالت ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سرگودھا 6800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والے مال کی 40000 بوری ان لوڈ ہو چکی تھی کل تک۔ سٹاکٹ نے کافی مال لیے ہیں۔ .
Jan 07 2023 16:30:35 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1/2 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 161 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 159.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ .
Jan 07 2023 11:33:49 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1/2 روپیہ کلو کریکشن آئ ہے اور 162/163 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے لیکن زیادہ تر لوگ مال نہیں بیچ رہے ہیں۔ روپے کی قدر کے کم ہونے کے ڈر کی وجہ سے لوگ مال کو ہی سٹاک کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ کالا چنا تنزانیہ مال شارٹ ہیں جبکہ ان مالوں کی ڈیمانڈ اچھی ہے 166/167 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں بھی 6750/6800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Jan 06 2023 15:01:20 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 3 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 164 تک کام ہوے ہیں پیر منگل کی پیمنٹ پر۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آرہی ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کے 228.25 جیسے حالات بن گئے ہیں لیکن دو تین دن سے بنکوں نے ڈالر کی فراہمی بالکل روک دی ہے۔ فل الحال بنک ڈالر نہیں دے رہے ہیں۔ جس کی وجہ ایمپورٹرز مارکیٹ میں سیل نہیں دے رہے ہیں۔ .
Jan 05 2023 16:16:00 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 4 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 161 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی ایڈوانس پیمنٹ پر 159.50 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ تنزانیہ کے مال کی بیچ ہی نہیں ہے۔ 4/5 روپیہ کلو اوپر مارکیٹ چل رہی ہے تنزانیہ کے مالوں کی۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ .
Jan 05 2023 11:32:26 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 157 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی نظر آ رہی ہے۔ کالا چنا تنزانیہ 160/161 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کالا چنا سرگودھا منڈی میں 6500/6525 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی پورٹ پر 9 کنٹینر کی آمدن تھی۔ ڈالر 228.5 روپیہ تک ریٹ ہے انٹر بینک میں لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے۔ .
Jan 04 2023 21:25:54 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا صبح پیمنٹ پر 157/157.5 روپیہ کلو تک کام ہوا ہے اور پیر پیمنٹ پر 158.5/159 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott