Turmeric | ہلدی ثابت
Jun 04 2026
Mar 03 2023 15:15:51 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 162 جیسے حالات ہیں حاضر مالوں کہ جبکہ جہاز والے مال کے 152 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انٹر بینک ڈالر ریٹ کل تیز ہو گیا تھا آج پھر 277 کے لیول پر ہے۔ جب ڈالر تیز ہوتا ہے تو مارکیٹ میں ڈالر کی وجہ سے کھینچ پڑ جاتی ہے۔ 5 تاریخ کو آمدن متوقع ہے۔ .
Mar 02 2023 17:11:32 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 163 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں حاضر میں جبکہ 8/10 دن بعد کی ڈیلیوری 158 اور 5 تاریخ والے جہاز میں 152 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر کالا چنا۔ سفید چنا ییلو پیس وغیرہ کی آمد ہے۔ ایک جہاز ییلو پیس کا لگے گا دو جہاز کالا چنا کے لگیں گے جبکہ سفید چنا کی آمد بھی ہو گی اس لئے پیمنٹ کا دباؤ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کی تیزی کی وجہ سے مارکیٹ مارکیٹ ٹائیٹ ہے۔ تاہم شعبان اور رمضان کیلئے سپلائی بہت ہے۔۔ فروری کے مہینے میں کراچی پورٹ پر 227 کنٹینر لگے ہیں رشین ییلو پیس کے۔ 5 مارچ کو 36000 ٹن کا جہاز لگے گا۔ .
Mar 02 2023 12:57:16 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 3 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور حاضر میں 163 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پانچ تاریخ کو لگنے والے جہاز میں 148 تک کام ہوے تھے تاہم آج انٹر بنک میں ڈالر 17 روپیہ تیز ہوا ہے اور 285 تک پہنچ گیا ہے جسکی وجہ سے ایمپورٹرز جہاز کے مال میں بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے فل الحال۔ .
Mar 01 2023 18:25:11 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 160 روپیہ کلو پہ رکے ہوئے تھے۔ شام کے اوقات میں 5 تاریخ والے جہاز میں 148 کی سیلنگ تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والا مال 477 ڈالر فی ٹن میں بک ہوا تھا جو ایمپورٹرز کو 139 تک پڑتا ہے۔ تاہم ابھی جہاز پورٹ پر نہیں لگا ہے۔ جب جہاز لگے گا اور ایمپورٹرز کو ڈالر ملیں گے تب حساب لگے گا کہ پڑتا کس ریٹ کا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر آج 268.80 پیسے کا ہو گیا ہے۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 01 2023 13:06:00 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 160 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر تیز ہو گیا ہے 266/267 ریٹ آ رہا ہے۔ جہاز والے مال کی بیچ نہیں ہے۔ فل حال ڈالر کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ آج کراچی پورٹ پر 15 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Feb 28 2023 16:25:21 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مزید نرم ہے اور 158 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں حاضر مالوں کے۔ جبکہ جہاز والے مال 2/3 روپیہ کلو نرم ہیں اور 145/146 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ نرم ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Feb 28 2023 13:27:20 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈلوری مال 159 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ 3 مارچ کو آنے والے جہاز میں 148 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ بکنگ 495 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی پورٹ پر 141 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ لیکن کنٹینرز میں اب بہت کم بکنگ ہو رہی ہے۔ بینکوں سے ڈالر کھل کر نہیں ملتے۔ .
Feb 27 2023 17:35:01 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 159 جیسے حالات بن گئے ہیں حاضر ڈیلیوری کے۔ شیڈ کے مال کے ریٹ 154 جبکہ 5 مارچ کو پورٹ پر لگنے والے مال کے ریٹ 147/48 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ مارکیٹ ڈیمانڈ کے سر پر چلے گی۔ فل الحال نئ بکنگ نہیں ہو رہی ہے کیونکہ اس وقت کراچی کے گوداموں میں اور 5 تاریخ کو لگنے والے جہاز کو ملا کر ہمارے پاس 4 لاکھ بوری موجود ہے۔ .
Feb 27 2023 13:14:39 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 160 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں حاضر ڈلوری مالوں کے۔ جبکہ جہاز والے مال کے 155 اور جو آنے والا جہاز ہے اس کے مالوں کے 149/150 جیسے حالات ہیں۔ آج کراچی مارکیٹ میں ہڑتال ہے چھٹی جیسا ماحول ہی ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 260 کے لیول پر تھا۔ .
Feb 25 2023 17:01:06 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 0.50 سے 1 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور 161.50/162 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ شیڈ کے مال کا 157.50 میں کام ہوا ہے۔ ریٹیل میں گاہکی نکلی ہے۔ امید ہے پہلی تاریخوں کو اچھی ڈیمانڈ نکل آے گی۔ .
Feb 25 2023 13:50:42 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 161 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 5 تاریخ والے جہاز میں بھی دو روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 152 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Feb 24 2023 14:55:27 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت حاضر ڈلوری مال 160 جبکہ جہاز والے مال کے 155 جیسے حالات ہیں۔ جو آگے جہاز آ رہا ہے اس میں مالوں کے 150 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Feb 23 2023 17:13:15 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 160 روپیہ کلو تک ہیں۔ پیر کی پیمنٹ پر 161 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والے مال کا 155 کا خریدار ہے بیچ کم آ رہی ہے جہاز کے مال میں بہتری نظر آرہی ہے۔ 5 مارچ والے جہاز میں 150 تک کام ہوے تھے لیکن آج کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ 5 مارچ والے جہاز میں جو کام ہوے ہیں اس میں ایمپورٹرز نہیں بیچ رہے ہیں۔ سٹہ بازوں نے ہی سر پر مال بیچا تھا۔ انٹر بنک میں ڈالر ملنے کی سپیڈ سست ہے۔ .
Feb 23 2023 13:35:59 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر مال 160 جہاز والے مال 155 جبکہ آنے والے جہاز کے مال 150 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ انٹر بینک ڈالر 260.50 کے لیول پر ہے لیکن کھل کر ملتا نہیں۔ بہت کم لوگوں کو تھوڑے تھوڑے ڈالر ملتے ہیں۔ .
Feb 22 2023 17:09:03 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈیلیوری 160 روپیہ کلو تک ہیں۔ جہاز کے مال میں 155 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 5 مارچ والے جہاز میں 150 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جو 31 جنوری کو جہاز لگا تھا آج 22 دن ہو گئے ہیں اس میں تھوڑے تھوڑے ڈالر ایمپورٹرز کو مل رہے ہیں اور تھوڑی تھوڑی ڈیلیوری نکل رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 12000 ٹن والے جہاز میں ابھی تک 6000 ٹن کی ڈیلیوری نکلی ہے جب کہ 6000 ٹن شیڈ میں پڑا ہوا ہے۔ 5 مارچ کو ایک اور جہاز لگنا ہے 36000 ٹن کا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ہمارے پاس اس وقت 42000 ٹن مال ہے جو شیڈ میں ہے وہ اور جو 5 مارچ کو لگے گا اسے ملا کر۔ بظاہر کوئی شارٹیج والی بات نہیں ہے۔ تاہم ییلو پیس کی مندہ تیزی بنکوں سے ڈالر ملنے پر اور ڈالر کی قیمتوں سے منسلک ہے۔ اگر ڈالر انٹر بنک میں تیز ہوتا ہے تو ایمپورٹرز کا پڑتا بڑھ جاتا ہے۔ بنک فل الحال ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کافی تیز ہو گیا ہے جبکہ یو ایس ڈی ٹی جو کہ ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے یعنی ڈیجیٹل ڈالر ہے اسکی قیمت بھی 287/88 تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر انٹر بنک میں ڈالر رکا رہے تو پھر ییلو پیس ادھر ہی روپیہ دو روپیہ اوپر نیچے ہوتی رہے گی۔ اور اگر ڈالر سپیڈ سے نہ ملیں اور حاضر ڈیلیوری کی شارٹیج بن جاے تب ییلو پیس زیادہ تیز بھی ہو سکتی ہے۔ .
Feb 22 2023 12:47:27 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ حاضر ڈلوری مال روپیہ کلو تیز ہوئے ہیں اور 161 جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ جہاز والے مال کے 155 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ 10/15 دن تک ڈلوری ہے۔ ییلو پیس دال 176 روپیہ کلو کی بیچ ہے۔ فل حال بینکوں سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ .
Feb 21 2023 16:28:30 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈیلیوری 160 جبکہ جہاز کے مال 155 جیسے حالات ہیں جہاز کے مال میں ایک دو روپیہ کلو کی بہتری ہے۔ 5 مارچ والے جہاز میں ایک روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 149 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ آج انٹر بنک میں ڈالر ڈیڑھ دو روپیہ تیز ہوا ہے اور 264 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Feb 21 2023 13:35:27 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور 160 تک کام ہوا ہے۔ جہاز کے مال میں 1 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 153/54 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگلا جہاز جو 5 مارچ کو پورٹ پر آے گا اس کے فارورڈ کے سودے 150 روپیہ کلو تک ہوے ہیں۔ .
Feb 20 2023 17:31:05 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 154 جہاز جبکہ حاضر ڈیلیوری 159 روپیہ کلو کی سطح پر رکے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گزشتہ ایک دو ہفتے سے پشاور کے راستے مال آرہے تھے جو پورے خیبرپختونخوا اور پنجاب تک کی ڈیمانڈ کو پورا کر رہے تھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر بند ہو گیا ہے اور پشاور میں مال بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں جسکی وجہ سے آج فیصل آباد لاہور گوجرانولہ کی طرف سے کراچی میں پوچھ گچھ شروع ہو گئی ہے۔ طور خم بارڈر کتنے دن بند رہے گا اس کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔ جو جہاز پورٹ پر آیا تھا وہ کسٹم کے شیڈ میں چلا گیا ہے ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 35/40% مال ریلیز ہوے ہیں جن ایمپورٹرز کو انٹر بنک سے ڈالر مل گئے ہیں باقی جب تھوڑے تھوڑے ڈالر ملتے جائیں گے مال ریلیز ہوتا جاے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق دوسرا 36000 ٹن والا جہاز 5 مارچ تک پورٹ پر آے گا یہ جہاز 477 ڈالر فی ٹن کے حساب سے بک ہوا تھا جس کا کراچی پورٹ پر پڑتا 136/137 روپیہ کلو تک ہے۔ تاہم جب جہاز لگے گا اس وقت ڈالر کی کیا پوزیشن ہو گی یہ اس وقت ہی پتا چلے گا۔ چونکہ افغانستان سے پشاور کے راستے طور خم بارڈر پر مال آنا شروع ہو گیا تھا اس لئے کراچی کے ملرز ضرورت کے حساب سے ہی خریداری کر رہے تھے۔ ابھی بارڈر بند ہونے کی وجہ سے اگر خیبرپختونخوا اور پنجاب کی گاہکی نکلی تو مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہو سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 5 مارچ کو جو جہاز لگے گا اگر ایمپورٹرز کو ڈالر ملنا شروع ہو گئے تو وہ اس ریٹ میں ییلو پیس بیچیں گے کیونکہ جس ایمپورٹر کو ڈالر مل جاتا ہے اس کو اچھا منافع ملتا ہے۔ لیکن ایک بات ہے اگر ڈالر انٹر بنک میں تیز ہونا شروع ہو گیا پھر الگ بات ہو گی۔ .
Feb 20 2023 12:40:16 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید نرم ہوئ ہے اور جہاز والے مال کے 154 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ حاضر مالوں کے 159 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 261/262 ہے۔ .
Feb 18 2023 18:42:21 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی جہاز کا مال 155 حاضر ڈیلیوری 160 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی بالکل خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ تین چار دنوں میں ایمپورٹرز کو بنکوں سے ڈالر ملنے کی رفتار نسبتاَ بہتر ہو گئی ہے۔ .
Feb 18 2023 13:48:07 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈیلیوری کے 160 روپیہ کلو تک ہیں۔ جبکہ جہاز کے مال میں 155 جیسے بھاؤ ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ ملا جلا رجحان ہے فل الحال۔ .
Feb 17 2023 14:50:40 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 155 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں جہاز والے مالوں کے۔ جبکہ حاضر مالوں کے 161/162 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹریڈرز دوبارہ تھوڑی تھوڑی خریداری کر رہے ہیں جہاز والے مالوں کی۔ ڈالر انٹر بینک میں 263 روپیہ کے لیول پر ہے۔ .
Feb 16 2023 16:13:17 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 162 جیسے حالات بن گئے ہیں کل کی پیمنٹ پر۔ جبکہ جہاز کے مال کے ریٹ 156 تک رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ریٹیل میں گاہکی بالکل خاموش ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جہاز کے مال میں ہو سکتا ہے ایک دو روپیہ کلو کی مزید نرمی ہو سکتی ہے۔ جب جہاز کے مال کی ڈیلیوری کی سپیڈ تیز ہو جائے گی تب حاضر اور جہاز کے مال ریٹ ایک ہی ہو جانے ہیں۔ حاضر میں مارکیٹ ٹوٹ سکتی ہے۔ دوسری جانب انٹر بنک سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ .
Feb 16 2023 12:59:31 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور جہاز والے مال کے 157 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ حاضر ڈلوری مالوں کے 163 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 264/265 روپیہ تک ہے لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے۔ .
Feb 15 2023 17:08:05 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں روپیہ کلو مزید نرم ہوئ ہے اور حاضر 166 جبکہ جہاز والے مال 158 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 15 2023 13:02:19 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس روپیہ کلو مارکیٹ مزید کمزور اوپن ہوئ ہے اور جہاز کے مال کے 159 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ حاضر مالوں کے 167 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 14 2023 16:42:03 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس شام کے اوقات میں روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور جہاز والے مال 160 جبکہ حاضر 170 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Feb 14 2023 13:04:27 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں جہاز والے مال کے 161 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ حاضر مالوں کے 171 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انٹر بینک ڈالر ریٹ 268 کے لیول پر ہے لیلن کھل کر ملتا نہیں ہے۔ بینکوں سے ڈالر بہت کم ملتے ہیں۔ .
Feb 13 2023 16:55:55 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی جہاز کا مال 162 جبکہ حاضر مال 172 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک ایمپورٹر کی جہاز کے مال میں ڈیلیوری بائر نکلی ہے لیکن وہ 172 مانگ رہا ہے۔ باقی ایمپورٹرز کی ڈیلیوری نہیں نکلی ہے۔ تاہم حاضر میں کام کاج سست ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کے 271 سے 273 جیسے حالات ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott