Millet | باجرہ
Aug 31 2026
Jun 15 2022 15:19:09 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں ڈیڑھ روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 110 تک کام ہوے ہیں۔ پیر پیمنٹ پر 110.5 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آرہی ہے۔ رشیہ کی ییلو پیس دبئی سے بھی جو آفرز نہیں آ رہی ہے۔ جبکہ انڈین 2/3% ڈنک والی 500 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی آکر 112.40 تک پڑے گی۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jun 15 2022 15:07:27 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد میں۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 9450 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 40 دن پیمنٹ پر 9700 کا خریدار ہے سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ کراچی میں لمبے چوڑے مال نہیں ہیں جو ا رہا ہے ساتھ ساتھ فروخت ہو جاتا ہے۔ بکنگ 1055 جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی آکر تقریباً 9400 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ .
Jun 15 2022 15:00:41 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 25 روپیہ کلو نرم ہوا ہے اور 6775 تک کام ہوے ہیں۔ کراچی ریگولر کوالٹی 175 روپیہ کلو جبکہ فالکن بریج کے مال 180 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ سی ایچ کے ایم 665 جبکہ نمبر ون گریڈ 695 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تنزانیہ کالا چنا بھی 640/55 تک بک ہوا ہے۔ جبکہ دبی کے راستے انڈیا کے مال بھی 725 ڈالر تک کام ہوے ہیں۔ بکنگ کافی مقدار میں ہو رہی ہے۔ دبئی سے جو بکنگ ہوئی ہے وہ دس پندرہ دن تک پہنچ جائیں گے۔ فل الحال تو تیزی کا ماحول بنا ہوا ہے۔ لیکن 10 جولائی تک پورٹ پر تھوڑے تھوڑے مال لگنا شروع ہونگے۔ انٹر بنک میں ڈالر 208.30 تک پہنچ گیا ہے۔ 665 ڈالر والا کراچی اکر 148 میں پڑتا ہے۔ جبکہ 695 والا 155 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب کے ایمپورٹرز دھڑا دھڑ بکنگ کرا رہے ہیں۔ .
Jun 15 2022 11:36:36 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا سوڈان 220/222 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کی بکنگ 920 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 204.5 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ رشین سفید چنا 230/35 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ بکنگ 1040 ڈالر تک ہے جو کراچی پورٹ پر 230.90 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ برما وی ٹو 227 وی سیون 238/40 جیسے حالات ہیں۔ بکنگ وی 2 کوالٹی بہتر ہوئ ہے اور 1040 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ جبکہ وی 7 کوالٹی 1070 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ 1040 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 231.23 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ جبکہ 1070 ڈالر والا وی 7 کوالٹی کراچی پورٹ پر 237.91 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ ارجنٹائن 8 ایم ایم 285 انڈیا 8 ایم ایم 280 کینیڈا 8/9 مکس 295 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ۔ 9 ایم ایم انڈیا 300/308 جبکہ انڈیا 12 ایم ایم 350 امیریکن 9 ایم ایم 360 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی میں مال کم ہیں شپمنٹس لیٹ ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے .
Jun 15 2022 11:07:40 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 0.5/1 روپیہ کلو بہتر اوپن ہوئ ہے اور 108.5 روپیہ کلو کا گاہک ہے جبکہ بیچ 109 روپیہ کلو کی ہے۔ ییلو پیس ڈال کی ڈیمانڈ تو کم ہے نیچے لیکن ثابت مال سٹاکسٹ لے رہے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ رشیا سے بکنگ کے ریٹ موصول نہیں ہو رہے ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں تیز ہے اور 207.80 پیسے تک پہنچ گیا ہے امپورٹ میں۔ .
Jun 15 2022 11:00:26 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور 9250 روپیہ من جیسے حالات ہیں. فیصل آباد منڈی میں کل 9500 روپیہ من تک کام ہوئے تھے ایس کیو کے اب 9700 روپیہ من مانگتے ہیں ایس کیو اور چمن کوالٹی دونوں کا۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ بکنگ بھی بہتر ہوئ ہے اور 1050 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ جو کراچی پورٹ پر 9338 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ لوکل میں مال کم ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ گرم ہوتی جا رہی ہے۔ آج کراچی پورٹ پر 24 کنٹینر کی آمدن تھی۔ ڈالر روزانہ تیز ہو رہا ہے آج انٹر بینک میں 207.80 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jun 15 2022 10:47:02 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی میں مال ختم ہو گئے ہیں۔ کرمسن مسور فارمر ڈریس 233 جبکہ بازار دھارا 235 پرچون کوالٹی 238 جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں تیز ہے اور 207.80 پیسے تک ہے۔ بکنگ کرمسن 905 ڈالر تک ہے جو کراچی پورٹ پر 201.22 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ لوکل میں مال شارٹ ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔ .
Jun 15 2022 10:26:57 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 150 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور سرگودھا منڈی میں 6800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملتان منڈی میں 6700 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 6500 روپیہ من جیسے حالات ہیں. کراچی مارکیٹ میں 175 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ بکنگ 10 ڈالر مزید تیز ہوئ ہے اور نمبر 1 کوالٹی 695 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں اور سی ایچ کے ایم کوالٹی 665 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ 695 ڈالر والا کالا چنا کراچی پورٹ پر 154.87 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ فل حال مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ ڈالر بھی انٹر بینک میں روزانہ تیز ہو رہا ہے آج انٹر بینک میں 208 روپیہ تک تھا ۔ .
Jun 14 2022 16:19:13 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا سوڈان 3 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 223 تک کام ہوے ہیں۔ رشین سفید چنا 235/40 برما وی ٹو 228 وی سیون 238/40 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تقریباً تمام اقسام میں تیزی ہے۔ ارجنٹائن 8 ایم ایم 285 انڈیا 8 ایم ایم 280 کینیڈا 295 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پورٹ پر 51 کنٹینر لگے ہیں۔ متفرق ممالک اور متفرق ورائٹیز ہیں۔ 9 ایم ایم انڈیا 300/308 امیریکن 360 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی میں مال کم ہیں شپمنٹس لیٹ ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے تاہم ضرورت کے مطابق ہی کام کریں جہاں پورٹ پر آمد ہو گی وہاں مارکیٹ گر سکتی ہے اگر ڈالر یہیں کھڑا رہا تو۔ لیکن ڈالر میں بھی تیزی کا رجحان ہے .
Jun 14 2022 15:35:15 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی میں مال ختم ہو گئے ہیں۔ کرمسن مسور فارمر ڈریس 233 جبکہ بازار دھارا 235 پرچون کوالٹی 238 جیسے حالات ہیں مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ کراچی میں مال تقریباً ختم ہیں .
Jun 14 2022 15:23:23 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 108 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دوپہر کو 109 تک کام ہوے تھے شام کو دوبارہ ٹھنڈی ہوئی ہے۔ تاہم جہاں ڈیمانڈ نکلی بہتری کے امکانات ہیں۔ .
Jun 14 2022 15:18:48 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 9150 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Jun 14 2022 15:11:36 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 50 روپیہ نرم ہوا ہے اور 6650 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی 170 سے 175 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی نرم ضرور ہے لیکن جہاں ڈیمانڈ نکلی پھر بڑھ جانے کے امکانات ہیں۔ کیونکہ کراچی میں مال نہ ہونے کے برابر ہیں۔ .
Jun 14 2022 12:40:11 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی سوڈان کوالٹی 220 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ برما وی 2 کوالٹی 225 روپیہ کلو جبکہ وی 7 237 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشین سفید چنا 230/35 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا سفید چنا 6/7/8 لوکل میں مال نہیں ہیں بکنگ 1080ڈالر تک ہے۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 285 انڈیا 8 ایم ایم 280 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں انڈیا 8 ایم ایم بکنگ 15 ڈالر تیز ہوئ ہے اور 1175 تک ہو گئ ہے۔ کینیڈا 8/9 مکس 295 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 302 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں انڈیا 9 ایم ایم بکنگ 1275 ڈالر تک ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم مارکیٹ 10 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور 360 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Jun 14 2022 11:03:42 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 0.5 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 108 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ رشیا سے بکنگ کے کوئ ریٹ موصول نہیں ہو رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں مزید تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jun 14 2022 11:00:15 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 25 روپیہ من مزید بہتر ہوا ہے اور 9100 روپیہ من جیسے حالات بن گئیے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ ایس کیو 1030 ڈالر تک ہے جو کراچی پورٹ پر 9080 روپیہ من کا پڑتا ہے ۔ .
Jun 14 2022 10:40:08 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 230 جیسے حالات ہیں۔ مال تقریباختم ہیں۔ مسور کرمسن پرچون کوالٹی 235 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ مسور بازار دھارا 232 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی ہے۔ نپر مسور کی بکنگ 950/60 ڈالر ہے۔ لوکل میں مال شارٹ ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jun 14 2022 10:25:45 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 200 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 6700 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ملتان 6600 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 6450 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی مارکیٹ بھی انتہائ گرم ہے اور 170 جیسے حالات ہیں ریگولر کوالٹی کے۔ جبکہ فیلکن والا 175 تک مانگتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سی ایچ کے ایم کوالٹی 655/660 ڈالر جبکہ نمبر ون کوالٹی کے 685 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ فل الحال مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Jun 13 2022 17:33:06 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین 5 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 230/35 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 1040 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 228 کا پڑتا ہے سوڈان 5/6 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 220 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 930 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 205 تک پڑتا ہے۔ برما وی ٹو 225 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 1035 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 227.5 تک پڑتا ہے۔ وی سیون 235 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 1075 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 236 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شپمنٹس لیٹ ہونے کی وجہ سے کراچی کے گوداموں میں مال کی شارٹیج نظر آرہی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ انٹر بنک میں ڈالر 205.5 تک پہنچ گیا ہے۔ ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے ڈالر اسی ہفتے میں 210 تک پہنچ جائے اس لئے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ ایتھوپیا 6/7/8 کراچی جتنا مال آیا تھا فروخت ہو گیا ہے۔ بکنگ 1050 ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 230 تک پڑتا ہے انڈیا 8 ایم ایم کراچی کے گوداموں میں مال ختم ہے۔ البتہ جو مال ہفتہ دس دن بعد پورٹ پر لگیں گے وہ 275 تک ملتے ہیں حاضر مال شارٹ ہے۔بکنگ 1160 ڈالر ہے جو کراچی 255 تک پڑتا ہے ارجنٹائن 8 ایم ایم 285 ایڈوانس پیمنٹ جیسے حالات ہیں بکنگ 1200 ڈالر ہے جو کراچی آکر 263 تک پڑتا ہے۔ کینیڈا 8/9 285/90 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں بکنگ 1160 ڈالر ہے کراچی آکر 255 تک پڑتا ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 305 جیسے حالات بن گئے ہیں بکنگ 1260 ہے جو کراچی آکر 277 تک پڑتا ہے۔ امیریکن 9 ایم ایم 345/50 جیسے حالات ہیں بکنگ انتہائی اونچی ہے اس لئے بکنگ نہیں ہو رہی ہے۔ انڈیا 12 ایم ایم بھی امیریکن کے ریٹ کے ساتھ ہی فروخت ہوتا ہے۔ 345/50 تک بکنگ کے ریٹ کل کے تبصرے میں اپڈیٹ کریں گے ان شاءاللہ .
Jun 13 2022 16:02:17 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں ایک ڈیڑھ روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 107.5 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ بکنگ میں کوئی ریٹ نہیں آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تھوڑی سی گاہکی نکلتی ہے تو سیلنگ ہی نہیں آتی۔ کالا چنا کافی تیز ہوا ہے ماہرین کا خیال ہے کہ ییلو پیس بھی 115 بن جائے گی کیونکہ سپلائی لائن میں مال زیادہ نہیں ہیں۔ دبئی سے بھی اتنی زیادہ سپلائی مل نہیں رہی ہے اور رشیہ سے بکنگ لینے میں امپورٹرز ڈرتے ہیں کیونکہ بنک ڈاکیومنٹ کلیئر نہیں کرتے۔ اس لئے تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے اعداد و شمار کے مطابق عید الاضحی کے دنوں میں جو لوگ جانور خریدنے ہیں قربانی کیلئے وہ عید سے پہلے چار پانچ روز اپنے جانوروں کو کالا چنا کی دال کھلاتے ہیں تاہم اس دفعہ کالا چنا انتہائی مہنگا ہے اس لئے ییلو پیس کی دال ہی زیادہ استعمال ہو گی۔ اس لئے عید سے پہلے اچھی ڈیمانڈ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ .
Jun 13 2022 15:57:36 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی تقریباً مال ختم ہو گئے ہیں۔ 230 جیسے حالات ہیں۔ کراچی پورٹ پر جو مال آیا ہے وہ سارا فارمر ڈریس مال ہے اور 230 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مشین کلین 235 سمجھنا چاہیے۔ مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ کینیڈا سے جون جولائی شپمنٹ 900 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ تاہم لوڈڈ مال 950/60 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ فارمر ڈریس مال 930 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو مال کینیڈا سے لوڈ ہو کر نکل جاتے ہیں وہ لوڈڈ مال ہوتے ہیں وہ تھوڑے جلدی پہنچ جاتے ہیں۔ نپر مسور کی بکنگ 950/60 ڈالر ہے۔ لوکل میں مال شارٹ ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jun 13 2022 15:47:46 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 75 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 9075 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Jun 13 2022 15:40:36 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 150 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 6500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی 165/66 جیسے حالات بن گئے ہیں ریگولر کوالٹی کے۔ جبکہ فالکن بریج والا 170 مانگنا شروع ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سی ایچ کے ایم کوالٹی 650/55 ڈالر جبکہ نمبر ون کوالٹی کے 680 ڈالر تک کام ہوے ہیں جون جولائی شپمنٹ کے۔ اگست ستمبر شپمنٹ 685/90 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تنزانیہ کالا چنا 640 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پچھلے چار پانچ دنوں سے بکنگ بھرپور ہو رہی ہے۔ تاہم فل الحال پائپ لائن میں مال شارٹ ہونے کی وجہ سے تیزی کا رجحان بنا ہوا ہے۔ عید الاضحی تک تیزی کا رحجان ہی نظر آ رہا ہے۔ 5/6 جولائی تک مئ کے مہینے کتنی لوڈنگ ہوئی ہے اس کے فگر بھی آ جائیں گے۔ فل الحال مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Jun 13 2022 12:57:05 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چنا سفید سوڈان 212/14 رشین 225/30 برما وی ٹو 222 وی سیون 233/35 جیسے حالات ہیں انٹر بنک میں ڈالر کی تیزی کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہےایتھوپیا 6/7/8 240/50 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جیسی کوالٹی ویسا ریٹ۔ ارجنٹائن 8 ایم ایم 280 انڈیا 278/80 کینیڈا 285/90 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ جو ریٹ میں 5 سے 10 کلو کا فرق ہوتا ہے اس کی دو وجوہات ہوتی ہیں۔ نمبر ون کوالٹی۔ اور نمبر دو پیمنٹ کنڈیشن۔ کراچی میں ایڈوانس پیمنٹ پہ مال خریدنے والے کو ہر ٹائم مارکیٹ سے سستا مال ملتا ہے کیونکہ ایمپورٹرز کو بنک میں پیمنٹ پہلے جمع کرانی پڑتی ہے پھر بنگ ڈاکیومنٹ ریلیز کرتے ہیں۔ اسکے بعد چار سے 7 دن میں پورٹ سے مال کلیئر ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایڈوانس پیمنٹ پر سستا مل جاتا ہے۔ انڈین 9 ایم ایم 298/303 امیریکن 9 ایم ایم 340/50 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی میں انڈیا کا 12 ایم ایم مال آیا ہے جو امیریکن 9 ایم ایم کا توڑ ہے 345 سے 350 تک کام ہوے ہیں۔ .
Jun 13 2022 12:01:27 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 9000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد 9300/50 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ چمن ماش 9300/50 جیسے حالات ہیں۔ بکنگ 1035 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 9100 تک پڑتا ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Jun 13 2022 11:56:24 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی دو روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 232 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نپر مسور 227/28 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی کی مارکیٹ میں مال نہ ہونے کے برابر ہیں۔ تاہم پورٹ پر 48 کنٹینر کرمسن مسور کے لگے ہیں۔ پورٹ کے مال باہر آنے میں تین چار دن لگ جائیں گے۔ انٹر بنک میں ڈالر 205.30 تک پہنچ گیا ہے۔ .
Jun 13 2022 11:27:18 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 106.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ آج بکنگ میں کوئی آفر نہیں ا رہی ہے دبئی سے۔ آخری کام دبئی سے رشین ییلو پیس کا 500 ڈالر میں ہوا تھا۔ جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 110.80 تک پڑتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 205.30 تک پہنچ گیا ہے۔ .
Jun 13 2022 10:30:07 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 250 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 6350 ملتان 6250 فیصل آباد 6150 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی 161 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ فل الحال گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب بکنگ سی ایچ کے ایم 10 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 645 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نمبر ون گریڈ 680 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر آج دوبارہ تیز ہوا ہے اور 205.30 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ .
Jun 11 2022 15:59:59 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا باریک کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں نیچے گاہکی کم ہے سوڈان کوالٹی سفید چنا 215 کلو کی بیچ ہے۔ برما وی ٹو 2 کوالٹی 220/22 جیسے حالات ہیں۔ وی سیون 233 تک کام ہوے ہیں۔ رشین سفید چنا 225/30 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹائن 8 ایم ایم 280/85 کینیڈا 8/9 مکس 285/90 انڈیا 8 ایم ایم 280 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 295/305 جبکہ امیریکن 9 ایم 345/50 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 11 2022 15:23:21 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ کمزور ہوئی ہے اور 106 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے ریٹیل میں گاہکی خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دوپہر کے اوقات میں ایک افواہ گردش کر رہی تھی کہ گورنمنٹ نے بجٹ میں دالوں پہ ایڈوانس ٹیکس 2% سے بڑھا کر 3.5% کر دیا ہے تاہم شام کے اوقات میں تحقیق کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ دالوں پر بارہویں شیڈول کے پارٹ 2 کے مطابق استثنا حاصل ہے اور ایڈوانس ٹیکس 2% فیصد ہی ہے۔ یعنی وہی پرانے اخراجات ہی آئیں گے امپورٹ پر 7% کے لگ بھگ۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott