Sorghum | جوار
May 09 2026
Feb 11 2026 18:20:41 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ ٹریڈرز نیچے نفع پکا کر کے ساتھ ساتھ فارغ ہو گئے ہیں لوکل میں۔ بکنگ 990 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 12150 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ حاضر مال شارٹ ہے جس کی وجہ سے پڑتے سے 850 روپیہ من اوپر مارکیٹ ہے۔ .
Feb 11 2026 16:28:45 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں کچے مالوں کے 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا کے مال ہلکی کوالٹی ہیں گاہک نہیں بنتا ہے۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 45٪ مال پورٹ سے 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 340/360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 8 ایم ایم 290/295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 11 2026 15:45:43 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 150 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 13000 روپیہ من میں کام ہوئے ہیں فل حال لوکل مال نہیں ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
Feb 11 2026 15:41:39 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن اور نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 158/159 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان بن گیا ہے۔ یہ جو مال پورٹ پر لگ رہے ہیں یہ خریدنے چاہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ تیز ہو گئ ہے۔ کرمسن مسور فارمر ڈریس مال 590 ڈالر جبکہ مشین کلین 610 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ نپر مسور بھی 560/570 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ لوکل ریٹ کم ہے آگے رمضان المبارک کے بعد اپریل میں نیچے ڈیمانڈ اچھی ہونے کے امکانات ہیں۔ لوکل میں مال خریدنے چاہیں .
Feb 11 2026 15:00:58 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ مزید کمزور ہے اور جو جہاز پورٹ پر لگنا ہے اس میں 115 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ اس کے بعد بلک والے مالوں کے 106 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مال پورٹ پر لگ رہا ہے پیمنٹوں کے پریشر کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی نرم ہے۔ .
Feb 11 2026 14:51:35 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہے اور 169.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ تو بہتر ہے لیکن امپورٹرز ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا مال بیچ بھی رہے ہیں بریک نہیں لگا رہے ہیں۔ یہی دنوں میں سیزن کی ڈیمانڈ ہے۔ اسی ٹائم میں مال نکالنے بھی ہیں۔ .
Feb 11 2026 14:09:23 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے اور آمدن جہاز والے مال کے 116 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ اس کے بعد جو بلک میں مال آنا ہے اس کے 107 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جو جہاز پورٹ پر لگنا ہے اس کے 80% مال ایڈوانس میں ہی بکے ہوئے ہیں۔ فل حال تو بازار تھوڑا سست ہے تاہم جہاں پر پیمنٹیں کلئر ہوئ اور فریش گاہکی آئ لوکل مارکیٹ میں دوبارہ پیسے پڑ سکتے ہیں۔ .
Feb 11 2026 12:14:01 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 170.5 جبکہ کیش پیمنٹ پر 172 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 7250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ امپورٹرز کی بیچ بھی ہے جبکہ نیچے گاہکی بھی اچھی ہے۔ .
Feb 10 2026 18:41:20 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 1 روپیہ مارکیٹ نرم ہے اور نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 158 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مال تو کافی ہیں اور پائپ لائن میں مزید بھی مال بک ہیں۔ لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا خریدار ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ مارکیٹ پچھلے ایک ماہ میں 60/70 ڈالر تیز ہوئ ہے اور مسور ثابت نپر کی بکنگ 570 ڈالر فی ٹن ہو گئ ہے جو کراچی پورٹ پر 174 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل میں بکنگ سے بھی مال سستا ہے اس لیے امپورٹرز اور ٹریڈرز لوکل میں خریداری کر رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں مال خریدنے چاہیں۔ لوکل مارکیٹ میں پیسے پڑ سکتے ہیں۔ لوکل ریٹ ہی بہت کم ہے گاہکی بھی نیچے بہت اچھی ہے۔ .
Feb 10 2026 18:18:40 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں کچے مالوں کے 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا کے مال ہلکی کوالٹی ہیں گاہک نہیں بنتا ہے۔ کینیڈا 8/9 مکس کوالٹی 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 340/360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 8 ایم ایم 290/295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 10 2026 18:09:53 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور بدھ جمعرات پیمنٹ پر 171 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ آج گاہکی تھوڑی سست تھی۔ .
Feb 10 2026 17:16:43 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 317 ڈالر والے جہاز میں 118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 318 ڈالر والے جہاز میں 109 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 10 2026 16:12:27 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 12850 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے جبکہ پیر پیمنٹ پر 12950 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ تیز ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Feb 10 2026 15:21:20 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں کچے مالوں کے 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا کے جو مال مارکیٹ میں ہیں وہ ہلکی کوالٹی کچرا مال ہیں گاہک نہیں بنتا ہے۔ کینیڈا 8/9 مکس کوالٹی 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 340/360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 8 ایم ایم 290/295 روپیہ کلو جیسی پوزیشن ہے۔ نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے۔ .
Feb 10 2026 14:55:44 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور نپر کوالٹی 159 جبکہ کرمسن کوالٹی 160 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ریٹ کم ہونے کی وجہ سے نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے تاہم ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Feb 10 2026 14:18:38 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر میں مال نہیں ہیں حاضر 144 روپیہ کلو تک بھاؤ مانگتے ہیں۔ جس کے پاس ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ جبکہ جو جہاز پورٹ پر لگنا ہے اس کو بھی ابھی تک پورٹ پر رش زیادہ ہونے کی وجہ سے برتھ نہیں ملی ہے۔ اس جہاز میں 118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اور جو اس کے بعد بلک میں مال آنا ہے اس میں 109 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال جو آگے بلک میں مال آنے ہیں وہ پہلے سے ہی بکے ہوئے ہیں۔ امپورٹرز نے لوکل میں مال فروخت کر کے جہاز والے مال لیے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب جہاز کے مالوں کا لوکل ریٹ تیز ہونے کی وجہ سے ٹریڈرز نے بیچ میں بلائنڈ سودے بھی بیچے ہوئے ہیں۔ جہاں پر ان کی کوورنگ آئ لوکل بازار مزید شوٹ اپ ہو سکتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ حاضر نیچے ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ دال ملز کی اگلے 10/15 دنوں کی دال پہلے سے ہی بکی ہوئ ہے۔ .
Feb 10 2026 14:13:06 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 12800 روپیہ من تک ایڈوانس پیمنٹ پر کام ہوئے ہیں۔ لوکل میں مال اتنے نہیں ہیں۔ لوکل مارکیٹ تیز ہی ہے۔ بکنگ 990 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 12150 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ امپورٹرز تھوڑا تھوڑا جا رہے ہیں بکنگ میں۔ .
Feb 10 2026 12:07:56 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ گرم اوپن ہوئ ہے اور 172/172.5 روپیہ کلو تک جاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال امپورٹرز کھل کر مال نہیں بیچ رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ بھی بہتر ہوئ ہے اور 550/60 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 168.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم فل حال ٹریڈرز بکنگ میں نہیں جا رہے ہیں۔ آگے مزید بکنگ رسکی ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں ہی زیادہ دلچسپی ہے نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے دال چنے کی۔ لوکل مارکیٹ رمضان المبارک کے سیزن کی وجہ سے فل حال بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Feb 09 2026 18:26:10 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور نپر کوالٹی 157 جبکہ کرمسن کوالٹی 158 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ریٹ کم ہونے کی وجہ سے نیچے گاہکی اچھی ہے۔ .
Feb 09 2026 18:01:47 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں کچے مالوں کے 165/170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل سٹھری چنا حیدرآباد منڈی میں کچے مال 6300 جبکہ مشین کلین مال حیدرآباد منڈی میں 7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 مکس کوالٹی 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Feb 09 2026 17:27:22 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر میں تو مال نہیں ہے ہر گھر کا اپنا اپنا ریٹ ہے جبکہ فارورڈ میں 118 اور 109 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 09 2026 17:08:07 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 50 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور 12750 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ آج گاہکی سست تھی۔ .
Feb 09 2026 17:05:57 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہے اور 171 جبکہ کیش پیمنٹ پر 172 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ .
Feb 09 2026 16:45:44 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 170 جبکہ کیش پیمنٹ پر 171.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں آرہی ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Feb 09 2026 16:10:24 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں کچے مالوں کے 165/170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تاہم کائونٹر سیل بہت اچھی ہے۔ نیچے ریٹیل میں بھرپور گاہکی ہے سفید چنوں کی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر جنوری میں 685 کنٹینر کی آمدن تھی۔ بکنگ بھی رکی ہوئ ہے۔ لوکل سٹھری چنا حیدرآباد منڈی میں کچے مال 6300 جبکہ مشین کلین مال حیدرآباد منڈی میں 7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 مکس کوالٹی 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا سے 316 کنٹینر آئے ہیں جنوری میں کراچی پورٹ پر۔ کینیڈا 9 ایم ایم 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا نے نومبر میں 28,338 ٹن چنے ایکسپورٹ کیے جو کے پچھلے مہینے کے مقابلے میں تقریباً 10,000 ٹن زیادہ ہیں۔ ٹوٹل پچھلے سال 2025 میں 73,877 ٹن برآمدات پچھلے سال کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ تھیں۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 350/355 جبکہ سوئر برانڈ 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا سے 186 کنٹینر کراچی پورٹ پر آئے ہیں اور ڈیمانڈ بھی اچھی ہے بک گئے ہیں۔ امپورٹرز کو نفع بھی اچھا تھا .
Feb 09 2026 14:47:44 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 12800 کا گاہک ہی ہے جبکہ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے حاضر مال شارٹ ہیں۔ تاہم امپورٹرز ساتھ ساتھ بکنگ میں بھی جا رہے ہیں برما سے بھی مال بک ہو رہے ہیں اور تھائی لینڈ کے بھی ماش بک ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جنوری میں کراچی پورٹ پر ماش کے ٹوٹل 176 کنٹینر کی آمدن ہے جس میں برما سے 103 کنٹینر ہیں اور تھائی لینڈ کے 73 کنٹینر ہیں۔ تھائی لینڈ کے ماش برما کی نسبت سستے ہونے کی وجہ سے زیادہ تر امپورٹرز وہی بک کروا رہے ہیں۔ .
Feb 09 2026 14:41:43 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور ایڈوانس پیمنٹ والے سودوں کے 156/157 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال ریٹ کم ہونے کی وجہ سے لوکل ڈیمانڈ اچھی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جنوری میں کراچی پورٹ پر مسور ثابت کرمسن کینیڈا کے 15 کنٹینر رشیا سے 6 کنٹینر اور 70 کنٹینر آسٹریلیا سے آئے ہیں جبکہ بلک میں نپر مسور 20191 ٹن آیا ہے۔ فروری میں بھی بلک میں مال لگنا ہے۔ مسور میں ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کینیڈا نے نومبر میں 184,070 ٹن مسور ایکسپورٹ کیا جو کہ پچھلے مہینے کے مقابلے میں 37 فیصد کم تھیں، جبکہ سال 2025 میں 775,370 ٹن کی ایکسپورٹ کی جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 6.6 فیصد کم تھیں۔ یو اے ای نے نومبر میں 41,636 ٹن سب سے زیادہ خریداری کی۔ یو اے ای اب ایک سنٹرل ہب بنتا جا رہا ہے اور پوری دنیا سے ٹریڈرز وہاں شفٹ ہو رہے ہیں ٹیکس فری ہونے کی وجہ سے۔ وہاں پر ٹریڈرز مال منگوا کر ہولڈ کر لیتے ہیں اور جس طرف سے ڈیمانڈ آتی ہے اس طرف بھیج دیتے ہیں۔ بھارت پچھلے چار مہینوں کے دوران 232,112 ٹن پر سب سے بڑا خریدار ہے کینیڈا مسور کا۔ .
Feb 09 2026 14:15:57 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ حاضر میں مال نہیں ہے جبکہ جہاز والے مال 1 روپیہ کلو کمزور ہے اور 117 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اس کے بعد جو بلک میں مال ہےاس میں بھی 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے اور 108 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ جبکہ ریٹ کم ہونے کی وجہ سے نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی اچھی ہے۔ جنوری میں کراچی پورٹ پر بلک میں 12699 ٹن مال پورٹ پر لگا ہے جبکہ 522 کنٹینر کی بھی آمدن تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کینیڈا نے نومبر میں 155,841 ٹن پیز ایکسپورٹ کیے جو اکتوبر کے مقابلے میں 44 فیصد کم تھی۔ 2024/25 میں 1.266 ملین ٹن ایکسپورٹ تھی جبکہ 2025/2026 میں 1 ملین ٹن تک ہے۔ نومبر میں بنگلہ دیش پیز کا سب سے بڑا خریدار تھا۔ دوسری جانب بھارت چار مہینوں کے دوران کینیڈا سے 416,405 ٹن سال بھر میں خریداری کی ہے۔ پیز کی کینیڈا سے ٹوٹل ایکسپورٹ میں 87% ییلوپیس ہے۔ چائنہ کی اس سال کینیڈا سے امپورٹ 90,454 ٹن تک ہے جوکہ 73 فیصد کم ہیں، کیونکہ مارکیٹنگ سال کے شروع میں چینی محصولات کی نقل و حرکت محدود تھی۔ ٹیرف کی وجہ سے چائنہ اور کینیڈا کا زیادہ کام نہیں ہوا۔ تاہم چائنہ کی خریداری کے باوجود بھی گلوبل پیز کی سپلائ بہت ہے۔ رشیا بھی بہت سپلائ ہے اور اس بار میدان میں انڈیا بھی نہیں ہے۔ سپلائ ضرورت سے زیادہ ہے اور انٹرنیشنل گندم کا ریٹ بھی کافی نیچے ہے۔ 225 ڈالر کے لیول پر ہے۔ ییلو پیس کی انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہیں۔ بکنگ میں مندہ نظر آ رہا ہے۔ وقتی لوکل بازار بہتر ہے رمضان المبارک کی ڈیمانڈ کی وجہ سے۔ وقتی جیسے جیسے ریٹ اوپر جا رہا ہے نفع بھی لازمی ساتھ ساتھ پکا کرنا چاہیے۔ .
Feb 09 2026 13:52:27 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 1 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور جمعرات پیمنٹ پر 170 جبکہ پیر منگل پیمنٹ پر 171 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فلحال لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Feb 09 2026 13:03:46 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے جبکہ بکنگ میں مندہ لگ رہا ہے۔ آگے رمضان المبارک کا سیزن ہے اور ریٹ کم ہونے کی وجہ سے فل حال ریٹیل میں ڈیمانڈ اچھی ہے۔ پچھلے چار سالوں میں کالے چنے کا ریٹ اس سال کم ترین سطح پر ہے رمضان المبارک کے موقع پر۔ ابھی بھی رمضان المبارک میں وقت ہے۔ لوکل ریٹ بہتر ہی لگ رہا ہے۔ 2025 رمضان المبارک میں ریٹ 185/190 تھا۔ 2024 رمضان المبارک میں ریٹ 180/185 تک تھا۔ 2023 رمضان المبارک میں کالے چنے کا ریٹ 180/190 ہی تھا۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جنوری میں بلک میں 54000 ٹن مال آیا ہے جبکہ اس کے علاؤہ کنٹینر میں آسٹریلیا سے 715 کنٹینر آئے ہیں اور تنزانیہ سے 33 کنٹینر آئے ہیں۔ رشیا سے 52 کنٹینر کالا چنا آیا ہے جنوری میں۔ پہلے جس طریقے سے پائپ لائن میں میں تھے اس میں کمی کرائی گئی ہے۔ اور جو مال کنٹینرز میں ٹریڈرز نے لیے تھے نیچے ریٹوں میں 450/470 کے لیول پر وہ زیادہ تر بعد میں جب ریٹ اچھا ہوا تو ری سیل میں ہی امپورٹرز نے نکال دیے۔ ابھی بھی لوکل میں مال تو کافی زیادہ ہے لیکن آگے رمضان المبارک کا سیزن بھی ہے اور ریٹ کم ہونے کی وجہ سے دکان داروں کا رجحان اچھا ہے لوکل میں۔ پچھلے دو چار سیزن میں رمضان المبارک میں ڈیمانڈ کم دیکھنے میں آئی ہے لیکن اس سے بھی پیچھے اگر جائیں تو 70/80 ٹن بھی رمضان المبارک میں مال بکا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں بہتری کا ہی رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott