پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من کم ہوے ہیں اور 7700/7750 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ آج مارکیٹ تھوڑی ٹھنڈی تھی۔ تاہم انویسٹرز حضرات خریداری کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگر مارکیٹ 100/50 مزید کم بھی ہو جائے تو تب بھی گھبراہٹ والی بات نہیں ہے۔ ان ریٹوں میں خریداری دل کھول کر کرنی چاہیے۔ مونگ ان شاءاللہ بہت اچھی رہے گی۔ پاکستان میں فصل توقع سے بھی کم ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی بہت زیادہ گرم ہے۔