پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 7600/7700 روپیہ من ریٹ ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا ہی رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں مونگ ثابت 77 روپیہ کلو ہے جو 10000 روپیہ من سے اوپر کا لیول بنتا ہے۔ کرناٹکا، ماہراشٹرا، ہریانہ اور اوڈیسا میں کافی کم بیجائ ہوئ ہے جبکہ راجستھان اور اتر پردیش میں بیجائ زیادہ ہوئ ہے۔ جو کہ مجموعی طور پر پچھلے سال کی نسبت 8.2% تک کم ہے۔