پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی 3200 سبی کوالٹی 3400/3450 روپیہ من جیسے ریٹ ہیں۔ کام کاج نہ ہونے کے برابر ہے۔
ہائبرڈ جوار گنگا برانڈ 230/235 جبکہ پرولائن 275/280 برانڈ روپیہ کلو کے بھاؤ بن گئے ہیں کام کاج نہیں ہے۔
سدا بہار جوار ملتان پرانی 3500/3600 روپیہ من جبکہ اوکاڑہ منڈی میں نئی 3800/3900 روپیہ من ریٹ ہے۔ پرانی صاف کر کے 3500/3600 جبکہ ہلکے مال 3200 روپیہ من تک ریٹ پرچون میں خریدار بہت کم ہے۔مارکیٹ سست ہے۔