پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید شام کے اوقات میں ملتان مارکیٹ میں دادو کوالٹی 3200 روپیہ من سبی کوالٹی 3400/3450 روپیہ من جیسے ریٹ ہیں۔ کام کاج نہ ہونے کے برابر ہے۔
ہائبرڈ جوار گنگا اور دیگر برانڈ 230/235 جبکہ پرولائن برانڈ 275/280 روپیہ کلو کی بھاؤ بن گئے ہیں کام کاج نہیں ہے۔
سدا بہار جوار ملتان پرانی 3500/3600 چھنائ کر کے بیچ رہے ہیں۔ اوکاڑہ منڈی میں نئی 3800/3900 روپیہ من ریٹ ہے۔ پرانی صاف کر کے 3500/3600 جبکہ ہلکے مال 3200 روپیہ من تک ریٹ پرچون میں خریدار بہت کم ہے۔مارکیٹ سست ہے۔