پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 7500 سے 7600 روپیہ من تک موصول ہوے ہیں۔ 50 روپیہ من اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ انتہائی مضبوط اور گرم نظر آ رہی ہے انویسٹرز حضرات بھرپور خریدار ہیں لیکن سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں مونگ ثابت کی دل کھول کر خریداری کرنی چاہیے۔ ان شاءاللہ یہ بہت بڑا سال نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں بھی مونگ کے بھاؤ بڑھ سکتے ہیں۔ کیونکہ انڈیا میں کاشت کم ہے۔