پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ 168 روپیہ کلو جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ تاہم خریدار ہے بیچ نہیں آ رہی ہے کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 285 کراس کر گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ فل الحال گرم ہی نظر آ رہی ہے دوسری جانب آسٹریلیا کی نئی فصل اکتوبر نومبر میں آنی ہے اور موسمی حالات بھی سازگار نہیں ہیں آسٹریلیا میں بارشوں کی ضرورت ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلین مارکیٹ بھی ٹائیٹ ہے جبکہ پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔