پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو، یونائیٹڈ اور اتحاد شوگر ملز کے بھاؤ 50 روپیہ کوئنٹل مزید بڑھ گئے ہیں اور 12950 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جولائی کے سودے 13000 تک ہوے ہیں۔ آر وائی کے شوگر ملز کے نرخ بھی بڑھے ہیں اور 13000 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔