پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 12850 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں لیکن بیچ نہیں آ رہی ہے کھل کر۔ جولائی 12950 جبکہ اگست کے سودوں کا 13450 کا خریدار ہے۔ اگست کے سودوں کی گاہکی کی وجہ سے ریڈی میں بہت کھینچ نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جب اگست میں گاہکی بھرپور ہو تو پھر ریڈی میں ڈیمانڈ نہ ہو تب بھی انویسٹرز ریڈی کے خریدار بن جاتے ہیں اور فارورڈ میں سیل کرتے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے