Guar | گوارہ
Dec 20 2025
paragraph urdu
Nov 16 2022 11:57:16 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی پورٹ کے سودے 170 جبکہ پیک مال 172 تک کام ہوے ہیں۔ اچھی کوالٹی 177/78 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور 178 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ان ریٹوں میں گاہک بن جاتا ہے۔ بکنگ کرمسن بہتر ہوئ ہے اور 800 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Nov 16 2022 11:54:24 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی 0.5 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور 112/112.5 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نیچے گاہکی اچھی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 222.50 پیسے تک ہے امپورٹ میں لیلن کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Nov 16 2022 11:34:37 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد پرانی 7150 نئ 6950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Nov 16 2022 11:33:04 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی کراچی مارکیٹ گاہک 9950 کا ہے جبکہ بیچ 10000 کی ہے گودام کے مال کی۔ مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں آتی۔ ڈالر انٹر بینک میں 222.80 پیسے تک تھا امپورٹ میں۔ .
Nov 16 2022 11:25:01 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1/2 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے نمبر 1 کوالٹی 138 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ سی ایچ کے ایم 135/136 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جہاز والے مال کےبھی 135/136 روپیہ کلو تک کام ہو رہے ہیں۔ تنزانیہ کے مال 138 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔فل حال نیچے گاہکی اچھی ہے۔ سرگودھا منڈی میں 5925 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Nov 15 2022 20:02:07 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 15 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 8240 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نومبر کے سودے 8305 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ مضبوط نظر آرہی ہے۔ .
Nov 15 2022 19:50:34 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں مزید مندہ ہوا ہے اور سی ایچ کے ایم کوالٹی 134 جبکہ نمبر ون کوالٹی 136 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ کا سی ایچ کے ایم کوالٹی 129 میں کام ہوا ہے۔ جبکہ جو جہاز 21/22 کو لگے گا اس میں سی ایچ کے ایم کی 131 کی بیچ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ بعض ایمپورٹرز نے مال تو ایمپورٹ کر لیا ہے لیکن ان کے پاس ڈاکیومنٹ ریٹائر کرانے کے پیسے نہیں ہیں۔ اور جب وہ انویسٹرز کو مال فروخت کرتے ہیں تو مال پورٹ سے باہر آنے میں 15/20 دن بھی لگ جاتے ہیں اس لیے ایڈوانس پیمنٹ کا اور پہچنے کی پیمنٹ کا فرق زیادہ ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انویسٹرز اب ہر ایمپورٹر کو پیمنٹ بھی نہیں دے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں پیمنٹ کا بحران پیدا ہو گیا ہے اور مارکیٹ دباؤ میں ہے۔ .
Nov 15 2022 17:50:35 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 25/30 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 8225 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نومبر کے سودے 8285/90 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Nov 15 2022 16:57:52 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 11700/800 روپیہ من تک کام ہو رہے ہیں۔ جبکہ باریک تل کے 11200 روپیہ من تک کام ہو رہے ہیں ۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Nov 15 2022 16:41:53 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 25/30 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور 8190/95 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نومبر کے سودے 8260 کا گاہک ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں کیونکہ جیسے ہی گنے کی قیمت کا اعلان ہو گا۔ ملرز سیل ہی بند کر دیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یہ ریٹ انتہائی چھوٹے ریٹ ہیں اور ان ریٹوں میں چینی ہر ٹائم ہاتھ میں رکھ کر چلنا چاہیے۔ مارکیٹ کسی وقت بھی جمپ کر سکتی ہے۔ زیادہ تر سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ فلاں مل چل رہی ہے فلاں مل چل رہی ہے۔ ہم نے کئی ایسے سیزن دیکھے ہیں کہ ملیں چل کر دوبارہ بند ہو جاتی ہیں۔ سندھ کے ملرز کہتے ہیں اگر ایکسپورٹ کی اجازت نہ دی گئی تو ہم ملیں نہیں چلائیں گے۔ اس لئے وقتی طور پر دباؤ ضرور ہے لیکن آنے والے دن کافی اچھے ہیں چینی کیلئے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کین کمشنر نے حکومت کو باقاعدہ تحریری طور پر خط ارسال کیا ہے اگر گنے کی قیمت 300 یا اس سے اوپر مقرر ہوئی تو چینی کا ریٹ 100 روپیہ کلو ہو جائے گا۔ گورنمنٹ کو خود بھی معلوم ہے کہ جب گنے کی قیمت بڑھے گی تب چینی بھی بڑھ جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چینی کا سب سے بڑا خریدار ملیں ہوتی ہیں کیونکہ جب حکومت گنے کا ریٹ فکس کرتی ہے تو ملوں کو گنا حکومتی قیمت پر لینا پڑتا ہے اور جب ملیں گنا مہنگا لیں گیں تو چینی سستی نہیں بیچیں گی۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں چینی ہاتھ میں رکھ کر چلنا چاہیے کسی وقت بھی مارکیٹ تیزی کی جانب گھوم جاے گی۔ .
Nov 15 2022 16:34:37 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو پورٹ 210/212 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سوڈان کوالٹی 220 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 بھی 232/235 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔کینیڈا 8/9 پورٹ 252 جبکہ گودام 255 روپیہ کلو جیس حالات ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 258/260 اور ترکی 8 ایم ایم 2 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ٹیٹ برانڈ کے 265 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ ترکی کے مال کی کوالٹی اچھی ہے۔امیریکن 9 ایم ایم 335/340 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Nov 15 2022 16:09:43 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 10600 پہ رکا ہوا ہے۔ کراچی 10500 پہ رکا ہوا ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Nov 15 2022 16:05:22 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی پورٹ کے سودے 170 جبکہ پیک مال 172 تک کام ہوے ہیں۔ اچھی کوالٹی 177/78 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور 178 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ان ریٹوں میں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ .
Nov 15 2022 16:00:34 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی شام کے اوقات میں 12300 پہ رکا ہوا ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ ملتان میں گاہکی سست ہے۔ .
Nov 15 2022 15:54:34 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد پرانی کولڈ اسٹور والی شام کے اوقات میں 20000/21000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی بہت زبردست دیکھنے میں آ رہی ہے۔ دوسری جانب انویسٹرز بھی دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ مضبوط نظر آرہی ہے۔ نئی ہائبرڈ فیصل آباد 22000/22500 جیسے حالات ہیں تاہم اسٹاکسٹ اور ریٹیلرز پرانی مرچ کو ہی ترجیح دے رہے ہیں۔ .
Nov 15 2022 15:47:16 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 5900 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوے ہیں۔ 1/2 نومبر کی پیمنٹ پر 6000 کا خریدار بن جاتا ہے۔ لالہ موسیٰ لائن 2425/50 جبکہ باریک باجرہ 2500 جیسے حالات ہیں۔ مال کٹ رہا ہے۔ انویسٹرز بھی خریدار ہیں جبکہ فیڈ ملیں بھی خریداری کر رہی ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Nov 15 2022 15:42:11 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 111.50 کا خریدار بن گیا ہے۔ سیلنگ 112 سے کم نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ جیسے ہی جہاز کا مال گوداموں میں چلا گیا مارکیٹ گھوم جاے گی۔ ابھی صرف وہی لوگ بیچ رہے ہیں جن پاس پیمنٹ کی شارٹیج ہے۔ بقایا مضبوط ایمپورٹرز مال فروخت نہیں کر رہے ہیں وہ پہلے مال کلیئر کرائیں گے اور مال گوداموں میں لے جائیں گے۔ اس وقت انویسٹرز بھرپور خریداری کرنے میں مصروف ہیں۔ .
Nov 15 2022 15:35:47 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی کراپ کا مال 6900 پرانی 7100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ خریدار بن جاتا ہے۔ ملا جلا رجحان ہے فل الحال .
Nov 15 2022 15:29:34 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 75 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 10025 روپیہ من تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ پیر منگل کی پیمنٹ پر 10100 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چمن بارڈر بند ہونے کی وجہ سے چمن کوالٹی ماش کی آمد رک گئی ہے۔ دوسری اہم بات یہ بھی ہے کہ اس دفعہ چمن ماش کی فصل بھی کمزور ہے جس کی وجہ سے ایس کیو کی لاگت بڑھ گئی ہے۔ دوسری جانب ایمپورٹرز کو بنک سے ڈالر بھی کھل کر نہیں مل رہے اور مال کی پورٹ سے کلئیر ہونے کی رفتار بھی سست ہے۔ نیچے گاہکی اچھی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما سے بکنگ 965 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی آکر تقریباً 9275 تک پڑتا ہے۔ .
Nov 15 2022 15:23:41 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 137 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 135 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 21/22 نومبر کو جو جہاز لگ رہا ہے اس میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 133 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال دباؤ میں ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ایچ کے ایم کی بکنگ بھی آج ٹوٹی ہے دسمبر جنوری شپمنٹ 560 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تاہم نمبر ون کوالٹی کا ریٹ ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے۔ یقیناً نمبر ون کوالٹی کی بکنگ بھی کم ہی آے گی۔ دوسری جانب کنٹینر کی صورت میں بھی پورٹ پر بھرپور آمد ہو رہی ہے۔ .
Nov 15 2022 13:31:51 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ گوجرخان کوالٹی 3000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Nov 15 2022 13:20:25 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین مارکیٹ گرم ہے 39000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ ایرانی زیرے کے 42000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ساتھ ساتھ نفع لازمی پکا کرنا چاہیے۔ .
Nov 15 2022 13:18:12 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 12200/12500 جبکہ گولی 16800 سے 17200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے برابر سی گاہکی ہے۔ .
Nov 15 2022 13:17:06 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا 8800/9000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 9100/9200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Nov 15 2022 13:03:02 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو 210/212 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی پورٹ پر مزید 171 کنٹینر کی آمدن تھی رشین چنے کی پورٹ پر۔ فل حال مارکیٹ ارائولز کی وجہ سے دباو پر ہے۔ سوڈان کوالٹی 220 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 بھی 232/235 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔کینیڈا 8/9 پورٹ 252 جبکہ گودام 255 روپیہ کلو جیس حالات ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 258/260 اور ترکی 8 ایم ایم 258 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں لوکل برانڈ کےجبکہ ٹیٹ برانڈ 262 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔امیریکن 9 ایم ایم 335/340 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Nov 15 2022 12:54:34 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 2 ٹرک کی آمد تھی 3800/3850 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی سست ہے .
Nov 15 2022 12:48:02 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی گزشتہ روز 200/300 روپیہ من کمزور ہوا تھا اور 12300 جیسے حالات بن گئے تھے۔ ملا جلا رجحان ہے .
Nov 15 2022 12:44:53 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 700 بوری کی آمد تھی 21000 سے 23650 تک بولی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں نئی ہائبرڈ 22000/22500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ پرانی کولڈ اسٹور والی 20000 سے 21000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ آج 500/1000 روپیہ من مزید تیز ہوئی ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Nov 15 2022 12:40:27 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 10600 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 10500 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے .
Nov 15 2022 12:33:23 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جوہر آباد 8500 بھلوال 8500 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاپولر 8400 سلانوالی 8400 رمضان 8400 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ اور سانگلہ شوگر ملز کے 8400 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جھنگ زون میں المعیز 8400 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر 8165 روپیہ کوئنٹل جبکہ فارورڈ 8240 جیسے حالات ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 8140/50 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ النور 8050 فاران 8060 مہران 8075 آباد گار اور العباس 8100 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ان ریٹوں میں مال ہاتھ میں رکھ کر چلنا چاہیے جہاں کہیں گنے کا ریٹ آئے گا مارکیٹ گھوم جائے گی۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott