پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 200 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 9500 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر بھی 209 کا رہ گیا ہے۔ بکنگ بھی 15 ڈالر کم ہوئی ہے اور پورٹ پر تقریباً 48 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ ٹوٹ گئی ہے۔ بکنگ 1070 ڈالر ہے جو کراچی آکر 9571 تک پڑتا ہے۔