پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 5300/5400 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال ٹریڈرز منافع خوری کرنے کے موڈ میں ہیں۔ پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مارکیٹ سست ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مارکیٹ کو تھوڑا دیکھنا چاہئے کہ کتنی اور گھٹتی ہے۔ جہاں رک کہ مارکیٹ دوبارہ چلے گی وہاں خریداری کرنی چاہیے۔ تنزانیہ کی مونگ 625 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 5700 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ لیکن پاکستانی مونگ سے 800 روپیہ من نیچے بکنے والا مال ہے۔