پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ کے ریٹ شام کے اوقات میں 50 روپیہ من کم ہوے ہیں اور 13850 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی تھوڑی نرم ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں کیونکہ برما سے بکنگ کے ریٹ 1130 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی آکر تقریباً 14200 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر شام کے اوقات میں 288.50 پہ کلوز ہوا ہے۔ اور ڈالر میں بھی تیزی کا رجحان ہی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ماش ثابت کے بھاؤ بھی تیز رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔