پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مصری پرانا کراچی مارکیٹ میں 12500 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں بیچ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تین چار روز قبل مصر سے 950 ڈالر میں سودے ہوے تھے۔ جو کراچی آکر تقریباً 12315 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر 292 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب مصر میں پرانا برسیم تقریباً 80/85 کنٹینر پڑا ہوا ہے لیکن مال مصر کے اسٹاکسٹ کے پاس ہے ایکسپورٹرز کے پاس کوئی مال نہیں ہے۔ پاکستان کے ایمپورٹرز اس وقت خریدار ہیں 950 ڈالر میں لیکن بیچ نہیں آ رہی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے بینک ایل سی بھی نہیں کھول رہے ہیں۔ فل الحال لوکل مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے کیونکہ مصر سے بیچ بھی نہیں ہے۔ بنکوں سے ایل سی کے مسائل بھی ہیں اور انٹر بنک میں ڈالر بھی تیز ہے۔