Sugar | چینی
Jan 03 2026
باجرہ ریٹ آج کا اور تبصرہ
Sep 07 2023 12:47:27 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور ملتان منڈی میں دادو کوالٹی 3400/3500 سبی کوالٹی 3700/800 روپیہ من جیسے ریٹ ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 4800/4900 روپیہ من ریٹ ہے۔ .
Sep 07 2023 12:44:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ مزید نرم ہوئ ہے اور 17200/300 روپیہ من ریٹ ہے۔ کراچی مارکیٹ میں 17500 روپیہ من ریٹ ہے۔ گاہکی سست ہے۔ فل حال مارکیٹ میں پیمنٹ کا بحران ہے۔ تاہم جیسے جیسے مارکیٹ نیچے جا رہی ہے ٹریڈرز مال ہولڈ کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نائجیریا کی فصل شروع ہو گئ ہے۔ 1700/1750 ڈالر ریٹ ہے۔ تاہم چائنہ کو سب سے زیادہ پاکستان سے وارہ ہے۔ ایران وغیرہ بھی پاکستان سے اچھا وارہ ہے۔ ایک تو وقت بھی کم لگتا ہے کرایا بھی کم لگتا ہے اور باقی مارکیٹوں کے مقابلے میں ریٹ بھی کم ہیں۔ نائجیریا سے 50/55 دن لگ جاتے ہیں چائنہ مال پہنچتے ہوئے ہیں۔ .
Sep 07 2023 12:40:00 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 3450 روپیہ من ریٹ ہے تاہم تھل لائن 9000 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ تھل لائن مال ختم ہیں۔ تاہم لالا موسی سائڈ بھی ٹریڈرز مال فارغ کر رہے ہیں۔ .
Sep 07 2023 12:38:49 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 400 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 70/30 کوالٹی کوالٹی کے 20600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 21000 روپیہ تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں 93.310 کلو کے۔ انڈیا 60 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور 6315 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ تاہم سٹاکسٹ مضبوط ہی ہیں۔ مجموعی طور پر بہتری ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Sep 07 2023 12:16:09 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جنوبی پنجاب میں حاضر جے ڈی ڈبلیو 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید کم ہوئ ہے اور 15800 روپیہ کوئنٹل ریٹ موصول ہوا ہے جبکہ ستمبر 16160 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ تاہم مارکیٹ میں گاہک خاموش ہے۔ سرگودھا زون بھلوال 17200 روپیہ کوئنٹل ریٹ آیا ہے۔ گاہک خاموش ہے۔ باقی ملوں میں بھی گاہک ہی نہیں ہے۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 16400 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ اپر سندھ میں ڈھرکی اے کے ٹی 16050 گھوٹکی 16075 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ زیریں سندھ میں مہران فاران آبادگار وغیرہ 16100 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے لیے لوڈنگ کھل گئ ہے پنجاب سے۔ لیکن فل حال گاہک نہیں بن رہا ہے۔ مارکیٹ میں گھبراہٹ ہے۔ انویسٹرز بھی اوپر ریٹوں میں نفع پکا کر کے سائڈ پر ہو گئے ہیں۔ فل حال ستبر اچھا نظر نہیں آ رہا ہے۔ .
Sep 07 2023 11:34:35 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 4500 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Sep 07 2023 11:07:28 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 20000/20500 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Sep 07 2023 11:06:37 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں 2000 بوری کی آمدن تھی۔ آج 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 17000 سے 19350 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں بھی نرم ہوئ ہے اور 17000/17500 روپیہ من ریٹ ہے نئے مال کا۔ پرانے کولڈ سٹور مال 14000 تک کام ہوئے ہیں 10/15 دن پیمنٹ پر۔ پرانے کولڈ سٹور مالوں کا گاہک نہیں اس وجہ سے ریٹ کم ہے۔ .
Sep 07 2023 10:50:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 124 روپیہ کلو ریٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال جن لوگوں نے نیچے ریٹوں میں خریداری کی ہے ساھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ بکنگ 370 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ .
Sep 07 2023 10:42:50 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 8700/8800 روپیہ من ریٹ ہے۔ حیدر آباد بھی یہی ریٹ ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سیلنگ بہت کم آتی ہے۔ دوسری جانب انڈیا پرسوں 9700 تک مارکیٹ چلی گئ تھی کل مارکیٹ 600 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے اور 9100 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Sep 07 2023 10:39:22 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سی ایچ کے ایم کوالٹی کے بھاؤ 1.5 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئے ہیں اور 172.5 روپیہ کلو تک ہیں۔ فل حال نیچے ریٹیل میں گاہکی کم ہے۔ تاہم انویسٹرز مال لیے جارہے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7150 ملتان 7050 فیصل آباد 6950 روپیہ من ریٹ ہے۔ .
Sep 06 2023 21:46:29 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو ستمبر کے سودوں کے 15900 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ .
Sep 06 2023 21:45:16 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ رات کے اوقات میں 100/200 روپیہ من بڑھ گئے ہیں اور 8700/8800 روپیہ من جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ بیچ ںہ ہونے کے برابر ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Sep 06 2023 17:52:50 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 200/300 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 16700/800 روپیہ من ریٹ ہے۔ پرانے مال 14800 روپیہ من ریٹ ہے۔ .
Sep 06 2023 17:16:15 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لال مرچ ثابت کنری منڈی 19500 روپیہ من تک بولی ہوئی ہے۔ جبکہ سندھ کی لائنوں پر 18000 روپیہ من تک ریٹ ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں ہائبرڈ مرچ کے ریٹ 18000/18500 روپیہ من تک رہے۔ سندھ میں آمد کھل کر نہیں ہو رہی ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں فی ایکڑ پیداوار کم ہے۔ دوسری جانب انڈیا میں مرچ ثابت کے ریٹ پاکستانی کرنسی میں 37300 روپیہ من تک ہیں۔ جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ کے لوگ پاکستان سے خریداری کر رہے ہیں کیونکہ پاکستان میں انڈیا کی نسبت آدھا ریٹ ہے۔ مجموعی طور پر مرچ ثابت میں زبردست قسم کی تیزی کا رجحان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں ہی خریداری کر لینی چاہیے کیونکہ اکتوبر میں مارکیٹ شوٹ اپ ہونے کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پچھلے سال کولڈ اسٹورز کے علاؤہ گوداموں میں ہلکے مال بھی بہت پڑے ہوئے تھے۔ دو دو تین تین سال پرانے مال بھی پڑے ہوئے تھے جو سب فروخت ہوگئے۔ اس سال پرانا مال نہ ہونے کے برابر ہے فیصل آباد منڈی میں 100/125 ٹرک پرانے مال ہیں۔ لیکن یہ مقدار بہت تھوڑی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کنری منڈی میں جتنی مرچ آرہی ہے۔ سب اسٹاکسٹ بھی لے جاتے ہیں۔ جبکہ پیسائ والے بھی خریدار ہیں اور ایکسپورٹرز بھی خریدار ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال مرچ ثابت کا کوئی بھی ریٹ بن سکتا ہے۔ یہاں خریداری کر لینی چاہیے۔ گزشتہ سال کوالٹی کمزور ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹرز نے ہاتھ نہیں ڈالا تھا۔ تاہم اس سال ایکسپورٹرز بھرپور خریدار ہیں۔ کیونکہ ہمارے ہمسایہ ملک انڈیا میں پاکستان سے ڈبل قیمتیں ہیں مرچ ثابت کی اس لئے دنیا جہان کا ایکسپورٹرز پاکستان سے ہی خریداری کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھرپور تیزی کا رجحان بن گیا ہے۔ .
Sep 06 2023 16:55:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 283/285 روپیہ کلو ریٹ ہے جبکہ کرمسن مسور پرچون کوالٹی 305 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی شام میں۔ .
Sep 06 2023 16:51:00 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 16300 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں پورٹ کے مال کے پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مال گوداموں میں نہیں جا رہے ہیں۔ جو مال آتے ہیں ڈائریکٹ پورٹ سے ہی ِبک جاتے ہیں۔ امپورٹرز لوکل مارکیٹ میں نفع پکا کر کے دوبارہ بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ .
Sep 06 2023 16:25:58 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 3600 روپیہ من ریٹ ہے جبکہ باجرہ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 9100 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھل لائنوں میں مال ختم ہیں۔ جو بھی کوئ گاہکی آتی ہے فل حال لالا موسی سائڈ سے ہی خریداری کر کے ڈیمانڈ پوری کرتے ہیں۔ شکر گڑھ نارووال مکمل آمدن 10/15 دن تک شروع ہو گی۔ .
Sep 06 2023 16:23:14 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 21000 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے 70/30 کوالٹی کا۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ سٹاکسٹ مضبوط ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی بھی 21000 ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ مجموعی طور پر تیزی کا ہی رجحان ہے۔ انڈیا 6383 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ .
Sep 06 2023 16:20:19 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 17800/900 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی آپ 18000 روپیہ من جیسے ریٹ سمجھ لیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایکسپورٹرز خریدار تو ہیں۔ لیکن پیمنٹ میں تنگ ہیں۔ جب ایکسپورٹرز پرانی پیمنٹ میں دیر کرتے ہیں تو ٹریڈر نیا سودا بیچنے سے گریز کرتے ہیں۔ اس لئے مارکیٹ تھوڑی سست ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج انڈیا کی مارکیٹ بھی 200 روپیہ من تیز ہوئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں 744 روپیہ من بنتا ہے۔ کیونکہ انڈیا کی اور پاکستان کی کرنسی میں 3.74 گنا کا فرق ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں تل کا ڈالر میں 2150/2180 روپیہ فی ٹن ہے۔ اس لئے انٹرنیشنل مارکیٹ کا خریدار پاکستان کا ہی رخ کرے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ستمبر کے آخر میں کوریا کا ٹینڈر بھی ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ گرم رہنے کی توقع نظر آ رہی ہے .
Sep 06 2023 15:57:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی کے بھاؤ سفید مال 275/285 روپیہ کلو جبکہ سارٹیکس گولڈن مال 295/300 روپیہ کلو جیسے ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سوڈان کوالٹی کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی 285/295 سارٹیکس 300 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 7/8 ایم ایم اچھے مال 310/315 روپیہ کلو جیسے بھاؤ ہیں۔ ترکی 7 ایم ایم کے 325 روپیہ کلو کینیڈا 8/9 360 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ ایرانی 8 ایم ایم 355 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 9 ایم ایم کراچی 410 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 440/445 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 510/515 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے۔ 5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ امیرکن مال ہی نہیں ہے۔ اکا دکا پارٹیوں کے پاس مال ہیں۔ .
Sep 06 2023 15:52:09 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے بھاؤ فیصل آباد منڈی میں 250 روپیہ من تیز ہوئے ہیں اور 8600 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال گاہک بن جاتا ہے۔ بیچ کم ہے۔ انویسٹرز گاہک ہیں۔ .
Sep 06 2023 15:49:35 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 126 روپیہ کلو ریٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ بکنگ 10/15% دال والے مال 360 ڈالر فی ٹن جبکہ اچھے مال 370 ڈالر فی ٹن ریٹ موصول ہوا ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Sep 06 2023 15:47:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور سی ایچ کے ایم کوالٹی 174 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لانگ ٹرم انویسٹرز گاہک ہیں۔ ان ریٹوں میں خریداری کرنی چاہیے۔ .
Sep 06 2023 15:31:46 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 16100 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں لیکن حاضر میں کام کاج نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ستمبر 16400/25 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ .
Sep 06 2023 14:22:14 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور نپر مسور ایڈوانس پیمنٹ پر 283 روپیہ تک کام ہوئے ہیں۔ کرمسن مسور پرچون کوالٹی مال 305 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ .
Sep 06 2023 14:11:33 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 100 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور 16100 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ستمبر کے سودے 16450 تک ہوے ہیں۔ فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کریں۔ .
Sep 06 2023 13:08:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان دادو کوالٹی 3500/3600 سبی کوالٹی 3900/4000 روپیہ من جیسے ریٹ ہیں۔ ملتان منڈی میں 3900/4000 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 4900/5000 روپیہ من ریٹ ہے۔ پرانے مال 4200/4300 روپیہ من ریٹ ہے۔ سٹاکسٹ مال لے جاتے ہیں۔ .
Sep 06 2023 13:03:41 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 2000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 86000 روپیہ من ریٹ ہے جبکہ فیصل آباد منڈی میں 88000 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال گاہک نہیں بنتا ہے۔ .
Sep 06 2023 13:02:14 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سہ پہر کے اوقات میں مارکیٹ مزید نرم ہوئ ہے اور 16000 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے حاضر میں جبکہ ستمبر 16200 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott