پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دن کے اوقات میں 260 روپیہ کوئنٹل تیز اوپن ہوئی ہے اور 10800 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مئی کے سودے 11515 تک ہوے ہیں۔ جیسے ہی مارکیٹ میں خبر آئی کہ ہائی کورٹ نے چینی کی قیمتوں کے تعین کا حکم نامہ معطل کر دیا۔
نیز ہائی کورٹ نے اپیلٹ کمیٹی کی کارروائی کو معطل کر دیا ہے۔
اگلی سماعت 2 ہفتے بعد ہوگی وہیں مارکیٹ میں خریداری شروع ہو گئی اور مارکیٹ پلس ہو گئ ہے۔ فل الحال مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ دوسری ملوں کے ریٹ ابھی موصول نہیں ہوے ہیں تاہم اندازہ یہی ہے ہر علاقے کی مل کا ریٹ تیز اوپن ہو گا۔