پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 183 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں سی ایچ کےایم کوالٹی کے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر جو جہاز لگا تھا تقریباً فارغ ہو گیا ہے۔ اب دوسرا جہاز پورٹ پر مئ کی آخری تاریخوں یا جون کی پہلی تاریخوں میں آے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں بکنگ 585 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جون جولائی شپمنٹ کے۔ جو کراچی آکر تقریباً 181 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کے ریٹ 284.50 روپیہ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال کالا چنا میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں بھی تیزی نظر آرہی ہے جبکہ آسٹریلین مارکیٹ میں بھی تیزی کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال پاکستان نے تقریباً 1 لاکھ ٹن کے قریب بکنگ لی ہے آسٹریلیا سے جبکہ پاکستان کو مزید بکنگ کی ضرورت ہے کیونکہ ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان کی اگلی آنے تک ہمیں تقریباً 4.5 سے 5 لاکھ ٹن چنا درکار ہے جبکہ ہم نے ابھی تک 1 لاکھ ٹن کی بکنگ کرائ ہے مزید 3.5 سے 4 لاکھ ٹن ضرورت ہو گی۔ فل الحال پاکستان ہی آسٹریلیا سے خریداری کر ہے۔ جیسے ہی دبئی اور بنگلہ دیش وغیرہ آسٹریلیا سے خریداری شروع کریں گے آسٹریلیا کی مارکیٹ بھی مزید گرم ہونے کے امکانات ہیں