پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 18200 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ باریک تل کے 17200 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تل زیادہ تر لوگ نفع پکا کر کے فارغ کر گئے ہیں۔ مال انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے اور اسٹاک بہت تھوڑے رہ گئے ہیں اس لیے مارکیٹ انتہائی مضبوط ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہاڑو فصل آنے میں ابھی 5 ماہ پڑے ہوے ہیں اور تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔