پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 169 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سی ایچ کے ایم کوالٹی 167 تک کام ہوے ہیں۔ جہاز کے مال میں کوالٹی بھی ہلکی آ گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں پیمنٹ پریشر دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئی ہے۔