پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور پرانی 8200 جبکہ نئ 8100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے تھوڑے تھوڑے مال ِبک رہے ہیں۔حیدر آباد منڈی میں 7900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں زیادہ تر کام کابلی مونگی کا ہو رہا ہے 7500/7600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تنزانیہ مونگ 6200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔