پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 162 جیسے حالات بن گئے ہیں کل کی پیمنٹ پر۔ جبکہ جہاز کے مال کے ریٹ 156 تک رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ریٹیل میں گاہکی بالکل خاموش ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جہاز کے مال میں ہو سکتا ہے ایک دو روپیہ کلو کی مزید نرمی ہو سکتی ہے۔ جب جہاز کے مال کی ڈیلیوری کی سپیڈ تیز ہو جائے گی تب حاضر اور جہاز کے مال ریٹ ایک ہی ہو جانے ہیں۔ حاضر میں مارکیٹ ٹوٹ سکتی ہے۔ دوسری جانب انٹر بنک سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔