پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو کے بھاؤ مزید تیز ہو گئے ہیں۔ تقریباً 75 روپیہ کوئنٹل کی تیزی کے ساتھ 8425 میں کام ہوا ہے پیر کی پیمنٹ پر۔ خریدار بن جاتا ہے۔ بیچ کم آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری کے سودے 8700 تک ہوے ہیں جبکہ مارچ کے سودوں کا 9050 کا خریدار ہے۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے۔ جیسا کہ ہم دو دن پہلے بھی اپنی تحریروں میں لکھا تھا کہ چینی کہ یہی دن ہیں لینے کے۔ سندھ کی ملیں 20 فروری تک بند ہونا شروع ہو جائیں گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق زیریں سندھ میں 20 فروری کے لگ بھگ 10/12 ملیں بند ہونے کے امکانات ہیں۔ اس لئے جہاں ملیں بند ہونے خبریں آنی شروع ہوئیں وہیں چینی مزید تیز ہونے کے امکانات ہیں۔