پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ کے شام کے اوقات میں 8420/25 پہ رکے ہوئے تھے۔ 5 تاریخ کی پیمنٹ پر 8590 کا گاہک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فروری کے سودوں کے بھاؤ 8690 تک ہیں۔ فل الحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے کوریکشن دیکھنے میں آ رہی ہے تاہم مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہی ہیں۔ عمومی طور پر جب مارکیٹ تھوڑی بہت گھٹتی ہے تو خریدار بھی رک جاتا ہے ٹریڈرز اپنے اپنے مال فروخت کرتے ہیں جب گھٹ کر دوبارہ چلتی ہے تب تمام لوگ لینا شروع ہو جاتے ہیں۔ آج ریٹیل میں گاہکی بھی سست تھی۔