پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 25/30 روپیہ کوئنٹل مزید گرم ہوئی ہے اور جنوری کے سودوں کے 8210/15 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فروری کے سودے 8500 تک ہوے ہیں مارکیٹ انتہائی گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سرگودھا زون اور فیصل آباد کے اطراف میں گنے کی سپلائی دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب لوئر سندھ میں بھی گنا کافی کم ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے علاؤہ ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی زبردست ہے اور فروری کے سودوں کا بھرپور گاہک ہے۔ مارچ 8750 کا گاہک ہے لیکن مارچ کی بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔