پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 189/90 جبکہ نپر مسور بھی 189/90 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں کام کاج سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گزشتہ روز کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالروف ابراھیم صاحب نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہماری اسٹیٹ بینک سے بات چیت چل رہی ہے۔ اس وقت کوئی 12 کروڑ ڈالر مالیت کی دالیں کراچی پورٹ پر پڑی ہوئی ہیں اور امید ہے کہ بنک ڈالر فراہم کرنے کی سپیڈ تیز کر دے گا اور دالیں نیچے آ جائیں گیں۔ پاک کموڈیٹیز کی چند ایمپورٹرز سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ یہ بیان چیرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی نے دیا تو ہے۔ لیکن جب بنکوں سے ڈالر کی فراہمی کی سپیڈ تیز ہو گی تب دیکھیں گے کیونکہ بنکوں نے ابھی تک اس قسم کا اشارہ نہیں دیا ہے فل الحال بنکوں سے ڈالر تھوڑے تھوڑے ہی مل رہے ہیں۔