پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی 7450 جبکہ پرانی 7600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ حیدرآباد 7400 تنزانیہ گریڈ ون 6500 گریڈ ٹو 6300 جبکہ برازیل کی مونگ ثابت کراچی 7400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی نرم ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دسمبر کا مہینہ ہے پیمنٹ کا بحران ہے۔ تاہم آگے چل کر مارکیٹ بہتر رہنے کی توقع ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں