پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور نئی مونگ کے 7500 جبکہ پرانی مونگ کے 7700 تک کام ہوے ہیں 45 دن کی پیمنٹ پر 8000 میں کام ہوا ہے۔ وقتی طور پر مارکیٹ رکی ہوئی ہے لیکن مجموعی طور پر مونگ ثابت کے ریٹ میں بہتری کے امکانات ہیں کیونکہ سپلائی کی کمی نظر آرہی ہے۔ اس کے علاؤہ ابھی پنجاب کی ہاڑو مونگ تقریباً جون میں شروع ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ابھی وقت کافی پڑا ہوا ہے۔ جہاں زور دار ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔