پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو نومبر کے سودے شام کے اوقات میں 8445 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوے ہیں۔ دسمبر کے سودوں کا 8665/70 کا بھرپور خریدار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی چند ماہرین سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ دسمبر کے سودے لینے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ نومبر جیسے ہی نمٹنے گا دسمبر میں مارکیٹ شوٹ اپ ہونے کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت بڑے ڈیلرز دسمبر کے سودوں کے بھرپور گاہک ہیں۔