پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2500/25 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تھل لائن 5900 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیڈ ملز 2530 سے 2580 تک خریداری کر رہی ہے۔ تاہم فیڈ ملز کی پیمنٹ کافی سست ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں پیمنٹ کی تنگی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگر ایک ڈیڑھ ماہ فیڈ ملیں مزید خریداری کر گئیں تو باجرے میں اچھی تیزی کے امکانات بن جائیں گے۔