پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور گودام کے مال کا 9850 کا خریدار بن جاتا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ 960 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 9300 تک پڑتا ہے۔ تاہم بنکوں سے ڈالر کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایمپورٹرز بکنگ کی طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 224 کی سطح پر ہے۔ تاہم بنکوں سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔