پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی پورٹ کے سودے 167 تک ہوے ہیں۔ تاہم گودام کے مال 172 جیسے حالات ہیں۔ اچھی کوالٹی 175/77 جیسے حالات ہیں۔ نپر 178 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان لگتا ہے۔ کیونکہ کینیڈا سے بکنگ کا ریٹ 800 ڈالر موصول ہوا ہے جو کراچی آکر تقریباً 194 تک پڑتا ہے۔ اب چونکہ کراچی کی مارکیٹ پڑتے سے نیچے چل رہی ہے اس لئے کوئی بکنگ نہیں کرا رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی چند ایمپورٹرز سے مشاورت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ یہاں مسور کی خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ آگے جا کر مارکیٹ اچھی ہو جانے گی۔